Page 1 of 1

فیس بک یا وکی پیڈیا پرلکھی گئی اردو نستعلیق کے طرز سے دیکھیں

Posted: Wed Nov 06, 2013 8:27 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

السلام علیکم!
کیا آپ چاہتے ہیں کہ فیس بک یا وکی پیڈیا کے ساتھ ساتھ ایسی ہر ویب سائٹ پر اردو اسطرح سے دیکھیں جس طرح اوپر دیکھائی گئی ہے.
اگر دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر وہ کریں جو ہم مابدولت کہتے ہیں ]:)
چلیں پھر شروع کرتے ہیں .....
سب سے پہلے تو کمپئوٹر میں اردو انسٹالر انسٹال کریں جو کہ آپ کو پاک اردو انسٹالر کے نام سے گوگل سے بھی مل جائے گا.
اسکے بعد آپکا کمپئوٹر ریسٹارٹ ہو گا.دوبارہ براوزر آن کریں
اب یہاں کلک کریں
جو ویب سائٹ کھلے گی اس پر ایک جگہ پر انسٹال سٹائلش لکھا ہوا ہو گاپر کلک کریں تصویر دیکھیں.
Image
اسکو انسٹال کرنے کے بعد آپ نے اپنا براوزر دوبارہ چلائیں.
دوبارہ اسی لنک پر کلک کریں
اب آپکے پاس جو پیج آئے گا اس پر انسٹال وِد سٹائلش کا بٹن ہو گا پر کلک کریں تصویر دیکھیں
Image
بس جی اب دوبارہ اپنا براوزر ریسٹارٹ کریں اور فیس بک یا کوئی ایسی ویب سائٹ کا ویزیٹ کریں اور دیکھیں اردو کا فانٹ تبدیل ہو چکا ہے.

اب اجازت دیجئے
دعاوں میں یاد رکھئیے گا.
فی امان اللہ

Re: فیس بک یا وکی پیڈیا پرلکھی گئی اردو نستعلیق کے طرز سے دی

Posted: Wed Nov 06, 2013 8:36 pm
by علی خان
واہ جناب کیا بات ہے. اب یہ مسئلہ بھی مطلب حل ہو گیا ہے. اَب ہم کہیں پر بھی اُردو کی لکھائی کو نستعلیق میں دیکھ سکیں گے.

Re: فیس بک یا وکی پیڈیا پرلکھی گئی اردو نستعلیق کے طرز سے دی

Posted: Thu Nov 07, 2013 1:02 am
by اضواء
بہت خوب .... مفید اور بہترین معلومات کے شئیرنگ پر آپ کا شکریہ

Re: فیس بک یا وکی پیڈیا پرلکھی گئی اردو نستعلیق کے طرز سے دی

Posted: Thu Nov 07, 2013 8:23 am
by چاند بابو
لیکن میاں صاحب یہ تو صرف فائر فاکس کے لئے ہے
جس کے پاس فائر فاکس نہیں وہ کیا کرے؟

Re: فیس بک یا وکی پیڈیا پرلکھی گئی اردو نستعلیق کے طرز سے دی

Posted: Thu Nov 07, 2013 8:46 am
by میاں محمد اشفاق
سر جی میں گوگل کروم میں استعمال کر رہا ہوں یہ ہر ایک کے لئے ہے

Re: فیس بک یا وکی پیڈیا پرلکھی گئی اردو نستعلیق کے طرز سے دی

Posted: Thu Nov 07, 2013 8:50 am
by چاند بابو
لیکن جب میں نے آپ کے لنک کو کلک کیا تو وہاں یہ لکھا آ رہا ہے.
To use this style, install Firefox and Stylish. If you already have Stylish, make sure this site is allowed to run JavaScript.
اس کا مطلب تو یہی ہے کہ یہ فائر فاکس کا ایڈ اون ہے.

Re: فیس بک یا وکی پیڈیا پرلکھی گئی اردو نستعلیق کے طرز سے دی

Posted: Thu Nov 07, 2013 8:57 am
by چاند بابو
ہو گیا ہو گیا ہو گیا.
میرے پاس بھی کروم پر ہو گیا ہے.
دراصل میں نے براوزر دوبارہ سٹارٹ کیا تو بات بن گئی.

Re: فیس بک یا وکی پیڈیا پرلکھی گئی اردو نستعلیق کے طرز سے دی

Posted: Sun Dec 28, 2014 1:09 pm
by محمد شعیب
میرے پاس تو براؤزر ری سٹارٹ کی ضرورت بھی نہیں پڑی. صرف فیس بک کو ری فریش کیا تو نستعلیق ہو گیا.
بہترین ایکس ٹنشن ہے.
شئرنگ کے لئے شکریہ
میں نے فیس بک پر شئر کیا ہے. اسے لائک اور پروموٹ کریں

Re: فیس بک یا وکی پیڈیا پرلکھی گئی اردو نستعلیق کے طرز سے دی

Posted: Sun Dec 28, 2014 3:53 pm
by چاند بابو
جی ہاں اب اسے ری سٹارٹ کرنے کی ضرورت بھی نہیں‌پڑتی ہے.