Page 1 of 1

Re: پی ڈی ایف کنونٹر پرابلم

Posted: Wed Feb 05, 2014 5:53 pm
by محمد شعیب
اگر آپ بہت سی تصاویر کو پی ڈی ایف میں ایمبڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو کسی کنورٹر کی ضرورت نہیں ہے. آپ پی ڈی ایف ریڈر سے تصاویر امپورٹ کر سکتے ہیں.
آپ پی ڈی ایف کھولنے کے لئے ایڈوبی پی ڈی ایف ریڈر استعمال کر رہے ہیں یا کوئی اور ؟

Re: پی ڈی ایف کنونٹر پرابلم

Posted: Mon Feb 10, 2014 1:24 am
by محمد شعیب
آپ یہ بتلائیں کہ پی ڈی ایف فائل کو دیکھنے کے لئے آپ کے پاس کونسا سوفٹ وئر چل رہا ہے ؟
ایڈوبی ایکروبیٹ یا کوئی اور ؟

Re: پی ڈی ایف کنونٹر پرابلم

Posted: Mon Feb 10, 2014 5:29 am
by علی خان
آپکے مسئلے کا بہترین حل یونیورسل ڈاکومنٹ کنورٹر ہے. اسکو انسٹال کریں. اور اپنے کسی بھی ایپلیکیشن میں موجود فائل کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کروالیں.
یہ سافٹوئیر ایک ورچویل پرنٹر ہے. بس فائل کو اُوپن کریں اور اُسکے بعد پرنٹ کمانڈ میں جا کر اس پرنٹر کو منتحب کرکے اپنے فائل کو پرنٹ کرلیں.

Re: پی ڈی ایف کنونٹر پرابلم

Posted: Mon Feb 10, 2014 8:48 am
by چاند بابو
لیجئے جناب قرشی صاحب میرے خیال میں آپ کا مسئلہ حل ہو چکا ہے.

Re: پی ڈی ایف کنونٹر پرابلم

Posted: Mon Feb 10, 2014 9:14 am
by عاطف
کمال ھے آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ورنہ پاکستان میں تو جلدی کسی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا :clap:

Re: پی ڈی ایف کنونٹر پرابلم

Posted: Tue Feb 11, 2014 9:21 am
by چاند بابو
جی محترم یہ اردونامہ سے منسلک مسئلہ تھا، اگر کسی تھانے کچہری کا ہوتا تو واقعی کبھی حل نہ ہوتا.

Re: پی ڈی ایف کنونٹر پرابلم

Posted: Sat Mar 08, 2014 1:32 pm
by محمد شعیب
میرے پاس ایڈوبی ایکروبیٹ کا پرانا ورژن ہے. اس کے سکرین شاٹ شئر کر رہا ہوں. آپ کے پاس تھوڑا سا مختلف ہو گا. لیکن آئیڈیا مل جائیگا.
ایڈوبی ایکروبیٹ اوپن کریں. پھر File پر کلک کریں اور Create PDF پر ماؤس لائیں تو ایک اور لسٹ کھلے گی جس میں مختلف آپشنز ہونگے. ان میں سے From Multiple Files پر کلک کریں. ایک باکس کھلے گا جس میں Brows کا بٹن ہو گا. اس بٹن کے ذریعے اپنی تمام تصاویر امپورٹ کر لیں. پھر File میں جا کر سیو کر دیں.
سکرین شاٹ دیکھیں.


Image