Page 1 of 1

شادی کرنی ہے تو فیس بک پوسٹ پر10لاکھ لائکس کراؤ

Posted: Mon Dec 16, 2013 9:14 pm
by محمد شعیب
صنعا: یمن کے شہری نے اپنے ہونے والے داماد سے بیٹی کی شادی کروانے کے لئے ایک منفردشرط رکھتے ہوئے فیس بک پر 10 لاکھ لائیکس کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن کے شہر تعز میں سلیم ایاش نامی شخص نے اپنی بیٹی کے لیے انوکھا حق مہر مقرر کیا ہے، اس نے اسامہ نامی اپنے ہونے والے داماد سے فیس بک پر کی گئی پوسٹ پر 10 لاکھ افراد سےلائیکس کرنے کی شرط رکھی ہے۔ سلیم کا کہنا ہے کہ اگر اسامہ ایک ماہ میں 10 لاکھ لائیک کرانے میں کامیاب ہوگیا تو میں اپنی بیٹی کی شادی اس سے کردوں گا اور اگر ایسا نہ ہوسکا تو پھر میں اس کے لائیکس کو دیکھ کر مزید وقت دینے یا اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کروں گا۔
یمنی شہری سلیم ایاش خود بھی سوشل میڈیا پر متحرک ہے اوراس کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح اپنے ہونے والے داماد کی کارکردگی ملاحظہ کر رہا ہے۔
[link]http://www.express.pk/story/207852/[/link]

Re: شادی کرنی ہے تو فیس بک پوسٹ پر10لاکھ لائکس کراؤ

Posted: Mon Dec 16, 2013 9:45 pm
by چاند بابو
ارے واہ یہ تو بہت اچھوتی شرط ہے.

Re: شادی کرنی ہے تو فیس بک پوسٹ پر10لاکھ لائکس کراؤ

Posted: Tue Dec 17, 2013 9:34 am
by میاں محمد اشفاق
چاند بھائی اسکے لئے کوششیں شروع کر دیں چلیں کوئی تھوڑے بہت لائک میں آپ کو دلوا دوں گا اگر نہ بھی دلوا سکا تو میرا لائک پکا... v;e;r;y;happ;y

Re: شادی کرنی ہے تو فیس بک پوسٹ پر10لاکھ لائکس کراؤ

Posted: Mon Dec 23, 2013 12:39 pm
by ارم
ہی ہی ہی لوز اون دِیس سورٹ آف شرط s;mi;i;e

Re: شادی کرنی ہے تو فیس بک پوسٹ پر10لاکھ لائکس کراؤ

Posted: Wed Jun 01, 2016 2:15 am
by عمرفاروق
لگا دم مٹا غم


h;a;h;a