Page 1 of 1

خاص ٹیسٹ

Posted: Wed Dec 18, 2013 11:18 am
by میاں محمد اشفاق
ایک رات کالج کے چار سٹوڈنٹ دیر تک آوارہ گردی کرتے رہے
ان کا اگلے دن کالج میں ٹیسٹ تھا انہوں نے کوئی تیاری نہیں کی لہذا وہ ٹیسٹ کے لیے نہ گئے اگلے دن انہوں نے ایک ترکیب سوچی
اور اپنے پرنسپل کے پاس گئے اور کہا کہ سر پرسوں رات کو ایک شادی میں شرکت کے لئے گئے تھے
جب ہم واپس آرہے تھے تو گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا وہاں پنکچر والی کوئی دکان نہیں تھی اس لیے ہم کار کو دھکا لگا کر واپس لائے اور ہم ٹیسٹ کے لئے نہ پہنچ سکے
ان کے سر نے انہیں 3دن کا وقت دیا
سٹوڈنٹس نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تیار ہوں گئے اس وقت ٹیسٹ والے دن پرنسپل نے کہا کہ یہ خاص ٹیسٹ ہے چاروں کو چار مختلف کمروں میں بٹھایا جائے گا انہوں نے منظور کر لیا اور کہا کہ ہم تیار ہیں

ٹیسٹ صرف ایک سوال پر مشتمل تھا

گاڑی کا کون سا ٹائر پنکچر ہوا تھا؟
:( be;a be;a :(

Re: خاص ٹیسٹ

Posted: Wed Dec 18, 2013 11:46 am
by پپو
مر گئے

Re: خاص ٹیسٹ

Posted: Wed Dec 18, 2013 7:58 pm
by اضواء
شکاری خود شکار ہوگیا h;a;h;a

Re: خاص ٹیسٹ

Posted: Thu Dec 19, 2013 2:48 pm
by افتخار
بہت خوب

Re: خاص ٹیسٹ

Posted: Thu Dec 19, 2013 8:36 pm
by محمد اسفند
کیا بات ہے........