Page 1 of 1

ہائے ری بجلی

Posted: Mon Feb 18, 2013 8:24 pm
by شازل
بجلی آتی ہے یا جاتی ہے کچھ درمیان کا معاملہ لگتا ہے، مجھے تو نہیں‌ لگتا ہے کہ میری زندگی میں ہی اس مسئلہ کاحل نکلے گا. آپ کی کیا رائے ہے.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Tue Feb 19, 2013 9:09 am
by چاند بابو
اس مسئلے کا فوری حل ممکن ہے مگر اگر ارباب اختیار اس طرف توجہ دینے کی کوشش کریں تو.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Tue Feb 19, 2013 7:21 pm
by شازل
ارباب اختیار نے تو رینٹل پاور پلانٹس منگوائے تھے اور کمشن بھی لی گئی تھی.
میرے خیال میں بجلی کا بحران خود ہمارا اپنا پیدا کردہ ہے ہمارے علاقے کے نوے فیصد لوگ چوری کی بجلی استعمال کررہے ہیں

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Tue Feb 19, 2013 7:47 pm
by چاند بابو
مگر میں آپ کی اس بات سے زیادہ متفق نہیں ہوں.
چونکہ میرا تعلق اسی محکمہ سے ہی ہے اس لئے میں جانتا ہوں کہ بجلی چوری کہاں کہاں اور کتنی ہو رہی ہے.

بجلی چوری میں جو علاقے زیادہ ملوث ہیں ان میں آپ کا علاقہ بھی اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے مگر یہ حالات جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ایسے ہی ہیں.
جب بھی بجلی کی قیمتیں مقرر ہوتی ہیں تو بورڈ اپنے تمام لاسز اور آمدنی کا حساب رکھ کر اس کی قیمت طے کرتا ہے تاکہ باوجود چوری کے محکمہ خسارے سے بچ سکے.
اور اس حکومت سے پہلے بھی بجلی چوری یا بل نا دینے کی حالت پنجاب کو چھوڑ کر ایسی ہی تھی بلکہ اب سے بھی بری تھی.

دراصل یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس کے تحت پاکستان میں بجلی کا بحران شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے.
آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ پاکستان میں بجلی کے شعبے میں امریکہ، دیگر ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے اربوں ڈالر کی مدد فراہم کی ہے.
مگر مزے کی بات یہ ہے کہ یہ تمام کی تمام رقوم پاکستان کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی، نئے ٹیوب ویلز کی فراہمی کےلئے ہی دی گئی اور اس کا ایک روپیہ بھی بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا گیا.
اب آپ خود سمجھدار ہیں کہ اس کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما تھے یقینا اس کے پیچھے مقصد یہی تھا کہ بجلی کی طلب میں شدید نوعیت کا اضافہ کر دیا جائے اور پیداوار اتنی ہی رکھی جائے.
اس کے علاوہ جب بھی کہیں واپڈا کے کسی پیداواری یونٹ کو نقصان ہوا اس کی مرمت کے نام پر کسی نے کبھی بھی ایک پیسہ نہیں دیا اور نتیجہ کے طور پر اتنی بجلی پیداواری عمل سے نکل گئی.

اب جب پاکستان میں بجلی کا بحران پیدا ہو گیا تو پالیسی کے عین مطابق صنعتی یونٹس اور زراعت کی بجلی معطل کر کے گھروں کو فوقیت دی جانے لگی تاکہ پاکستان اپنے آخری دو وسیلوں یعنی صنعت اور زراعت سے محروم ہو جائے. اور یقین کیجئے یہ کوشش 95 فیصد کامیاب رہی ہے.
جو صنعتیں چل رہی ہیں جو اپنی بنائی ہوئی بجلی کے دم پر چل رہی ہیں جو زراعت ہو رہی ہے وہ اپنے ذرائع سے پیدا شدہ بجلی سے ہو رہی ہے اور یہ اپنی پیدا شدہ بجلی اسقدر مہنگی ہے کہ اس سے پیداوار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اپنا مال بیرونی منڈیوں میں دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگا ہونے کے باعث بیچ ہی نہیں پاتا ہے اور اگر بیچتا بھی ہے تو اس میں منافع کی شرح نہایت کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ان صنعتوں سے وابستہ افراد کی بقا کا مسئلہ کھڑا ہو چکا ہے.
اور جس جس ملک میں بھی انڈسٹری اور زراعت سے خود انحصاری ختم ہوئی ہے وہاں پر کسی بھی بیرونی طاقت کے لئے اپنے پنجے گاڑنا نہایت آسان ہو گیا ہے.


یہ تمام سازش صرف بجلی کے میدان تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے انرجی سورس گیس کے ساتھ بھی بالکل یہی طرز عمل اختیار کر کے اس کا بھی بیڑا غرق اسی طریقہ سے کیا گیا ہے.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Tue Feb 19, 2013 7:52 pm
by چاند بابو
کیا خیال ہے آپ متفق ہیں میری اس بات سے یا نہیں؟؟

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Tue Feb 19, 2013 8:51 pm
by علی خان
جی ماجد بھائی میرے خیال سے اپکا تجزیہ صد فی صد صحیح ہے.
ویسے ماجد بھائی اپکے خیال میں اسکا فوری حل کیا ہے. جو کارآمد بھی ہوں. اور کم وقت میں ممکن بھی ہو.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Wed Feb 20, 2013 8:31 am
by شازل
ماجد بھائی آپ کی بات بھی درست لگتی ہے اور چونکہ آپ کا تعلق بھی اسی محکمہ سے ہے اس لیے آپ کی بات زیادہ پراثر ہے. میں‌ نے دیکھا ہے کہ ہمارے علاقے میں لائین لاسز زیادہ ہیں تو اس لیے لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے. باقی لائن لاسز کو کنورٹ تو کیا جاتا ہے لیکن اس طریقہ سے کہ صارفین بھی بجلی چوری پر مجبور ہوجاتے ہیں. میٹر ریڈرز اور لائن مینز کی تو چاندی ہوجاتی ہے.
ایک شوگر مل پورے شہر کو بجلی بلاتعطل فراہم کرنے پر رضامند ہےلیکن خود محکمہ اپنی منتھلیوں کے ختم ہوجانے کے خطرے کے پیش نظر یہ معاہدہ کرانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Wed Feb 20, 2013 10:03 am
by میاں محمد اشفاق
آپ سب بھائیوں نے سیر حاصل گفتگو کی اس سے آگے کچھ کہنا تو مشکل ہی ہے چاند بھائی نے جس نقطے کو واضع کیا وہ ہماری عوام کے لئے مستقبل میں مزید مشکلات میں اضافہ کرے گی: اب رہی بات کہ کیا بجلی کی پیداوار میں فوری حل ممکن ہے تو میرا خیال ہے جب تک پاکستان کی حکومت اپنے ملک کو سنوارنے اور ترقی کی راہ پر چلانے کی طرف سنجیدگی سے نہیں عمل پیرا ہو گی تب تک ایسا کچھ سوچنا بھی حماقت اور وقت کا ضیاع ہے:ہر ملک کی معشیئت صرف تین چیزوں پر چلتی ہے جن میں،کاشت کاری،بجلی،پٹرولیم مصنوعات،جب تک ان پر سنجیدگی سے نہیں عمل کیا جائے گا تب تک ملک کی معشیئت کم تر ہی ہوتی رہے گی سب کچھ آپ کے سامنے ہے ڈالر سو روپے کا ہو گیا ہے ریال چھبیس روپے کا ہو گیا ہے اور تو اور اب تو بنگلہ دیش کی کرنسی بھی پاکستان سے ذیادہ قیمت کی ہے: جس سازش کی طرف چاند بھائی نے توجہ دلائی وہ صرف حال کے لئے نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے مستقبل میں پاکستان کی عوام کو بھوکوں مرنے پر مجبور کرے جیسی بھیانک سازش ہے جس کی بو عوام میں تو محسوس کی جا رہی ہے مگر ان کو نہیں محسوس ہو رہی جو پاکستان کی اعلیٰ قیادتوں میں براجمان ہیں..

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Wed Feb 20, 2013 10:51 am
by چاند بابو
جی شازل بھیا آپ کی بات بالکل درست ہے.
مسئلہ یہی ہے کہ پیداواری یونٹ یا تو لگائے ہی نہیں جاتے ہیں اور یا پھر اگر کوئی لگانے کا ارادہ ظاہر کرتا ہے یا پہلے سے موجود پیداواری یونٹس بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہیں تو ان کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں.

اور اشفاق بھیا میرے خیال میں بجلی کے بحران کا فوری حل بجلی کے پیداواری یونٹس کو لگانا اور پرانے خراب شدہ یونٹس کی بحالی ہی ہے اور یہ کام کوئی بہت زیادہ مشکل نہیں ہے جتنی کرپشن یہ حکمران ایک ماہ میں کرتے ہیں اس پیسے سے ہمارے لئے اگلے دس سال کی بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے.
بجلی کی پیداوار کو کوئلے اور گیس سے منسلک کر کے اس کی پیداواری لاگت کم کی جا سکتی ہے. پاکستان کے پاس کوئلے کے بے شمار ذخائر موجود ہیں. ڈاکٹر سمرمند مبارک کا منصوبہ جو تعطل کا شکار ہے اس پر عمل کیا جا سکتا ہے اور اگر اس منصوبے پر تحفظات ہیں تو پھر بھی اس کے علاوہ کوئلہ تو وہیں موجود ہے نا اس کوئلے سے نہایت سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہے اور ماضی میں پاکستان کوئلے سے ہی بجلی پیدا کرتا رہا ہے. اب بھی ایسا ممکن ہے. امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی بجلی کی پیداوار کے لئے کوئلے کا استعمال کر رہے ہیں.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Wed Feb 20, 2013 6:12 pm
by شازل
اب جو حکومت آتی ہے وہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالنا چاہتی ہے لیکن مستقل بنیادوں‌پر اس کا حل تلاش نہیں کیا جاتا اگر موجودہ حکومت سنجیدگی سے چاہتی تو آج کئی پلانٹس چل رہے ہوتے اور یہ بری حالت نہ ہوتی.
جس طرح ڈینگی کو ختم کیا گیا ہے اسی طرح کے جذبے سے کام لیا جائے تو بہت ممکن ہے ہم دو تین سال کے اندر اندر اس کا حل نکال دیں.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Sat Feb 23, 2013 3:42 am
by علی خان
[scribd]http://d1.scribdassets.com/ScribdViewer ... yaje6wx5vu[/scribd]

یہ دیکھیں ماجد بھائی PTI کی انرجی پالیسی

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Sun Feb 24, 2013 8:27 am
by شازل
دکھائی نہیں دے رہی.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Sun Feb 24, 2013 10:41 am
by علی خان
شازل بھائی ابھی دیکھ لیں. اُمید ہے. ابھی اُوپن ہونے میں مسلہ نہیں آئے گا.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Sun Feb 24, 2013 12:22 pm
by شازل
ہاں اب دکھائی دی ہے
اشفاق بھائی پی ٹی آئی کی انرجی پالیسی کہیں سونامی کی طرح تو نہیں ہے کہ پھر جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی. a;n;g;e;r;y
بہت شکریہ

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Sun Feb 24, 2013 1:27 pm
by میاں محمد اشفاق
شازل wrote:ہاں اب دکھائی دی ہے
اشفاق بھائی پی ٹی آئی کی انرجی پالیسی کہیں سونامی کی طرح تو نہیں ہے کہ پھر جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی. a;n;g;e;r;y
بہت شکریہ
اصل میں‌اشفاق بھائی نے یہ کتاب صرف ماجد بھائی کے لئے شئیر کی تھی جب انہوں‌نے دیکھ لی تب ہمیں‌بھی نظر آآ گئی

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Sun Feb 24, 2013 6:26 pm
by شازل
کیا میاں اشفاق کی بات درست ہے اشفاق علی بھائی n;a;n;a

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Sun Feb 24, 2013 6:39 pm
by علی خان
شازل wrote:کیا میاں اشفاق کی بات درست ہے اشفاق علی بھائی n;a;n;a
شازل بھائی آپ بھی نہ اسکے باتوں میں آگئے ؟

لنک میں کچھ مسئلہ تھا، اسکو حل کرنے کے بعد ہی لنک یہاں پر کام کرنے لگا.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Sun Feb 24, 2013 9:01 pm
by چاند بابو
پالیسی تو سب کی بہترین ہوتی ہے مگر عمل کوئی بھی نہیں کرتا ہے.
اور پی ٹی آئی،
یہ لوگ کیا کام کریں گے جن کے قول و فعل میں پہلے ہی تضاد ہے.

Re: ہائے ری بجلی

Posted: Mon Feb 25, 2013 8:27 am
by شازل
تو اس بار ووٹ سوچ سمجھ کردیں.