الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں مین بھرتی پر پابندی لگا د

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں مین بھرتی پر پابندی لگا د

Post by علی خان »

Image

وفاقی و صوبائی حکومتوں کی تمام وزارتوں ،ڈویژنوں، محکموں،ان کے ذیلی اداروں اور لوکل گورنمنٹ کے اداروں پراطلاق ہوگا،فیصلے سےفیڈرل وصوبائی پبلک سروس کمیشن مستثنیٰ ہوں گے ملک میں ترقیاتی فنڈز کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی پر پہلےہی پابندی لگ چکی،اقدام کیلئےآئینی اختیارات استعمال کئے،الیکشن کمیشن،30ہزارسیاسی بھرتیوں کاوفاقی منصوبہ ٹھپ ہوگیا،ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سوا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی تمام وزارتوں ،ڈویژنوں، محکموں اور ان کے ذیلی اداروں ، لوکل گورنمنٹس کے اداروں میں کی جانے والی بھرتیوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی ان تیاریوں کا حصہ ہے جو وہ آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے کررہاہے۔پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 218(3)اور220،الیکشن کمیشن کے آرڈر 2002ءکے آرٹیکل 6اورعوامی نمائندگی ایکٹ 1976ء کے سیکشن 103(c)و104کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔تاہم وفاقی و صوبائی پبلک سروس کمیشنوں پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ادارہ پہلے ہی ملک میں ترقیاتی فنڈز کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی پر پابندی عائد کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے وفاقی حکومت کی آئندہ انتخابات کے لئے کی جانے والی تیاریوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے جس کے تحت وزارتوں، ڈویژنوں، مختلف محکموں اور ان کے ذیلی اداروں میں 30ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا منصوبہ تیارتھا تاکہ ان کے ذریعے فائدہ ووٹ کی صورت میں عام انتخابات میں اٹھایاجاسکے۔ثنانیوز کے مطابق یہ پابندی الیکشن کمیشن نے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر لگائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔

ماخذ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں مین بھرتی پر پابندی ل

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ ایک بہت احسن فیصلہ ہے شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے یہ قدم بہت ضروری تھا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں مین بھرتی پر پابندی ل

Post by بلال احمد »

احسن اقدام تو ہے، لیکن دیکھیں کب تک رہتا ہے n;a;n;a n;a;n;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں مین بھرتی پر پابندی ل

Post by میاں محمد اشفاق »

اچھا اقدام ہے مگر یہ لوگ اس میں بھی اپنا کام نکلوا لیتے ہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں مین بھرتی پر پابندی ل

Post by اضواء »

بہت خوب ۔۔۔

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں مین بھرتی پر پابندی ل

Post by منور چودری »

الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سندھ میں پچھلی تاریخوں سے بھرتیوں کا منصوبہ،400 جیالوں کوایکسائز ڈیپارٹمنت میں ملازمتیں دی جائیں گی

یہ ہے احسن قدم
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں مین بھرتی پر پابندی ل

Post by بلال احمد »

منور چودری wrote:الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سندھ میں پچھلی تاریخوں سے بھرتیوں کا منصوبہ،400 جیالوں کوایکسائز ڈیپارٹمنت میں ملازمتیں دی جائیں گی

یہ ہے احسن قدم
لو جی ، کرلو گل p:a:t:a:i p:a:t:a:i p:a:t:a:i
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں مین بھرتی پر پابندی ل

Post by چاند بابو »

اصل مسئلہ یہی ہے ہمارے ہاں تمام قوانین و ضوابط تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد صرف غریب لوگوں پر فرض ہے نام نہاد اشرافیہ اس سے مستشنٰی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “سیاست”