Page 1 of 1

لکھ کر دو

Posted: Mon Apr 08, 2013 2:42 am
by انور جمال انور
مجھ سے کیا چاہتی ہو ، لکھ کر دو

سوچتی جارہی ہو ، لکھ کر دو

میں کسی کا نہیں زمانے میں

ہاں اگر تم مری ہو ، لکھ کر دو

کیسے تم پر میں اعتبار کروں

تم بدل سی گئی ہو ، لکھ کر دو

ہاں کٹھن راہ ِ عشق ہے اے دوست

تم اگر رک گئی ہو ، لکھ کر دو

میں تو سمجھا تھا تم ہو میری طرح

تم کوئی دوسری ہو ؟ لکھ کر دو

جو بھی کہنا ہے کہ دو انور سے

تم جدا ہو رہی ہو ، لکھ کر دو

انور جمال انور

Re: لکھ کر دو

Posted: Mon Apr 08, 2013 5:26 pm
by اضواء
بہت ہی خوب :clap: جاری رکھئیے ;fl;ow;er;

Re: لکھ کر دو

Posted: Mon Apr 08, 2013 6:58 pm
by محمد شعیب
v;g zub;ar