غیرت فروش صحافی ومیڈیاکی غیرانسانی حرکت

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

غیرت فروش صحافی ومیڈیاکی غیرانسانی حرکت

Post by مجیب منصور »

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

یہ خبر پڑھ کر آپ کے کلیجے منہ کو آجائیں گے

ادھر فیس بک پر ہی ایک کلپ دیکھ رہا تھا۔اس کلپ میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح ہمارے ایک پاکستانی چینل کے جرات مند بے باک اور معاشرے کی برائیوں کے خلاف جہاد کرنے والے صحافی برائی کے خلاف جہاد کرنے نکلے ہوئے تھے۔ جرم اور گناہ کا پردہ فاش کرنے کے لئے وہ رات کے اندھیرے میں سڑک پر کھڑی دو خواتین کے پاس پہنچتے ہیں۔ ان میں سے ایک ادھیڑ عمر کی دیہاتی لہجے میں بات کرنے والی عورت ہوتی ہے جبکہ دوسری ایک نقاب پوش نوجوان لڑکی ہوتی ہے۔ کچھ دور کھڑا ایک دوسرا بے باک نڈر کیمرے والا صحافی اندھیرے میں چھپا اپنے بہادر صحافی ساتھی اور دونوں خواتین کے دھندلے سے مناظر اور آواز ریکارڈ کر رہا ہوتا ہے۔

بہادر صحافی ان خواتین سے بھاو تاو کرنے لگتا ہے۔وہ خواتین کیمرے کی موجودگی سے بے خبر اس کے ساتھ پروگرام بنانے لگتی ہیں۔ وہ ان کا انٹرویو شروع کر دیتا ہے کہاں سے آئی ہو کہاں رہتی ہو وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اسی اثناءمیں وہ سیٹی بجا کر کیمرے والے بہادر صحافی کو بلاتا ہے۔اچانک منظر بدلتا ہے کیمرے والا لائٹ آن کرکے ان خواتین کا چہرہ نمایاں کرتا ہے۔ ادھیڑ عمر عورت کے چہرے پر لکھی غربت واضح ہوجاتی ہے۔ خواتین خوفزدہ ہو کر ان سے بچ نکلنے کی کوشش کرنے لگتی ہیں تو اس بہادر صحافی کے تین چار اور بہادر ساتھی اندھیرے سے نکل کر ان خواتین کے گرد گھیرا ڈال کر ان کے فرار کا راستہ روک لیتے ہیں۔

کیمرے والا بہادر اور نڈر صحافی اپنا کیمرہ ان کے چہرے کے قریب کر کے ان کا چہرہ دکھانے کی سر توڑ کوشش کر رہا تھا دیہاتی لہجے میں بات کرنے والی خاتون اپنے گناہ اور جرم کا قصہ نشر ہونے کے خوف سے رونے لگتی ہے۔ نوجوان نقاب پوش لڑکی روتے ہوئے بہادر صحافی کے پاو¿ں پر گر جاتی ہے۔ بہادر صحافی جو کہ معاشرے کا گند صاف کرنے کا ٹھیکیدار بنا ہوتا ہے فرعونیت سے ان پر گرجنے برسنے لگتا ہے خواتین واویلا کرتی ہیں۔ منتیں کرتی ہیں۔

میرے اندر....جیسے کچھ ٹوٹ گیا....میں نے غور کیا تو میری آنکھوں سے بھی آنسو بہہ رہے تھے۔وہ خواتین گناہگار تھیں۔۔ ان کو گناہ سے روکنے کا شرعی طریقہ بھی موجود تھا۔۔۔لیکن اس طرح کی بے پردگی کبھی میرے رب نے بھی کسی کے گناہ کی نہیں کی۔۔۔۔۔ ساری زندگی بڑے بڑے زرداروں ، سرمایہ داروں نوابوں فرعونوں کو بڑے بڑے گناہوں اور شرک کے باوجود خزانے بھی عطا کرتا ہے.... رزق بھی دیتا ہے ان کے عیب بھی ڈھانپتا ہے۔۔۔۔معافی کا اور اپنی طرف لوٹنے کا موقع دیتا جاتا ہے۔۔۔ آخری سانس تک تائب ہونے کی گنجائش دیتا ہے۔

اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں چوراہوں پر کھڑی بھوک کی ان ننگی تصویروں کو نمایاں کرنے والے بہادر صحافیو! آو میں تم کو بتاتا ہوں کہاں اس سے زیادہ بڑے گناہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ رنگے ہاتھوں زنا کرتے لوگ پکڑے جاسکتے ہیں۔

آو¿ میں تمہیں ان بڑے بڑے محلات کا پتا بتاتا ہوں جہاں نیم برہنہ مجرے کروائے جاتے ہیں۔ جانوروں کی طرح بے حیائی سے زنا کیا جاتا ہے اور پانی کی طرح سرعام شرابیں پی جاتی ہیں۔ لیکن وہاں تم اور تمہاری اوقات کیا۔۔ان کا نام سن کر تمہارے مالکان کا بھی پیشاب نکل جاتا ہے۔

سنو جب میرا رب پردے ڈھانپتا ہے تو تم کون ہو کسی گناہگار کے چہرے کو اور اس کے گناہ کو سرعام کرنے والے؟کیا پتا کس مجبوری نے اس عورت کو سرعام چوراہے پر بکنے پر مجبور کر دیا؟

آو¿ میں تم کو بتاتا ہوں ان کو کیسے گناہ سے بچایا جا سکتا ہے۔ چلو ان کے ہاتھ تھام کر ان سے نکاح کر لو۔ میں یقین دلاتا ہوں تمہارا رزق حلال ان کو نیکی کی طرف لے جائے گا۔

بشکریہ کراچی اپ ڈیٹس
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: غیرت فروش صحافی ومیڈیاکی غیرانسانی حرکت

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم مجیب بھیا بہت ہی بہترین موضوع پر لکھنے کا شکریہ.
اخبار والے ہوں یا میڈیا کی کسی دوسری صنف سے تعلق رکھنے والے انہیں‌ صرف اور صرف ایک اچھوتی اور سنسنی خیز خبر کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہوتا کہ ان کی اس خبر سے کتنے گھر جلے کتنے گھر لٹ گئے، کتنے اپنی جان سے گئے اور کتنے ہی جن کی عزت اس خبر کی وجہ سے پامال ہو گئی. انہیں اگر پتا ہوتا ہے تو وہ کہ اس خبر سے چینل کو کتنا فائدہ پہنچا اور اس فائدے میں‌ سے ان کا حصہ کتنا ہے.
خیر یہ اپنی جگہ مگر میں‌ حیران ہوں‌ کہ جب سے پاکستانی میڈیا آزاد ہوا ہے ایک شتر بے مہار کی مانند دندناتا پھر رہا ہے ریاستی، اخلاقی، معاشرتی اور حتی کہ مذہبی قوانین کو سرعام پامال کر رہا ہے مگر مجال ہے کہ اگر باوجود بھرپور عوامی احتجاج کے کسی حکومتی ادارے کے کان پر جوں‌ بھی رینگی ہو تو، ایسا لگ رہا ہے جیسے عوامی نمائندگان سے لے کر اعلٰی حکومتی عہدیداران اور ایک کلرک سے لے کر اعلیٰ عدلیہ کے جسٹس صاحبان تک اس سازش میں برابر کے شریک ہیں‌ اور یا پھر اتنے کرپٹ ہیں کہ اپنے ننگا ہونے کے خوف سے میڈیا کے ساتھ پنگا لینے سے ڈرتے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: غیرت فروش صحافی ومیڈیاکی غیرانسانی حرکت

Post by پپو »

یہی بات ہے ہم اس معاشرے کو گندہ کہتے ہیں جسکا ہم خود حصہ ہیں اور خؤد کتنے گندے ہیں یہ نہیں بتاتے
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: غیرت فروش صحافی ومیڈیاکی غیرانسانی حرکت

Post by بلال احمد »

ڈاکٹر صاحب کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں. :( :( :(
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”