Page 1 of 1

اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Tue Dec 03, 2013 4:58 pm
by عرفان حیدر
سلام،

جناب مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے کہ میں جب موضوع لکھ لیتا ہوں (بسا اوقات مضمون بڑا ہوتا ہے) اور پیش منظر یا ارسال پر کلک کرتا ہوں تو مجھے ایک سرخ سطر نظر آتی ہے جسمیں لکھا ہوتا ہے کہ "آپکی پوسٹ چند الفاظ پر مشتمل ہے" اور اسکے ساتھ ہی میری پوری پوسٹ خالی ہوتی ہے. میں پھر بیک کا بٹن دبا کر اپنی پوری پوسٹ کاپی کرتا ہوں اور پیش منظر یا ارسال پر کلک کرتا ہوں اور جب وہی سطر دوبارہ نظر آتی ہے تو پھر اپنی پوسٹ کو پیسٹ کرکے دوبارہ پیش منظر یا ارسال کا بٹن دباتا ہوں تو میری پوسٹ کامیابی سے فورم پر نظر آنا شروع ہوجاتی ہے.

وسلام

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Tue Dec 03, 2013 5:09 pm
by علی خان
یہ مسئلہ فائز فاکس کو استعمال کرنے کی وجہ سے ہے. اس مسئلہ سے بچھنے کے لئے اپکو کی بورڈ کے اروز کیز ، ہوم اینڈ وغیرہ کے بٹنوں کے استعمال سے اجتناب کرنا ہوگا. پھر اسکےبعد اپکو یہ مسئلہ نہیں آئے گا.

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Tue Dec 03, 2013 6:52 pm
by محمد شعیب
دراصل ہوتا یوں ہے کہ بعض اوقات آپ اردونامہ کے ٹیکسٹ ایریا میں یونی کوڈ ٹائپنگ کے لئے Alt + Ctrl پریس کر کے لکھتے ہیں لیکن لکھائی نہیں ہوتی تو آپ دوبارہ Alt + Ctrl پریس کر دیتے ہیں. اس صورت میں یہ مسئلہ آتا ہے. ایسی صورت میں ٹائپنگ کے بعد سلیکٹ آل کر کے تمام ٹیکسٹ کو کٹ، پیسٹ کیا کریں. پھر یہ ایرر نہیں آئے گا.

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Tue Dec 03, 2013 9:31 pm
by چاند بابو
دونوں بھائیوں کا جواب دینے کا بہت بہت شکریہ.
مگر یہ مسئلہ اس مسئلے سے مختلف ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں.
یہ مسئلہ ہر براوزر پر موجود ہے، پچھلے اردونامہ پر بھی موجود تھا اور نئے اردونامہ پر بھی بالکل ویسے ہی موجود ہے.
اس مسئلے کا حل میں باوجود کوشش کے تلاش نہیں کر پایا اور ابھی بھی اس کی تلاش میں مغز ماری کر رہا ہوں. میں چاہتا تھا کہ کسی کو پتہ چلنے سے پہلے پہلے ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے مگر عرفان حیدر بھیا نے آتے ہی بھانڈا پھوڑ دیا.
امید کرتا ہوں کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا انشااللہ.

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Wed Dec 04, 2013 11:21 am
by عرفان حیدر
سلام،
مجھے تویہ سیشن کا مسئلہ لگ رہا ہے.
اگر اس پیغام کی انگریزی مل جائے اور ڈیبگ لاگ تو شاید میں کچھ مدد کرسکوں.
یہ پیغام دوبارہ لکھا ہے پہلا والاپوسٹڈ مسئلہ کی وجہ سے ختم ہوگیا تھا.
چاند بابو اسکا کچھ کریں.
وسلام

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Thu Dec 05, 2013 8:00 pm
by چاند بابو
جی اب چیک کیجئے مجھے امید ہے کہ مسئلہ حل ہو چکا ہو گا.
اگر پھر بھی یہ مسئلہ درپیش ہو تو بتایئے گا.

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Fri Dec 06, 2013 7:33 pm
by عرفان حیدر
سلام،

لگ تو ایسا ہی رہا ہے کہ جیسے مسئلہ حل ہوگیا ہو.
اگر دوبارہ مسئلہ آیا تو پوسٹ کردوں گا.
اس موضوع کو لاک کردیا جائے.

وسلام

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Fri Dec 06, 2013 8:19 pm
by چاند بابو
جی بہت بہتر.
مجھے بھی امید تو ہے کہ مسئلہ حل ہو چکا ہے.
مگر ابھی اسے لاک نہیں‌کیا جا رہا ہے تاکہ اگر مستقبل میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو یہاں پر ہی اس پر بات ہو سکے.

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 12:28 pm
by اےآرفاروقی
یہی مسئلہ مجھے بھی درپیش ہے . میں جب بھی کوئی تحریر لکھتا ہوں‌ تو اینٹر،سپیس یا کوئی اور کی دبانے سے ہر لکھی چیز ختم ہو جاتی ہے . بہت وقت ضائع ہوتا ہے . اب میں مائیکروسافٹ ورڈ میں لکھ کر اس میں پیسٹ کرتا ہوں . شارٹ کٹ کی سے تو پیسٹ بھی نہیں ہوتا .
برائے مہربانی اس کا کوئی مستقل حل تلاش کریں .

اور پوسٹ باکس لنک، پوسٹ، سنٹر، یو آر ایل کی جو آپشن دی گئی ہیں وہ ذرا بھی اٹریکٹیو نہیں ہیں بلکہ ان سمجھنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے . اس کا سد باب بھی کیا جائے.

مزید یہ کہ شکریہ ادا کرنے پر پیج دوبارہ سے ریفریش ہوتا ہے اور جسکا شکریہ ادا کیا جاتا ہے اسے کوئی اطلاع بھی نہیں ملتی.

اسی طرح اقتباس لینے پر جس کے مراسلے کا اقتباس لیا جائے اسے اطلاع ملنے کے بارے میں کچھ سوچا جائے.


مزید مسائل کی نشاندہی بھی ہوتی رہے گی اگر یہ مسائل حل کیے گئے تو!

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 5:59 pm
by محمد شعیب
تابعدار رقم طراز ہیں:
یہی مسئلہ مجھے بھی درپیش ہے . میں جب بھی کوئی تحریر لکھتا ہوں‌ تو اینٹر،سپیس یا کوئی اور کی دبانے سے ہر لکھی چیز ختم ہو جاتی ہے . بہت وقت ضائع ہوتا ہے . اب میں مائیکروسافٹ ورڈ میں لکھ کر اس میں پیسٹ کرتا ہوں . شارٹ کٹ کی سے تو پیسٹ بھی نہیں ہوتا
یہ مسئلہ تو پہلی مرتبہ سنا ہے. ایسا تو میرے ساتھ کبھی نہیں ہوا. اور کاپی پیسٹ بھی ہوتا ہے. میں نے آپ کا ٹیکسٹ اوپر سے کاپی کر کے یہاں پیسٹ کیا بالکل صحیح ہوا.
اور پوسٹ باکس لنک، پوسٹ، سنٹر، یو آر ایل کی جو آپشن دی گئی ہیں وہ ذرا بھی اٹریکٹیو نہیں ہیں بلکہ ان سمجھنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے . اس کا سد باب بھی کیا جائے.
بھائی مسئلہ یہ ہے کہ یہ فورم ایک فری اسکرپٹ "پی ایچ پی بی بی" پر ہے. اور اس اسکرپٹ میں یہ بٹنز تھیم کے اعتبار سے ہوتے ہیں. اور اس میں اختیارات بھی محدود ہیں. آپ نے وی بلیٹن فورم پر جو چمک دھمک دیکھی ہے، وہ سب یہاں نہیں ہو سکتا.
مزید یہ کہ شکریہ ادا کرنے پر پیج دوبارہ سے ریفریش ہوتا ہے اور جسکا شکریہ ادا کیا جاتا ہے اسے کوئی اطلاع بھی نہیں ملتی
پیچ ریفریش نہ ہو، اس کے لئے ایجکس ایفیکٹس کی ضرورت ہے. جو کہ پی ایچ پی بی بی میں نہیں ہے. اور شکریہ الرٹ کا آپشن بھی پی ایچ پی بی بی میں نہیں ہے. اس سب کے لئے وی بلیٹن کی ضرورت ہے. جو کہ مہنگا ہے. اور اس کی سالانہ فیس بھی دینی ہو گی....
اسی طرح اقتباس لینے پر جس کے مراسلے کا اقتباس لیا جائے اسے اطلاع ملنے کے بارے میں کچھ سوچا جائے.
ایسا کوئی آپشن تو وی بلیٹن میں بھی نہیں ہے. کیا آپ نے ایسا کہیں دیکھا ہے ؟

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 6:47 pm
by چاند بابو
جی بہت بہت شکریہ تابعدار بھیا اردونامہ کے مسائل کی نشاندہی اور شعیب بھیا جواب دینے کا شکریہ.
تابعدار بھیا میرے خیال میں پہلا مسئلہ جو آپ نے بیان کیا ہے بجائے اردونامہ کے آپ کے براوزر سے تعلق رکھتا ہے.
اردونامہ ایڈیٹر گوگل کروم اور انٹرنیٹ ایکسپلورر پر اچھا کام کرتا ہے.
گوگل کروم پر اس کی کارکردگی نہایت شاندار ہے اور کسی بھی قسم کے بگ سے بالکل پاک ہے.
فائر فاکس پر ٹیب کا بٹن دبانے سے مسئلہ بنتا ہے اور جس جگہ ٹیب کا بٹن دبایا گیا ہو اس سے اگلا ٹیکسٹ پوسٹنگ کے بعد غائب ہو جاتا ہے، یہ مسئلہ بھی فائر فاکس کا بگ ہے جس کی نشاندہی فائر فاکس فورم پر بہت پہلے ہو چکی ہے مگر ابھی تک اس کا کوئی فکس نہیں آیا.
انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 اور اس سے اوپر کے ورژنز میں بھی اردونامہ بہترین حالت میں کھلتا ہے اور ایڈیٹر درست کام کرتا ہے البتہ چونکہ اس پر میں نے زیادہ کام نہیں کیا اس لئے اس کے بگز کے بارےمیں بھی نہیں جانتا.

دیگر مسائل کے بارے میں شعیب بھیا وضاحت فرما چکے ہیں.

Re: اردو نامہ میں پوسٹ کرتے وقت سیشن کا مسئلہ

Posted: Wed Mar 26, 2014 7:34 pm
by اےآرفاروقی
بہت شکریہ محمد شعیب اور چاند بابو آپ نے جواب بات دیے..میں اوپیرا براوزر استعمال کرتا ہوں .خیر گوگل کروم بھی چیک کر کے دیکھ لیتا ہوں .. اوپیرا میں تو ٹیکسٹ باکس میں ماوس سے کسی متن کو سلیکٹ بھی کرتا ہوں تو وہ ایسے غائب ہو جاتا ہے جیسے میں اکثر اردو نامہ سے!
ایسا کوئی آپشن تو وی بلیٹن میں بھی نہیں ہے. کیا آپ نے ایسا کہیں دیکھا ہے ؟
اردو محفل پر کچھ عرصہ پہلے