چندہ جمع کرکے بلغاریہ جانے والا سنوکر چمپئین،

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

چندہ جمع کرکے بلغاریہ جانے والا سنوکر چمپئین،

Post by افتخار »

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: چندہ جمع کرکے بلغاریہ جانے والا سنوکر چمپئین،

Post by میاں محمد اشفاق »

بہت بڑی‌ اور خوشی کی خبر ہے مگر پاکستان سپورٹ بورڈ کے لئے ڈوب مرنے کی بات ہے :
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: چندہ جمع کرکے بلغاریہ جانے والا سنوکر چمپئین،

Post by میاں محمد اشفاق »

کراچی … پاکستان کو اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنانے والے محمد آصف کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کامیابی کا سارا کریڈٹ والدین کو دیتا ہوں، عالمی ٹائٹل جیتنا میرے لئے آسان نہیں تھا، کھلاڑیوں کو نوکریاں مل جائیں تو پاکستان مزید ٹائٹل جیت سکتا ہے۔ جیو نیوز کے ساتھ بلغاریہ کے شہر صوفیہ سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے پر ٹیم کا عالمی ایونٹ میں جانا مشکل تھا، پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے کافی مشکل سے فنڈز کا انتظام کرکے مجھے بھیجا، اللہ کا شکر ہے کہ ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر بہت خوشی ہوئی، پوری قوم کی دعائیں میرے ساتھ تھیں، قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے مشکل سے پیسے ملے، اللہ نے مجھے حوصلہ دیا اور میں نے خود کو سنبھالا۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پروفیشنل اسنوکر کھیلنا اگلا ہدف ہے، جونیئر کھلاڑیوں کو ڈپارٹمنٹ مل جائیں تو انہیں عالمی ایونٹ کیلئے تیار کیا جاسکتا ہے، اس سے آئندہ بھی ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ٹائٹل جیتنا میرے لئے آسان نہیں تھا، میں اپنی کامیابی کا سارا کریڈ یٹ اپنے والدین کو دیتا ہوں، آج میں جو کچھ ہوں، و الدین کی دعاوٴں کی بدولت ہوں۔ محمد آصف کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو نوکریاں مل جائیں تو پاکستان مزید ٹائٹل جیت سکتا ہے، میرے پاس کوئی پکی نوکری نہیں، کئی جگہ نوکری کی درخواست دی لیکن کوئی جواب نہیں ملا، اسنوکر کا جنون تھا، جس کی وجہ سے اسنوکر جاری رکھی۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: چندہ جمع کرکے بلغاریہ جانے والا سنوکر چمپئین،

Post by افتخار »

بھیا جی آپ کی بات میں بہت حقیقت ھے
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: چندہ جمع کرکے بلغاریہ جانے والا سنوکر چمپئین،

Post by پپو »

اللہ جس کو چاہے عزت دے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: چندہ جمع کرکے بلغاریہ جانے والا سنوکر چمپئین،

Post by اضواء »

خبر کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: چندہ جمع کرکے بلغاریہ جانے والا سنوکر چمپئین،

Post by اعجازالحسینی »

خبر کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: چندہ جمع کرکے بلغاریہ جانے والا سنوکر چمپئین،

Post by محمد شعیب »

پاکستان میں جوڈو کراٹے، باکسنگ، سومنگ، فٹبال، آئی ٹی وغیرہ کا بہت ٹائلنٹ موجود ہے. لیکن اس ملک میں بنیادی ضرویات (پانی، بجلی، گیس، تعلیم، صحت، روڈ وغیرہ) بھی نہیں ہیں تو سپورٹس پر کون توجہ دیگا ؟
اگر دیکھا جائے تو کئی ممالک کی معیشت کا راز ہی سپورٹس ہے. مثلا آسٹریلیا کو دیکھیں. سپورٹس آسٹریلیا کی اکانمی میں بہت مددگار ہے.
کس کس کو روئیں. یہاں آوے کا آوہ بگڑا ہوا ہے :(
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”