Page 1 of 1

شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے... جگر مرادآبادی

Posted: Tue Oct 02, 2012 9:24 pm
by محمد شعیب
[center]شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے
اے عشق! مرحبا، وہ یہاں تک تو آگئے

دل پر ہزار طرح کے اوہام چھا گئے
یہ تم نے کیا کیا، مری دنیا میں آگئے؟

سب کچھ لٹا کے راہ محبت میں اہل دل
خوش ہیں کہ جیسے دولت کونین پا گئے

صحن چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھا
وہ آگئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے

اب کیا کروں میں فطرت ناکام عشق کو
جتنے تھے حادثات، مجھے راس آگئے
[/center]

Re: شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے... جگر مرادآبادی

Posted: Tue Oct 02, 2012 10:05 pm
by اضواء
اب کیا کروں میں فطرت ناکام عشق کو
جتنے تھے حادثات، مجھے راس آگئے


بہت خوب :clap:

Re: شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے... جگر مرادآبادی

Posted: Wed Oct 03, 2012 12:10 am
by محمد شعیب
پسند کرنے کا شکریہ

Re: شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے... جگر مرادآبادی

Posted: Wed Oct 03, 2012 9:16 am
by میاں محمد اشفاق
سب کچھ لٹا کے راہ محبت میں اہل دل
خوش ہیں کہ جیسے دولت کونین پا گئے

واہ کیا لکھا ہے v;g v;g

Re: شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے... جگر مرادآبادی

Posted: Fri Mar 28, 2014 11:14 pm
by محمد شعیب
پسند کرنے کا شکریہ

Re: شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے... جگر مرادآبادی

Posted: Fri Aug 05, 2016 12:29 pm
by nizamuddin
محمد شعیب wrote:[center]شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے
اے عشق! مرحبا، وہ یہاں تک تو آگئے

دل پر ہزار طرح کے اوہام چھا گئے
یہ تم نے کیا کیا، مری دنیا میں آگئے؟

سب کچھ لٹا کے راہ محبت میں اہل دل
خوش ہیں کہ جیسے دولت کونین پا گئے

صحن چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھا
وہ آگئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے

اب کیا کروں میں فطرت ناکام عشق کو
جتنے تھے حادثات، مجھے راس آگئے
[/center]
بہت خوبصورت انتخاب ہے ..... شیئرنگ کا شکریہ

Re: شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے... جگر مرادآبادی

Posted: Fri Aug 05, 2016 4:28 pm
by محمد شعیب
پسند کرنے کا شکریہ نظام الدین صاحب
آج کل کہاں ہیں جناب ؟ دِ کھتے ہی نہیں.