Page 1 of 1

دس گنا

Posted: Tue Sep 17, 2013 5:23 pm
by بریٹا لعلوی
ایک عورت گالف کھیل رہی تھی کہ ایک ہٹ کے بعد اس کی گیند قریبی جنگل میں‌جا گری، بال ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ جھاڑیوں میں پہنچ گئ جہاں گیند پڑی تھی۔ اس نے دیکھا کہ ادھر ایک مینڈک کانٹے دار جھاڑی میں پھنسا ہوا ہے۔

مینڈک نے عورت کو دیکھ کر کہا، خاتون اگر آپ مجھے ان کانٹوں سے نجات دلا دیں گی تو میں آپ کی تین خواہشات پوری کروں گا۔ یہ سن کر خاتون نے فوراً ہاتھ بڑھا کر مینڈک کو کانٹوں سے نجات دلا دی۔


مینڈک نے کانٹون سے نجات پا کر شکر ادا کیا اور خاتون سے کہنے لگا جی اب آپ کہیں کیا خواہش ہے آپ کی، مگر میں معافی چاہتا ہوں‌کہ میں‌آپ کو یہ بتانا بھول گیا کہ آپ جو کچھ مانگیں گی، آپ کے شوہر کو وہی چیز دس گنا ملے گی۔


خاتون کو یہ سن کر بڑا غصہ آیا، خیر انہوں نے کہا کوئ بات نہیں۔
میری پہلے خواہش ہے کہ میں‌دنیا کہ سب سے خوبصورت عورت بن جاؤں۔

مینڈک نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر دس گنا خوبصورت ہو جائے گا؟ کوئ بات نہیں، میں سب سے خوبصورت ہوں گی، تو وہ مجھے ہی دیکھے گا خاتون نے کہا۔ مینڈک نے کوئ منتر پڑھا اور خاتون بے حد خوبصورت ہو گیئں۔


دوسری خواہش کہ میں سب سے امیر ہو جاؤں۔ مینڈک نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر آپ سے بھی دس گنا امیر ہو جائے گا؟ خاتون نے کہا کوئ مسئلہ نہیں اس کی دولت یا میری، ایک ہی بات ہے۔ مینڈک کا منتر اور وہ خاتون شوں کر کے امیر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔


جی خاتون آپ کی تیسری خواہش؟ مینڈک نے پوچھا؟
مجھے ایک ہلکا سا دل کا دورہ یعنی ہارٹ اٹیک ہو جائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ be;a h;a;h;a

Re: دس گنا

Posted: Tue Sep 17, 2013 8:56 pm
by چاند بابو
ہاہاہاہاہاہاہا
کیا بات ہے.

Re: دس گنا

Posted: Wed Sep 18, 2013 1:58 am
by اضواء
بیچارہ دنیا سے گیا ;fl;ow;er;

Re: دس گنا

Posted: Wed Sep 18, 2013 6:45 am
by رضی الدین قاضی
بہت خوب

مان گئے

عورتیں واقعی بہت چالاک ہوتی ہیں.

Re: دس گنا

Posted: Wed Sep 18, 2013 10:40 am
by افتخار
واہ کیا بات ھے
عورت کی،

Re: دس گنا

Posted: Sun Sep 22, 2013 6:01 pm
by بلال احمد
ہلکا سے ہارٹ اٹیک سے بچنا ممکن ہے لیکن 10 گنا بڑے ہارٹ اٹیک سے بچنا ناممکن n;a;n;a n;a;n;a

Re: دس گنا

Posted: Mon Nov 11, 2013 11:35 am
by منور چودری
اف یہ عورتیں کتنی چالاک ہوتی ہیں اللہ بچائے ان سے

Re: دس گنا

Posted: Thu Nov 21, 2013 9:59 am
by بلال احمد
منور بھائی اللہ پاک تو اپنے بندے کو بچاتا ہی ہے، لیکن بندہ شادی کر کے خود نہیں‌ بچتا c;om;pu;te;r;beat

کیوں چاند بھائی ٹھیک کہہ رہا ہوں نہ l:a:r:a:i l:a:r:a:i