سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

Post by فتاة القرآن »

[center]((سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے نفس سے))







السلام علیکم یا عباد الله



بھائیو اور بہنوں آج میرا موڈ تھا آپ سب سے ایک سوال کرنے کو



یہ ایسا سوال ہے جو یقینا ایک انسان کی زندگی میں تبدیلی لا سکتا ہے

مگر

یہ صرف ایک سمجھ دار صاحب عقل اور مؤمن ہی کو فائدہ دے سکتا ہے



چلیں اب سوال کرتی ہوں



پہلے



اس تصویر کو ذرا غور سے دیکھیں


Image




رات کے اس اندھیرے ، ظلمت ، اور سکوت میں



.............



.............









ذرا ان قبروں كو دیکھیں

Image








ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس وقت ان قبروں کے اندر ان پر کیا گزر رہی ہے



اگر کوئی عذاب کی شدت سے تڑپ بھی رہا ہے

تو اسکو آج بچانے والا کوئی نہیں

نا اسکے والدین ، نا اسکی ،اولاد اور نا اسکا مال





ان میں سے جو گنہگار ہیں ان پر اللہ کا یہ فرمان صادق آچکا



َومَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ [الحج : 71]

اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا





آج ہم اپنی آنکھوں سے مشاھدہ کر رہے ہیں



ان قبر والوں کو انہی کے عزیز و اقارب

جو دنیا میں سب سے زیادہ ان سے محبت کرتے تھے



اپنے ہی ہاتھوں ان کو اس قبر میں دبا کر اپنے گھروں کو پلٹ گئے



ان کے بعد اب کون انکے لیے مخلص, حمايتي بچ جاتا ہے

جو آج ان کو اس اندھیرے ظلمت و وحشت کے گھر میں مدد گار ثابت ہو ؟







یھاں آپ کو اس آیت کی صداقت نظر آئے گی



وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللّهِ مِن وَلِيٍّ وَلاَ نَصِيرٍ [التوبة : 116]

اور الله کے سوا تمہارا کوئی حمايتي اور مددگار نہیں ہے



جی بھائیو اور بہنوں یہی حقیقت ہے

میرا اور آپکا کوئی نہیں سوا اللہ کے



من لی غیرک یا ربی؟؟





آج ہمارے گرد جتنے لوگ ہیں جس رشتہ سے بھی ہیں کوئی بھی آپکا نہیں



آپ کا حقیقی مخلص ، حمایتی ، مدد گار صرف اور صرف رحمن ہے



اور کوئی نہیں



مگر



سوال یہ ہے



اگر آپ نے اپنے رحمن کو ہی ناراض کر دیا



تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟



باقی آپ کے پاس کیا رہا ؟





کون ہے اسکے بعد آپکی مدد کرنے والا؟





کون ہے اسکے بعد آپ کا حمایتی؟



کیا دولت؟ کیا اولاد؟







جی نہیں





اس ذات کی قسم

دولت نا اس دنیا میں آپکو جبار کی پکڑ سے بچا سکتی ہے نا اولاد



اور قبر کی وحشت اور ظلمت میں تو ویسے آپ اکیلے جانے والے ہیں





میرا سوال یہ نہیں تھا





میرا اصل سوال تو آپ سے یہ ہے







ہم سب کا ایمان ہے قبر کی زندگی پر عالم برزخ پر



ھینا؟



اب اس قبر کو دیکھیں


Image








یہ ایک قبرہےاور

یقینا یہ قبر ہی اس لیے ہے کہ اس کے اندر ایک میت (مردہ) كو دفن کیا گیا ہے





اب



دو منٹ کے لیے سوچیں



اگر اس قبر والے کو آپکا قادر رب

10 منٹ کے لیے اس قبر سے نکال کر اس دنیا میں دوبارہ پلٹا دے



تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Image









آپ کا کیا خیال ہے؟







کیا یہ شخص اس دس منٹ کو غنیمت سمجھ کر اپنی دولت کی طرف بھاگے گا؟


Image








یا اپنی اولاد کی طرف جن کو وہ یتیم چھوڑ آیا تھا

؟
ImageImage






یا اپنی ادھوری چھوڑی ہوئی فیلم پوری دیکھنے بھاگے گا

؟



سوچ کر جواب دیں



مگر



ایک سچے مومن اور صاحب عقل کا جواب صرف یہی ہوگا



کہ



یہ شخص اس دس منٹ کو غنیمت سمجھ کر دو رکعت ہی پڑھے گا

یا پھرکسی بھی صورت ذکر اللہ ، توبہ و استغفار کر کے اعمال صالحة



كو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا





تاکہ اپنے ناراض رب کو راضی کر سکے



کیونکہ



یہ وہ شخص ہے جو اس آیت کی صداقت کا عینی شاھد ہے



َلاَ يَجِدْ لَهُ مِن دُونِ اللّهِ وَلِيّاً وَلاَ نَصِيراً [النساء : 123]

اور وہ الله کے سوا نہ کسی کو اپنا حمایتی پائے گا اور نہ مددگار











یہ جان چکا ہے





کہ اسکا کوئی مددگار نہیں سواء رحمن کے



اور اب کہیں نجات نہیں سوا اسکی رضا کے





مگر





یہ ہمارے رب کا قانون نہیں

کہ

وہ موت کے بعد دوبارہ اس دنیا میں 10 منٹ کی مہلت دے



ليكن

سوال کا مقصد صرف یہ ہے



کہ

شاید آج ہم ان قبر والوں کی حسرت اور ندم کا احساس کر کے

اپنے اس قیمتی 10 منٹ کی قدر و قيمت جان سکیں





جن کے لیے آج یہ قبر والے ترستے ہیں تڑپتے ہیں



مگر ۔۔۔۔۔۔



حسرت هي حسرت

Image






اگر اللہ (جو قادر ہے ہر چیز پر) کسی ایک مردہ کو اس قبر سے نکلنے کی اجازت دے دے

اور آپ اس سے نصیحت طلب کریں

تو؟؟؟؟؟؟؟؟



يقينا

وہ آپ کو صرف عمل صالح کی ہی نصیحت کرے گا





بھائیو اور بہنوں



اللہ کی قسم آج آپکی زندگی کے 2 منٹ بھی بہت بڑی غنیمت ہے آپ کے لیے

جن کو آپ فضول لغو لهب کھیل تماشوں ، ٹی وی فیملوں , دولت کے حصول

اور اولاد کی محبت میں ضائع کر رہے ہیں



کبھی آپ نے غور کیا اپنے رب کے اس فرمان پر؟



أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

[المنافقون : 9]

مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو الله کی یاد سے غافل نہ کردے۔

اور جو ایسا کرے گا تو وهي لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں







کیا آپ بھی ان غافلوں کی لسٹ میں ہیں جو خسارہ اٹھانے والے ہیں؟



یا پھر ان لوگوں کی لسٹ میں ؟؟



رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاء الزَّكَاةِ يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ [النور : 37]

ایسے لوگ جن کو اللہ کے ذکر اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے سے نہ سودا گری غافل کرتی ہے نہ خرید وفروخت۔

وہ اس دن سے جب دل (خوف اور گھبراہٹ کے سبب) الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ڈرتے رہتے ہیں





کیا اپکی تجارت ،

اپکی جاب,

اپکی دنياوي تعليم,

یا اپکی اولاد نےآپ کو

اللہ کی یاد ، (عمل صالح)

سے غافل کر رکھا ہے؟



سوال



؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Image



جو کرنا ہے آپ کو اپنے نفس سے





ذرا غور کریں اس آیت پر



آپ کا رب آپ کو نصیحت کر رہا ہے





وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ الحشر : 19

اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے الله کو بھلا دیا









اللہ کو یاد کیسے رکھا جاتا ہے

؟؟؟؟؟



اس کا جواب پھر کبھی

ان شاء اللہ



جاري..........







همي رضاك يا ربي
[/center]
Last edited by فتاة القرآن on Sat Aug 29, 2009 5:48 pm, edited 1 time in total.
[center]مقالاتي

Image[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

Post by شازل »

آپ نے تو تڑپا دیا
اور چند لمحوں‌کے لیے میں کچھ کھو سا گیا
یقنا ہم بہت گناہ گار بندے ہیں کبھی کوئی رشتہ دار فوت ہوتا ہے اور کبھی کوئی پڑوسی، ہم اس پر افسوس کرتے قبرستان کی طرف جاتے ہیں اس دفنا کر کچھ لمحوں کے لئے قبرستان پر نظر دوڑاتے ہیں اور ... اپنی سوچیں اور وہمے اور خیالات بھی وہیں دفن کردیتے ہیں
کاش یہ خیالات اور سوچیں ساری زندگی ہمارے ساتھ رہیں تو ہم کبھی گناہ کی طرف مائل نہ ہوں
آپ کا بہت بہت شکریہ
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

Post by فتاة القرآن »

شازل wrote:آپ نے تو تڑپا دیا
اور چند لمحوں‌کے لیے میں کچھ کھو سا گیا
یقنا ہم بہت گناہ گار بندے ہیں کبھی کوئی رشتہ دار فوت ہوتا ہے اور کبھی کوئی پڑوسی، ہم اس پر افسوس کرتے قبرستان کی طرف جاتے ہیں اس دفنا کر کچھ لمحوں کے لئے قبرستان پر نظر دوڑاتے ہیں اور ... اپنی سوچیں اور وہمے اور خیالات بھی وہیں دفن کردیتے ہیں
کاش یہ خیالات اور سوچیں ساری زندگی ہمارے ساتھ رہیں تو ہم کبھی گناہ کی طرف مائل نہ ہوں
آپ کا بہت بہت شکریہ


bhaai mujy yahan center ka option nahi mila warna main isay set kr deti

or dosri baat mujy yahan urdu likhnay ma probhoti hay

kaisay likhon ? or ediit ka tarika bhi batain

yahan option bohot kam hain

بہت شکریہ
[center]مقالاتي

Image[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

Post by علی خان »

بہت شکریہ. اپکے نے بہت بہترین طریقے سے ہماری انکھیں کھولی ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

Post by شازل »

اب سینٹر کا آپشن شامل کردیا گیا ہے
[center]یہ جملہ سینٹر ہے[/center]
بنت الاسلام
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:23 am

Re: سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

Post by بنت الاسلام »

[center]جزاک اللہ خیر واقعی بہت بہترین خیالات ہیں[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

Post by رضی الدین قاضی »

محترم ڦلپوٽو فقير بھائی آپ نے بہترین انداز سے ہماری آنکھیں کھول دیں۔
اس نصیحت آمیز پوسٹ کے لیئے بہت بہت شکریہ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

Post by چاند بابو »

اجی شاہ جی یہ پوسٹ فتاة القرآن کی ہے نہ کہ ڦلپوٽو فقير صاحب کی :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: سوال جو کرنا ہے آپ کو اپنے آپ سے‏

Post by فتاة القرآن »

شازل wrote:اب سینٹر کا آپشن شامل کردیا گیا ہے
[center]یہ جملہ سینٹر ہے[/center]


جزاک اللہ خیر
[center]مقالاتي

Image[/center]
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”