Page 1 of 3

اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Wed Aug 26, 2009 6:46 pm
by شازل
اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ ڈاون لوڈ کے لیے دستیاب ہے
یہ تازہ ترین ورژن 3.5 کے ساتھ اردو پیکج ہے جس میں ایک بالکل نئی تھیم اور اسکے ساتھ پورٹل بھی ڈال دیا گیا ہے
Image
Image
Image

http://urdunama.org/forum/downloads/php ... pdated.rar

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Wed Aug 26, 2009 7:35 pm
by عاطف
بہت بہت شکریہ شازل بھیا آپ کتنے اچھے ہیں :lol:

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Wed Aug 26, 2009 7:35 pm
by شازل
اتنا بھی نہیں

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Wed Aug 26, 2009 7:36 pm
by عاطف
نہیں‌بہت اچھے ہیں

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Thu Aug 27, 2009 3:13 pm
by چاند بابو
واقعی میں عاطف بھیا کی بات کی مکمل تصدیق کرتا ہوں۔

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Thu Aug 27, 2009 7:12 pm
by فہیم
بہت اچھی تھیم ہے. لوکل ہوسٹ پہ Yourdomain.com کافی چھپ جاتا ہے . شازل بھائی اسمیں پورٹل تو ہے لیکن اس کو نصب کیسے کرنا پڑے گا . فوری جواب کا آپشن بھی نہین ہے

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Thu Aug 27, 2009 7:25 pm
by شازل
سب سے پہلی بات تو یہ کہ آپ فونٹ نستعلیق استعمال کریں
پورٹل کے لیے یہ والی فائل یہ روٹ میں پڑی ہو گی اسے چلالیں install_portal.php اس کے بعد کیشے کو کلیئر کردیں
اور تھیمز وغیرہ کو ریفریش کردیں (یہ ضروری ہے)
اس کے بعد اس تھیم میں‌جاکر template کے فولڈر میں جائیں اور overall_header.php کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اوپن کریں اور لائن نمبر 357 میں‌https://urdunama.org/oldforum/portal.php کی جگہ اپنے پورٹل کا پتا دے دیں
رہی فوری جواب تو کچھ ہمارے لیے انفرادیت رہنے دیں 8)

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Thu Aug 27, 2009 7:48 pm
by شازل
فہیم صاحب آپ یہ والی اسٹائل شیٹ ری پلیس کردیں تو yourdomiain.com کچھ اوپر کی طرف کھسک لے گا

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Thu Aug 27, 2009 9:00 pm
by فہیم
ایک مسئلہ ہے میں لوکل ہوسٹ میں بنے فورم پر پاس ورڈ انٹر نہیں کر سکتا . وہاں کچھ بھی نہیں لکھا جا رہا

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Fri Aug 28, 2009 4:54 am
by شازل
دیکھ لیں اس فورم پر یہی کاپی استعمال ہو رہی ہے

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Fri Aug 28, 2009 6:01 am
by فہیم
السلام علیکم شازل بھائی۔yourdomain.comاوپر نہیں کھسکا۔سکن لیب تھیم میں یا جہاں بھی یہ خرابی ہے جب کیشے کیئیر کروں تو پاس ورڈ کی جگہ کچھ نہیں لکھا جاتا ۔ القلم پر آپ کہہ رہے تھے کہ پیکج اپڈیٹ کروں گا تو ایک ساتھ اپلوڈ کروں گا .
ایک اور گزارش کہ آپ ہمیں تھیم کا اردو ترجمہ کرنا سکھا دیں با تصویر ٹیوٹو ریل ساتھ یہ پورٹل موڈز وغیرہ بھی.

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Fri Aug 28, 2009 7:11 am
by شازل
فہیم صاحب اس کے لیے آُپ کو سی ایس ایس کو سیکھنا پڑے گا.
اور ساتھ ہی پی ایچ پی کو بھی ،
امید ہے کہ ایچ ٹی ایم ایل آپکو آتی ہوگی.
سی ایس ایس یہاں سے سیکھیں
http://www.w3schools.com/Css/default.asp

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Fri Aug 28, 2009 12:58 pm
by فہیم
فہیم صاحب اس کے لیے آُپ کو سی ایس ایس کو سیکھنا پڑے گا.
اور ساتھ ہی پی ایچ پی کو بھی ،
امید ہے کہ ایچ ٹی ایم ایل آپکو آتی ہوگی.
سی ایس ایس یہاں سے سیکھیں
http://www.w3schools.com/Css/default.asp
اگر مجھے یہ نہ آتی ہوں تو ؟
ان زبانوں کو سیکھے بغیر گزارا نہیں ہوگا کیا ؟

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Fri Aug 28, 2009 2:38 pm
by شازل
بالکل بھی نہیں

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Fri Aug 28, 2009 4:53 pm
by فہیم
بالکل بھی نہیں
جی بالکل بھی نہیں :?:

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Sat Aug 29, 2009 12:18 am
by شازل
اچھا کوشش کروں گا
ٹائم کا مسئلہ ہوتا ہے نا یار
مجھے بھی سی ایس ایس اور پی ایچ پی نہیں‌آتی لیکن دھکا مار کر گاڑی تو اسٹارٹ کرنا ہی ہوتی ہے
مجھے بھی آپ ہی کی طرح کچھ بھی نہیں‌آتا تھا لیکن جب ہر طرف سے ناامیدی نے ڈیرے جمالیے تو میں نے اپنے قدموں پر کھڑا ہونےکا سوچا روزانہ کتنی ہی بار مشق کرتا.بار بار ناکام ہوتا،کوئی بھی ذرا سی مدد نہی‌کرتا تھا سب ہی مصروف تھے حتیٰ کہ مجھے فورم کا فونٹ سیٹ کرنابھی نہیں‌آتا تھا
آپ القلم اور محفل پر میرے سوالات دیکھ سکتےہیں
یقین کریں مجھے اب بھی کچھ نہیں آتا یہ تو اپنے چاند بابو نے میری ہمت بندھائی اور مسلسل میری حوصلہ افزائی کرتا رہاکہ کچھ کام چلانے کے قابل ہوا

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Sat Aug 29, 2009 10:18 am

تحسین کیلئے الفاظ نہیں مل رہے. جتنا بھی آپ کا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے .
میں نے جب پہلے پہل کمپیوٹر لیا تھا تو ونڈوز کی انسٹالیشن کیلئے بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا . شروع میں تو مائوس بھی کنٹرول کرنا نہیں آتا تھا .
خیر میں انتظار کروں گا جب آپ کو فرصت ملے گی.

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Sat Aug 29, 2009 12:10 pm
by فرحان دانش
چھا گئے گرو

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Sat Aug 29, 2009 1:43 pm
by ذیشان
شازل wrote:اچھا کوشش کروں گا
ٹائم کا مسئلہ ہوتا ہے نا یار
مجھے بھی سی ایس ایس اور پی ایچ پی نہیں‌آتی لیکن دھکا مار کر گاڑی تو اسٹارٹ کرنا ہی ہوتی ہے
مجھے بھی آپ ہی کی طرح کچھ بھی نہیں‌آتا تھا لیکن جب ہر طرف سے ناامیدی نے ڈیرے جمالیے تو میں نے اپنے قدموں پر کھڑا ہونےکا سوچا روزانہ کتنی ہی بار مشق کرتا.بار بار ناکام ہوتا،کوئی بھی ذرا سی مدد نہی‌کرتا تھا سب ہی مصروف تھے حتیٰ کہ مجھے فورم کا فونٹ سیٹ کرنابھی نہیں‌آتا تھا
آپ القلم اور محفل پر میرے سوالات دیکھ سکتےہیں
یقین کریں مجھے اب بھی کچھ نہیں آتا یہ تو اپنے چاند بابو نے میری ہمت بندھائی اور مسلسل میری حوصلہ افزائی کرتا رہاکہ کچھ کام چلانے کے قابل ہوا
اللہ تعالی کوشش کرنے والوں اورعاجزی کرنے والوں کو رستہ دکھا ہی دیتے ہیں .بس کوشش کرتے رہیں .جس خیر خواہی کا جذبہ آپ کے اندرہے اس سے امید ہے کہ آپ ترقی کی منازل طے کرتے رہیں گے اور میرے جیسے محتاج اس سے مستفید ہوتے رہیں گے .اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصرہو.آمین
آپ نے اپنی "نمائندہ تصویر" میں بڑی بھیانک تصویر لگارکھی ہے مجھے تو ڈر لگتا ہے میرے جیسے کمزور دل لوگوں کی خاطراگر اسے کسی دوسری خوش منظر تصویرسے بدل دیں تو نوازش ہو گی .اور ویسے بھی جس خیر خواہی کا مظاہرہ آپ کر رہے ہیں یہ تصویر اس کے بھی مناسب معلوم نہیں ہوتی .شکریہ
ایک مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے "پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ"پر بحث القلم فورم پر بھی شروع کی ہی اور یہاں بھی اب دونوں ہی جگہ نظر رکھنی پڑتی ہے استفادہ کے لیے. اور یہ بات دل میں رہتی ہے کہ کوئی بات استفادہ کی رہ نہ جائے نظر میں آنے سے. اس لیے اگر تمام ایسی معلومات کو جن کے بارے میں آپ سجھتے ہیں کہ یوزر تک پہنچنی چاہییں ایک جگہ اکٹھا کرنے کا اہتمام بھی کر دیں تو بہت اچھا ہو جائے.شکریہ

Re: اب پی ایچ پی بی بی 3،نیا ورژن، نئی تھیم اور پورٹل کے ساتھ

Posted: Sat Aug 29, 2009 1:51 pm
by چاند بابو
اسلام علیکم

فہیم اب تھوڑا بہت تو آپ کو ان کے بارے میں علم ہونا چاہئے تاکہ آپ کم ازکم یہ تو جان سکیں کہ جو لائن آپ پڑھ رہے ہیں یا جس لائن میں تبدیلی مطلوب ہے اس لائن میں ڈائریکشن کیا دی جا رہی ہے۔ جب ہی آپ اس قابل ہوں گے کہ اس میں درست انداز سے تبدیلیاں کر سکیں۔