Page 1 of 1

کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

Posted: Fri Nov 23, 2012 7:21 pm
by طارق راحیل
السلام علیکم۔۔۔!!!
سب سے پہلے اس ویب کی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں کہ یہاں اس ویب پر کئی معیاری کتب آن لائن مطالعہ اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے موجود ہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔اور امید ہے کہ مجھے جن کتب کی تلاش ہے ان کو آپ لوگ مہیا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے میری ان احباب سے جو تاریخ و اسلامی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور خاص کر وہ کہ جن کے پاس اس حوالے سے درجہ ذیل کتب اردو ترجمہ میں (یونی کوڈ ،ان پیج اور پی ڈی ایف )میں موجود ہوں یا ایسا لنک و ویب سائیٹ کا علم ہو جہاں یہ کتب اردو ترجمہ میں دستیاب ہوں ، مہربانی فرما کر لنک فراہم کر دیجئے:
تفسیر مظہری
تفسیر عزیزی
بہیقی
سیرۃ ابن ہشام
سیرۃ ابن اسحاق
سیرت حلبیہ
عہد زریں
قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی "رحمۃ اللعالمین"
تاریخ الخلفاء
طبقات ابن سعد
فتح الباری
اخبار مکہ
الاستیعاب
الاصابہ
وفاء الوفاء
معارف ابن قتیبہ
کتاب الاشتقاق
معجم البلدان
مجمع البحار
کتاب المحبر و اسواق العرب لمحمد حبیب (مزروقی)
معالم التنزیل
المسبوط للسرخی
عیون الاثر
النکۃ العیون
جواہر الحسان (ثعلبی ؒ)
جوامع السیرت
مجموعہ تفاسیر امام سندھی (مولانا عبید اللہ سندھی)
ترجمان القرآن (مولانا ابو کلام آزاد)
الوحی المحمدی (سید رشید رضا صاحب)
توریت (بائبل قدیم)

Re: کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

Posted: Fri Nov 23, 2012 10:49 pm
by محمد شعیب
تفسیر مظہری کے لئے یہ لنک دیکھیں

[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=5&t=8607[/link]

Re: کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

Posted: Fri Nov 30, 2012 1:05 pm
by طارق راحیل
محمد شعیب wrote:تفسیر مظہری کے لئے یہ لنک دیکھیں

[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=5&t=8607[/link]
جزاک اللہ..................

Re: کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

Posted: Fri Aug 01, 2014 8:20 am
by فرحان اشرف
کیا کوئی بھائی عقیل عباس جعفری کی کتاب پاکستان کرونیکل مجھے پی ڈی ایف میں مہیا کرسکتا ہے؟؟؟؟؟

Re: کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

Posted: Fri Aug 01, 2014 8:41 am
by علی خان
فرخان بھائی.
میرے خیال میں یہ کتاب ابھی تک پی ڈی ایف میں موجود نہیں ہے. وجہ یہی ہے کہ یہ کتاب بہت زیادہ صفحات پر مشتمل ہے اور اسکے علاوہ اسی کی قیمت بھی زیادہ ہے.

Re: کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

Posted: Fri Aug 15, 2014 11:37 pm
by عبیداللہ عبید
توریت (بائبل قدیم) کیا مطلب ؟؟؟؟

کیا بائبل تورات ہے ؟

Re: کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

Posted: Sat Aug 16, 2014 12:41 am
by محمد شعیب
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تورات
وہ آسمانی کتاب جو حضرت موسی علیہ السلام پر نازل ہوئی تھی اور جس کا قرآن پاک میں مختلف جگہوں پر ذکر ملتا ہے۔موجودہ بائبل میں پرانے عہد نامے کی پہلی پانچ کتابوں کے مجموعے کو توریت کہتے ہیں۔ اس میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں۔
پیدائش
خروج
احبار
گنتی
استثنا
قرآن میں ہے کہ یہودیوں نے اس میں حسب منشا ترمیم کر لی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گو اس اس میں تقریباً وہی قصص اور احکام پائے جاتے ہیں جو قرآن شریف میں ہیں لیکن عقائد اور مسائل میں زمین آسمان کا فرق پایا جاتا ہے۔ اور وہ تمام باتیں جو اسلام کو سچا مذہب ثابت کرتی ہیں اس میں سے نکال دی گئی ہیں۔ اس لیے جب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے توریت کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا کہ کتابوں کو نہ سچ کہو نہ غلط۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ ہم اللّٰه اور اس کی کتابوں پر ایمان لائے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں یہودی توریت کے مضامین کو اچھی طرح سمجھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف میں ان کو اس پر مطعون کیا گیا ہے کہ وہ بعض باتیں ظاہر کرتے ہیں اور بعض کو چھپا لیتے ہیں۔ مؤخرالذکر باتوں میں حضور صل اللّٰه علیہ وسلّم کے سچے پیغمبر ہونے کی بھی شہادت ہے۔ یہود سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر سچے ہو تو تورات لاؤ اور سب کے سامنے سناؤ۔

[link]http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AA%D9% ... 8%A7%D8%AA[/link]

Re: کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

Posted: Fri Nov 14, 2014 7:07 pm
by شاہنواز
یہ کتب ہوسکتی ہیں صرف تھوڑا سے سرچ کرنے کی ضرورت ہے اگر ضرورت ہے تو آپ کے لئے سرچ کروں-