مصر کے حالات پر ایک نظر!

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مصر کے حالات پر ایک نظر!

Post by میاں محمد اشفاق »

مصر میں فوجی بغاوت کی دنیا بھر کا رد عمل کیا رہا جانیئے
مصر میں ہونے والی فوجی بغاوت پر دنیا بھر سے ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ چند ممالک نے جہاں صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹانے کی کھل کر مخالفت کی ہے وہیں کئی ملکوں نے اس کی حمایت بھی کی ہے۔ترک وزیر خارجہ احمد داِوتوگلو نے کہا ہے کہ فوج نے جس طرح مسٹر مرسی کو اقتدار سے ہٹایا ہے وہ فوجی بغاوت ہے اور اسے قبول نہیں کیا جائے گا جمہوری عمل کے ذریعے اقتدار میں آنے والے مسٹر مرسی کو فوج کی جانب سے جبراً ہٹایا جانا تشویش کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جو رہنما آزادانہ اور شفاف انتخابات جیت کر اقتدار میں آتے ہیں انہیں صرف الیکشن کے ذریعے ہٹایا جانا چاہئے۔جمہوری طریقے سے چنی گئی کسی بھی سرکار کے لئے یہ ناقابل قبول ہے کہ اسے غلط ہتھکنڈوں کا استعمال کرکے اقتدار سے بے دخل کردیا جائے ۔مرسی کی معزولی کے معاملے پر مشرق وسطیٰ بٹ گئے تیونس کے حکمراں اسلام پسندوں نے اسے تختہ پلٹنے کا واقعہ قرار دیکر مذمت کی ہے جبکہ خلیج عرب کے رہنماوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔امریکہ نے منتخب مرسی اور ان کی اخوان المسلمین کی برخاستگی پر تشویش ظاہر کی ہے اور جلد از جلد جمہوریت کی بحالی کی اپیل کی ہے۔ یوروپی یونین نے بھی یہی کہا ہے تاہم وہ اسے فوجی بغاوت قرار نہیں دے رہے ہیں کیونکہ اگر ایسا ہونے پر وہاں پابندیاں لگانی پڑیں گی۔۔52 رکنی افریقی یونین “غیر آئینی تبدیلی” کی وجہ سے مصر کو معطل کرسکتی ہیں۔پورے مشرق وسطیٰ میں مرسی کی حکومت گرنے پر اس طرح ردعمل ظاہر کیا گیا ہے جس سے سیاسی اسلام کے لئے ان کی ہمدردی اور ناپسندیدگی دونوں ظاہر ہوتی ہیں۔تیونس کے صدر منصف مرزوکی نے کہا “فوج کی مداخلت یکسر ناقابل قبول ہے اور ہم مصر سے اپیل کرتے ہیں کہ مرسی کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے حکمراں اسلام پسند پارٹی النہضہ نے اسے جائز حکومت کا تختہ پلٹ قرار دے کر مذمت کی ہے ۔مرسی کی اخوا ن المسلمین کی ہی طرح انحدا نے بھی بہار عرب کے عوامی انقلابوں کے بعد اقتدار میں آئی تھی۔ تیونس میں2011 میں سیکولر آمرانہ حکومت کو گرایا گیا تھا اس کے بعد مصر میں انقلاب آیا تھا ۔اس کے بعد سے ہی مصر کی طرح تیونس میں بھی سیکولر نظریات حامی اور اسلام پسندوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ترکی میں جو ایک سیکولر مسلم ملک ہے کئی ہفتوں سے سرکار مخالف مظاہرے ہورہے ہیں اس نے مصری فوج پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔تاہم خلیج عرب کی ریاستوں کے لئے جو خلیج میں غیر عرب ایران کے خطرے کے خلاف مصر کو ایک اہم اتحادی سمجھتے ہیں آئینی عدالت کے سربراہ عدلی منصور کی تقرری کو راحت سمجھ رہے ہیں اور مبارکبادیں پیش کررہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زیاد انیہان نے منصور کے نام پیغام میں اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سعودی شاہ عبداللہ نے اپنے پیغام میں تاریخ کے اس اہم موڑ پر انہیں مبارک باد دی ہے۔ کویت کے امیر شیخ صبا ح الااحمد الصباح نے مصر کی مسلح افواج کو استحکام لانے میں “مثبت اور تاریخی رول”کے لئے سراہا ہے ۔قطر خلیج عرب کی واحد ایسی ریاست ہے جس میں مرسی کی اخوان المسلمین کی حمایت کی تھی مگر وہ پھر سے بدل گیا ہے اور اس نے غالباً سفارتی وقار کو بچانے کی کوشش میں کل نئے لیڈر کو مبارک باد پیش کی۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے منصور کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔قطر اسلام پسند گروپوں کو پوری عرب دنیا میں کافی پیسہ دیتا رہا ہے مصر میں 2011 کے انقلاب کے بعد سے اسے وہ عربوں ڈالر کی مدد دے چکا ہے۔عراق کا کہنا ہے کہ وہ مصری عوام کے ساتھ ہے اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کو تیار ہے۔مگر ایران نے جو ایک سال قبل مرسی کے الیکشن کے بعد مصر کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کو درست کرنے کی کوشش کررہا تھا اپنا ردعمل ظاہر کرنے میں احتیاط برتی ۔فارس خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ترجمان عباس اراگچی کے حوالے سے کہا ہے اپنی آزادی اور اپنی عظمت کی آنے والے زمانے کے دشوار حالات میں اپنی آزادی اور عظمت کی غیر ملکی اور دشمن موقع پرست سے مداخلت کرے گا ۔مرسی نے تہران کا دورہ بھی کیا تھا مگر شام میں بغاوت ہوئی تو دونوں الگ الگ فریقوں کے ساتھ تھے کیونکہ وہاں شیعہ سنی کا مسئلہ بھی ہے۔شام نے جہاں صدر بشارالاسد اپنے خلاف دو سال سے جاری بغاوت کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مرسی کو کل اقتدار چھوڑنے کا مشورہ دیا تھاکیونکہ مصری عوام کی اکثریت ان کے خلاف ہوچکی تھی۔پڑوسی اسرائیل نے مرسی کی معزولی پر اطمینان کے اظہار سے احتراض کیا ہے۔تاہم وزیراعظم بن یامن نے نیتن یاہو نے منصور کی تقرری پر امید ظاہر کی ہے کہ اب قاہرہ حکومت کے ساتھ اس کے تعلقات سدھر جائیں گے۔مغرب نواز فلسطینی صدر محمود عباس نے خوشی کا اظہار کیا ہیمگر حماس نے اس پر خاموشی اختیار کی ہے۔حماس کے ایک افسر ایحاب غسین نے رائٹر سے کہا “ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ مصر کی سلامتی اور استحکام برقرار رہے اور وہاں کوئی خون خرابہ نہ ہو
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مصر میں فوجی بغاوت کی دنیا بھر کا رد عمل کیا رہا جانیئے.

Post by علی خان »

ردعمل کی بات صرف اور صرف زبانی ہے. ورنہ ساری دُنیا جانتی ہے. کہ مصر میں ہونے والا یہ واقعہ صرف اسرائیل کی خوشنودی اور انکے راستے کے سب سے بڑے پتھر کو ہٹانے کے لئے کیا گیا ہے.
ورنہ فوج آئین کو معطل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی جب تک یہ غیر اسلامی ممالک اس حرکت میں شامل نہ ہوں.

خیر دیکھتے ہیں کہ آگے آگے ہوتا ہے کیا. میری نظر میں صدر مرسی نے جو کچھ بھی کیا ان سب احکامات کے لئے اس ملک کا آئین انکو اجازت دیتا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: مصر میں فوجی بغاوت کی دنیا بھر کا رد عمل کیا رہا جانیئے.

Post by نورمحمد »

اشفاق بھائی کی بات سے صد فی صد متفق
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مصر میں فوجی بغاوت کی دنیا بھر کا رد عمل کیا رہا جانیئے.

Post by اضواء »

اشفاق علی wrote:ردعمل کی بات صرف اور صرف زبانی ہے. ورنہ ساری دُنیا جانتی ہے. کہ مصر میں ہونے والا یہ واقعہ صرف اسرائیل کی خوشنودی اور انکے راستے کے سب سے بڑے پتھر کو ہٹانے کے لئے کیا گیا ہے.
ورنہ فوج آئین کو معطل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی جب تک یہ غیر اسلامی ممالک اس حرکت میں شامل نہ ہوں.

خیر دیکھتے ہیں کہ آگے آگے ہوتا ہے کیا. میری نظر میں صدر مرسی نے جو کچھ بھی کیا ان سب احکامات کے لئے اس ملک کا آئین انکو اجازت دیتا ہے.

جی ہاں یہ سب دیکھاوے کا رد عمل ہے ..... اصل میں یہ ایک سازش ہے مسلمانوں کے خلاف

اللَّهُمَّ احْفَظْ بلادَنا وبلادَ المُسْلمينَ منْ كُلِّ سُوءٍ ومكْروهٍ. اللَّهُمَّ رُدَّ كَيْدَ الأعْداءِ في نحورهِم،
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مصر میں فوجی بغاوت کی دنیا بھر کا رد عمل کیا رہا جانیئے.

Post by میاں محمد اشفاق »

…مصر میں فوجی بغاوت کے بعد سے لاکھوں افراد سابق صدر کی حمایت اور مخالفت میں سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں،مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں آج بھی 42 افراد ہلاک ہوگئے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مصر میں فوجی بغاوت کی دنیا بھر کا رد عمل کیا رہا جانیئے.

Post by محمد شعیب »

یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس بغاوت کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے. جمہوریت کا حامی اور آمریت کا مخالف امریکہ اب کیوں خاموش ہے ؟
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مصر میں فوجی بغاوت کی دنیا بھر کا رد عمل کیا رہا جانیئے.

Post by اضواء »

[center]Image


Image


Image


اب مصر کا یہ حال ہے ;( ;([/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مصر میں فوجی بغاوت کی دنیا بھر کا رد عمل کیا رہا جانیئے.

Post by چاند بابو »

میاں صاحب کیا بغاوت ختم ہو گئی جو یہاں آپ نے لکھنا بند کر دیا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مصر میں حالات بدستور کشیدہ، مظاہرے جاری، اخوان المسلمون کے س

Post by میاں محمد اشفاق »

مصر میں حالات بدستور کشیدہ، مظاہرے جاری، اخوان المسلمون کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا حکم!
Image

مصر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں ، محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے تاحال مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
دوسری جانب مصری فوج نے بھی مرسی کے حامیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتار کرنیکا حکم دیا ہے۔ اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے قاہرہ میں لوگوں کو تشدد پر اکسایا جس میں51 افراد مارے گئے۔ اس اعلان کے بعد صورتحال مزید بگڑتی نظر آرہی ہے ، قاہرہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر وزارت خارجہ کے ترجمان بدر عبداللتی نے میڈیا کو بتایا کہ محمد مرسی کو محفوظ مقام پر رکھا گیا ہے۔مصری وزیر اعظم کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ نئی کابینہ میں اخوان المسلمون کے ارکان کو کابینہ میں شامل کرینگے۔ اس سے پہلے اخوان المسلمون نے عبوری وزیراعظم کی جانب سے انھیں کابینہ میں شامل ہونیکی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ آئی این پی کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النیہان اور قطر کے امیرشیخ تمیم بن حماد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے مصر کی کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دونوں رہنماؤں سے مصرمیں پر تشدد واقعات کے خاتمے کیلیے کرداراداکرنیکی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر کی امریکی امداد فوری طور بند نہیں کی جائیگی۔ اد ھر مصر سے قابل اور لائق افراد کا انخلا شروع ہوگیا ہے آج مصر میں ایک ٹیلیویژن کا کیمرہ مین ا حمد سمیر فوجی کی شوٹنگ کر رہا تھا کہ فوجی نے اسے ہی شوٹ کر ڈالا جس سے کیمرہ مین موقع پر ہی ہلاک ہو گیا.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مصر میں حسنی مبارک کی آمریت کی واپسی کا خوف!

Post by میاں محمد اشفاق »

حسنی مبارک کے دور میں اخوان المسلمین پر پابندی تھی اور اس کے اراکین کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔
دوسری جانب مصری وزارت خارجہ کے ترجمان بدر عبدالعطی کا کہنا ہے کہ ملک کے سابق صدر محمد مرسی پر ابھی تک الزامات عائد نہیں کیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ انھیں یہ معلوم ہے کہ صدر مرسی کہاں ہیں لیکن مرسی کو بہت باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے۔
انھوں نے قاہرہ میں صدارتی گارڈ میں صدر مرسی کی موجودگی کی تردید کی ہے۔
در ایں اثناء مصر میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق عبوری حکومت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
محمد بدیع پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پیر کو قاہرہ میں محمد مرسی حامی مظاہرین کو سکیورٹی فورسز پر حملے کے لیے اکسایا تھا، جس کے بعد فوج کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ میں 84 افراد مارے گئے۔
صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کے قائد اور کئی اعلیٰ رہنما اس وقت حراست میں ہیں جبکہ سینکڑوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے 200 افراد کو مزید پندرہ دن تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ قتل، تشدد، غیر قانونی آسلحہ رکھنے کی تحقیقات کی جا سکیں جبکہ مظاہروں میں گرفتار ہونے والے 450 افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
پیر کو مظاہرین پر فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں اختلاف ہے۔ پریس ٹی وی نے قاہرہ کے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے یہ تعداد 84 بتائی ہے۔
گزشتہ روز مصر کی انسانی حقوق کی علمبردار پندرہ تنظیموں نے اخوان المسلمین کے حامیوں کے خلاف طاقت کے غیر ضروری استعمال کی شدید مذمت کی اور پیر کو ہونے والے واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق صدر کی حمایت میں جاری مظاہروں کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور مظاہروں نیا دور شروع ہو گیا ہے جس کے بعد مصر میں مزید خون ریزی کا امکان ہے۔
مصر کے عبوری وزیراعظم نے نئی کابینہ میں اخوان المسلمین کے سیاسی ونگ دی فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی اور سلفی نور پارٹی کو وزاتوں کی پیشکش کی تھی تاہم دونوں جماعتوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
اخوان المسلمین کے ایک سینئیر اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت تک کابینہ میں کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے جب تک محمد مرسی کی صدارت بحال نہیں کی جاتی۔
دوسری جانب مصر میں فوجی بغاوت کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت نے مصر کو تیل اور گیس سمیت 12 ارب ڈالر مالیت قرضے اور گرانٹس دینے کا اعلان کیا۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مصر میں فوجی بغاوت کی دنیا بھر کا رد عمل کیا رہا جانیئے.

Post by میاں محمد اشفاق »

مصر میں عام تاثر یہ ہے کہ حالات دوبارہ مغرب اور اسرائیل کے حامی سابق آمر حسنی مبارک کے دور جیسے ہو رہے ہیں کہ جب ملک میں کسی بھی طرح کی سیاسی آزادی نہیں تھی اور صیہونی حکومت و امریکہ کے منافع کو مد نظر رکھ کر پالیسیاں وضع کی جاتی تھیں۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مصر کے حالات پر ایک نظر!

Post by میاں محمد اشفاق »

قاہرہ: مصر کی 30 سیاسی جماعتوں اور دیگرتنظیموں کااخوان المسلمون کےساتھ اتحاد تشکیل دیئےجانے کے بعداخوان المسلمون کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے، بڑےاحتجاجی مظاہروں نے مصر کی عسکری قیادت اور عبوری صدر کو پریشان کردیا ہے اور وہ انہیں منانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کرنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کومحمد مرسی کےحق میں روزے کے باوجود لاکھوں افراد نےمارچ میں حصہ لیا جوکہ اخوان المسلمون کی قوت اور مقبولیت میں اضافے کا مظہر ہے۔

مصری اخبارالیوم السابع کے مطابق اخوان المسلمون کے حق میں بننے والے نئے اتحاد کے خوف سے مصر کی عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کے ساتھ مزاکرات کا سلسلہ شروع کردیاہےاورانہیں حکومت میں شامل کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مصر کے حالات پر ایک نظر!

Post by میاں محمد اشفاق »

مصر: عبوری کابینہ کی حلف برداری، قاہرہ میں جھڑپیں:
مصر میں جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹنے کے بعد عبوری کابینہ نے حلف لیا ہے۔ نئی کابینہ میں فوج کے سربراہ جنرل ابوالفتح السیسی نائب وزیراعظم کے عہدہ سنھبالیں گے۔
فوج کے سربراہ کے پاس عبوری کابینہ میں وزیر دفاع کا عہدہ بھی ہے جبکہ عبوری حکومت میں عظیم الببلاوی وزیراعظم ہیں جبکہ عدلی منصور نائب صدر ہیں۔مغزول صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کے ترجمان نے عبوری حکومت کو ’غیر قانونی‘ قرار دیا ہے۔
مصر میں تین جولائی کو فوج نے صدر مرسی کی حکومت برطرف کر کے آئین معطل کر دیا تھا۔ فوج کا موقف ہے کہ انھوں نے حکومت کے خلاف مظاہروں اور عوام کی خواہشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔
عبوری کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سرکاری ٹیلی ویثرن پر دکھائی گئی۔
فوج کے سربراہ جنرل السیسی کو عبوری کابینہ میں نائب وزیراعظم بنایا گیا ہے۔اُن کے پاس وزیر دفاع کا عہدہ بھی ہے۔
سابق صدر مرسی کی کابینہ میں وزیر داخلہ محمد ابراہیم بھی عبوری کابینہ میں شامل ہیں جبکہ نابل فہمی وزیر خارجہ اور شریف اسمائیل کو وزیر تیل بنایا گیا ہے۔
مصر کی عبوری کابینہ میں تین خواتین وزراء سمیت ایک عیسائی وزیر بھی شامل ہیں۔عبوری کابینہ میں مذہبی رجحان رکھنے والی جماعتوں کے اراکین شامل نہیں ہیں۔
عبوری کابینہ میں شمولیت کی دعوت پر اخوان المسلمین نے کہا تھا کہ وہ عبوری کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔
اخوان المسلمین کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا ’یہ غیر قانونی حکومت ہے اور وہ غیر قانونی وزیراعظم اور کابینہ کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔‘
مصر میں عبوری حکومت آئندہ ہفتے تک ایک پینل تشکیل دی گی جو آئین میں ترامیم اور نئی انتخابات کا شیڈول بنائے گی۔مصر میں عبوری کابینہ کی حلف برداری کے موقع پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔
دارالحکومت قاہرہ میں گزشتہ رات سے جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چار سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پیر کو جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سینکڑوں ناراض مظاہرین نے مرکزی پل کو بند کر دیا۔ تاہم بعد میں اس پل کو دوبارہ کھول لیاگیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھر پھینکے اور ایک سڑک کو مختصر وقت کے لیے بند کر دیا۔
مصر کی فوج کے ترجمان کرنل احمد محمد علی نے کہا ہے کہ فوج مظاہرین کے خلاف غیر ضروری طاقت استعمال نہیں کر رہی ہے۔
انھوں نے بی بی سی کے جیمز رینولڈ سے بات کرتے ہوئے کہا ’یہ پرامن مظاہرے نہیں تھے۔ مظاہرین مسلح ہیں اور فوج کا کام ملک میں عسکری یونٹس کا دفاع کرنا ہے۔ مصر کی فوج کبھی بھی مصری عوام کے قتل کے لیے نئی بنائی گئی ہے۔‘
کرنل علی نے کہا کہ فوج نے اقتدار عبوری حکومت کو منتقل کر دیا ہے اور ’ہم اقتدار نہیں چاہتے ہیں۔‘
مصر میں تازہ جھڑپیں اس وقت ہوئی ہیں جب امریکی مندوب ولیم برنز نے مصر کا دورہ کیا ہے۔
’انھوں نے اپنے دورے کے موقع پر نے عبوری حکومت کے اراکین سمیت اخوان المسلمین کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ہے۔
ولیم برنر نے مصر میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری کشیدگی کو ’انقلاب کے بعد کیے گئے وعدے پورے کرنے کے دوسرے موقع‘ سے تابیر کیا ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مصر کے حالات پر ایک نظر!

Post by چاند بابو »

تازہ ترین حالات سے آگاہی بہم پہنچانے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: مصر کے حالات پر ایک نظر!

Post by علی عامر »

آگاہی فرمانے پر مشکور ہوں ..
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مصر کے حالات پر ایک نظر!

Post by میاں محمد اشفاق »

قاھرہ : مصرمیں معزول صدر کے حامیوں پرفوج کی اندھا دھند فائرنگ سے زندگی گنوانے والوں کی تعداد ایک سو پینتیس ہوگئی۔۔۔۔ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔۔۔ برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے مظاہرین پر طاقت کے ناجائزاستعمال کی مذمت کردی۔ فوجی حکومت نے معزول صدرمحمد مرسی کوحسنی مبارک کے ساتھ ایک جیل میں قید کرنے کا اشارہ دیدیا۔

رات بھرمعزول صدر کے حامی جمہوریت کی بحالی کیلئے فوج کی گولیوں کا سامنا کرتے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔ سو سے زائد جان سے گئے۔۔۔۔۔۔ زخمیوں سے ہسپتال بھرگئے۔۔قاہرہ سمیت کئی شہروں میں خانہ جنگی کا ماحول گرم ہوچکا ہے۔۔۔۔۔ فوج کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسکندریہ کی جامع مسجد میں اخوان کے کارکنان محصور ہوگئے۔۔۔ رابعہ بصری میدان میں معزول صدرکے لاکھوں حامی جبکہ تحریراسکوئرپرفوج کے حامیوں کی بڑی تعداد مظاہرے کررہی ہے۔۔۔

فوجی انتظامیہ نے کہا ہے کہ محمد مرسی کوسابق صدرحسنی مبارک کے ساتھ ایک ہی جیل میں رکھا جائے گا۔۔۔ جبکہ برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ مظاہرین پرطاقت کا ناجائز استعمال قابل مذمت ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “سیاست”