Page 1 of 1

Re: جمال باری کے آئینے

Posted: Fri Jan 10, 2014 5:14 pm
by چاند بابو
محترم قریشی صاحب مضمون شئیر کرنے کا شکریہ.
سچ پوچھئے مجھے اس کی کچھ خاص سمجھ نہیں آئی.
امید ہے کہ آئندہ مضامین پڑھ کر شاید اس بارے میں زیادہ سمجھ آ جائے.

Re: جمال باری کے آئینے

Posted: Wed Jan 15, 2014 6:02 pm
by چاند بابو
دراصل تصوف میرا کبھی بھی موضوع نہیں رہا ہے اس لئے شاید اس کی کچھ باتیں مجھے سمجھ نہیں آپاتی ہیں. مثال کے طور پر اس پوسٹ میں موجود تشبیہات روح اور قلب کا تعلق کیونکہ روح نظر نہ آنے والی چیز ہے اور قلب ایک مادی چیز، یا شاید آپ روح کو ہی قلب کا نام دے رہے ہیں اور پھر روح کا آئینہ جس میں جمالِ باری مترشخ ہو وغیرہ وغیرہ.

اصل میں‌ جس طرح ہر نصاب ہر شخص کے لئے نہیں‌ ہوتا ہے اور ڈاکٹر کے لئے انجئینر اور انجئنیر کے لئے ڈاکٹر کا نصاب ایسے ہی ہوتا ہے جیسے وہ صفر پر کھڑا ہو اسی طرح شاید یہ علوم بھی ایسے ہی ہیں کہ ہر لائن کے لئے الگ نصاب اور ہر بندے کی الگ تشریح.