Page 1 of 1

مذہبی مسائل

Posted: Mon Dec 30, 2013 11:50 pm
by محمد اسفند
اگر رات کو سوتے وقت احتلام ہو جائے تو غسل فرض ہوتا ہے کہ نہی

Re: مذہبی مسائل

Posted: Tue Dec 31, 2013 12:45 pm
by محمد شعیب
اس فورم پر شرعی مسائل بتلانے کے لئے کوئی باقاعدہ مفتی صاحب نہیں ہیں. مسائل پوچھنے کے لئے مختلف دارالافتاء کے ای میل ایڈریس اور فون نمبرز درج ذیل لنک پر موجود ہیں.

[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=77&t=3782[/link]

ان میں سے کسی بھی دارالافتاء سے رابطہ کر کے مسئلہ پوچھ سکتے ہیں.
البتہ آپ نے جو مسئلہ پوچھا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ غسل واجب ہو جاتا ہے.
لیکن آئندہ اس فورم پر مسائل نہ پوچھیں ..
جزاک اللہ

Re: مذہبی مسائل

Posted: Wed Jan 01, 2014 11:27 am
by چاند بابو
السلام علیکم

محترم اسفند یار صاحب سوال پوچھنے کا بہت شکریہ.

گو کہ اردونامہ پر ایسے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لئے کوئی باقاعدہ مفتی صاحب موجود نہیں ہیں مگر اردونامہ پر یہ سلسلہ محترم مجیب منصور صاحب کی وجہ سے شروع کیا گیا تھا جو کہ باقاعدہ عالم بھی ہیں اور ان کا اٹھنا بیٹھنا بھی مفتی حضرات کے ساتھ تھا.
اب جب کہ وہ یہاں تشریف نہیں لا رہے ہیں اس لئے ہمارے لئے یہ سلسلہ جاری رکھنا کچھ مشکل ضرور ہے مگر پھر بھی شعیب بھیا میرا خیال ہے کہ ہمارے ساتھی یہاں اپنے سوالات لکھ سکتے ہیں میں پوری کوشش کروں گا باقاعدہ مستند علماء کا جواب ان تک باقاعدہ ثبوت کے ساتھ پہچا سکوں.