Page 1 of 1

اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Sun Sep 01, 2013 7:56 pm
by محمد شعیب
میری رائے ہے کہ اردو نامہ کے ہیڈر پر ایک احتجاجی بینر لگایا جائے جس پر مصر، برما اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج ہو.
آپ سب کی کیا رائے ہے ؟

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Mon Sep 02, 2013 7:46 am
by علی خان
میں آپ کی رائے کی قدر کرتا ہوں. اور آپ کے الفاظ سے متفق ہوں.

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Mon Sep 02, 2013 9:03 am
by چاند بابو
جی میں‌ بھی آپ کی بات سے متفق ہوں.
اگر کوئی مجھے ایک چھوٹا سا بینر بنا کر دے دے جیسا کہ اردو فونٹ ڈاونلوڈ کا بینر ہے تو میں‌ اسے لگا سکتا ہوں.

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Mon Sep 02, 2013 2:49 pm
by محمد شعیب
بینر کی لمبائی اور چوڑائی بتلائیں ..

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Mon Sep 02, 2013 7:49 pm
by چاند بابو
لمبائی 200 پکسلز
چوڑائی 40 پکسلز

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Tue Sep 03, 2013 1:30 am
by محمد شعیب
یہ سائز بہت کم ہے. اتنی چھوٹی تصویر میں کیا عبارت لکھوں ؟

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Tue Sep 03, 2013 8:03 am
by چاند بابو
یہ تو آپ پر ہے.
اس سے بڑے بینر کی اردونامہ کے ہیڈر میں گنجائش ہی نہیں بنتی ہے.

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Tue Sep 03, 2013 4:13 pm
by محمد شعیب
پھر ایسا کرتے ہیں کہ ایک تھریڈ بناتے ہیں جس میں احتجاج کی مکمل عبارت اور تصاویر ہوں گی. اور ایک چھوٹی تصویر ہیڈر پر لگا کر اس تھریڈ کے ساتھ لنک کر دیتے ہیں. مثلا یہ تصویر دیکھیں.

Image

اس کے بارے میں کیا خیال ہے ؟

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Tue Sep 03, 2013 5:34 pm
by علی خان
جی ماجد بھائی.
یہ دیکھیں. اور اسکی سائز حسب منشاء کرکے اسکو ٹرائی کریں. کیونکہ یہ کافی اچھی سائز میں ہے.

Image

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Tue Sep 03, 2013 7:39 pm
by چاند بابو
اشفاق بھیا سائز وغیرہ مجھے کرنا نہیں آتا بلکہ یوں کہئے مجھے ایڈوب کی الف ب بھی نہیں آتی ہے.
آپ خود ہی کچھ کریں.
اور ہاں پہلے یہ فیصلہ کریں کہ بینر آپ والا لگنا چاہئے یا شعیب بھیا والا.
ویسے مجھے ذاتی طور پر شعیب بھیا والا بینر پسند آیا ہے.

Re: اردو نامہ کے ہیڈر پر احتجاجی بینر ہونا چاہئیے

Posted: Fri Sep 06, 2013 3:57 am
by محمد شعیب
اے گل تے وچے ای رئے گی ؟؟