انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]

[center]تحریر اثر چوہان[/center]

طاہر اُلقادری‘ آئندہ نومبر میں وطن واپس آ رہے ہیں اور ایک ” نسخہ انقلاب“ بھی ساتھ لارہے ہیں۔ 1999 ء میں ڈاکٹر صاحب کے ایک عقِیدت مند نے‘---” قائدِ عوام سے قائدِ انقلاب تک“نامی کتاب لِکھی‘جو ہر خاص و عام میں تقسیم کئی گئی‘ لیکن انقلاب نہیں آیا۔ 2002 ءکے انتخابات میں ‘پاکستان عوامی تحریک نے بہت سے امیدوار کھڑے کئے لیکن‘ اکیلے ” قائدِ انقلاب“ ہی کامیاب ہوئے۔ ڈاکٹر صاحب نے اِسے ” انقلاب دشمن قوتوںکی سازش“ قرار دِیا۔ قومی اسمبلی کی رُکنیت سے مستعفی ہوگئے اور پاکستان عوامی تحریک کو غیر فعال کر دیا۔

ڈاکٹر القادری کو میں نے پہلی بار 1993 ءمیں دیکھا ۔ اُن کا ایک بیان ‘اخبارات میں شائع ہوا۔ جِس میں کہا گیا تھا کہ--- ” مجھے خواب میں سرکارِ دو عالم نے بشارت دی ہے کہ میری عُمر آپ کی عُمر کے برابر 63 سال ہو گی“۔ اِس پر میں نے کالم لِکھا کہ --- ڈاکٹر صاحب ! اگر آپ کو سرکارِ دو عالم نے بشارت دی ہے‘ تو آپ اپنے ساتھ ہر وقت کلاشنکوف بردار گارڈز کیوں رکھتے ہیں؟ کہ 63 سال کی عُمر تک آپ کو زندگی کی گارنٹی تو مِل گئی ہیں۔
تین چار دِن بعد ‘سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حنیف رامے کے ایک رشتہ دار فوت ہوئے تو وہ ‘مجھے اور اپنے دو اوردوستوں کو ‘تعزیت کے لئے سمن آباد (لاہور) لے گئے۔ وہاں ڈاکٹر صاحب موجود تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا--- ” اثر چوہان صاحب! یہ آپ نے کسِ طرح کا کالم لِکھ دِیا ؟“--- میں نے عرض کِیا--- ڈاکٹر صاحب !اگر آپ کو واقعی سرکارِ دو عالم نے بشارت دی ہے تو‘ 63 سال کی عُمر تک تو آپ بے خوف و خطر زندگی بسرکریں۔ اِس وقت بھی آپ کے ساتھ چار مسلح گارڈز موجود ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب بولے ” پھر بات کریں گے“۔



معروف شاعر اور صحافی تنویر ظہور نے مجھے ‘2000 ءمیں چھپی ‘ نامور شاعر مظفر وارثی کی خود نوِشت” گئے دِنوں کا سُراغ“ تحفے میں دی ۔ میں نے کتاب پڑھی۔ ایک باب کا عنوان ہے---” ہم اور پاکستان عوامی تحریک“--- وارثی صاحب ”پاکستان عوامی تحریک“ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رُکن رہے اور طاہرصاحب نے انہیں ” شاعرِ انقلاب“ کا خطاب دِیا تھا“۔ پھر وارثی صاحب ‘طاہرصاحب اور اُن کی عوامی تحریک سے الگ ہو گئے۔ مظفر وارثی لِکھتے ہیں....
” ڈاکٹر طاہر اُلقادری ‘ اپنی کرامات بڑے فخر سے بتایا کرتے....” میں چلتا تو‘ بھیڑیں چل پڑتِیں--- میں رُکتا تو رُک جاتِیں--- اہلیہ کو غُصّے میں اندھی کہہ دِیا۔ وہ واقعی اندھی ہو گئیں‘ پھر میری دُعا سے آرام آیا“--- وہ دھاڑیں مار مار کراپنے خواب بیان کِیا کرتے اور حضور کے بارے میں گُستا خانہ الفاظ کہہ جاتے ۔وہ اپنے خوابوں کی تعبیریں اپنی مرضی کی کرلیتے اور ہر مطلب کے آدمی کو نوید سُناتے کہ” خواب میں حضور نے اُن کی خدمات کو سراہا ہے“۔ مظفر وارثی لِکھتے ہیں۔ ”ڈاکٹر صاحب ‘میاں نواز شریف کو منافق کہتے تھے‘ حالانکہ میاں صاحب ‘ انہیں اپنے کاندھوں پر بٹھا کر غارِ حِرا میں لے گئے تھے۔ سِول سیکرٹریٹ پنجاب میں‘ ڈاکٹر صاحب کی فائل کُھلی تھی۔ اُن کے تمام احکامات اُس پر درج ہوتے اور اُن پر عمل ہوتا تھا۔ طاہر صاحب نے بہنوں کے نام پلاٹ الاٹ کرائے۔ سالے کو نائب تحصیلدار اور بھانجے کو اے ایس آئی بھرتی کرایا۔ میاں محمد شریف نے‘ انہیں نقد 16 لاکھ روپے دئیے۔ میاں محمد شریف۔طاہر صاحب کو‘شادمان سے اتفاق مسجد لے گئے اور اتفاق مسجد سے آسمان پر جا بٹھایا۔ گاڑی دی‘ مکان دیا اور 40 طالب علِموں کا سارا خرچ برداشت کرتے تھے“--- مظفر وارثی لِکھتے ہیں۔” طاہر اُلقادری کو امام خمینی بننے کا شوق تھا‘ لیکن انداز رضا شاہ پہلوی والے تھے۔ وہ پنجاب حکومت کو بدنام کرنے کے لئے عدالت گئے‘ لیکن صاحبِ عدالت مفتی محمد خان قادری نے اپنے فیصلے میں‘ طاہر اُلقادری کو جھنگ کے ادنیٰ خاندان کا سپُوت‘ مُحسن کُش‘ جھوٹا اور شُہرت کا بھوکا قرار دِیا“۔

مظفر وارثی صاحب اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں۔ میں اُن کے خیالات کو بِلا تبصرہ شائع کر رہا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب کے ” انقلاب“ کا منصوبہ یہ ہے کہ‘ پاکستان میں عام انتخابات نہ ہوں اور چار سال کے لئے عبوری حکومت قائم کی جائے۔ یہ حکومت ایک بڑاآپریشن کرے اور سیاست اور جمہوریت کے بدن سے سارے ناسُور نکال باہر کرے۔ ڈاکٹر صاحب نے خود کو انتخابی سیاست سے دُور رکھنے کا اعلان کِیا ہے۔ عبوری حکومت کا سربراہ کون ہو گا؟--- ڈاکٹر طاہر اُلقادری‘ جنرل اشفاق پرویز کیانی یا کوئی اور؟--- ڈاکٹر صاحب نے نہیں بتایا۔

ڈاکٹر طاہر اُلقادری کی تاریخ پیدائش -19 فروری 1951 ء ہے۔ اگر وہ -19نومبر 2012 ءکو پاکستان واپس آجاتے ہیں تو اُن کی عُمر ہو گی61.... سال اور9 ماہ‘ یعنی 63 سال کی عُمر ہونے میں صِرف ایک سال 3 ماہ رہ جائیں گے۔ کیا ڈاکٹر صاحب کو سرکارِ دو عالم کی طرف سے کوئی نئی بشارت دی گئی ہے کہ اُن کی عُمر میں توسیع کر دی گئی ہے؟ یا” میگا سٹار“ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین‘ ” اشکوں کی برسات“ کے خصوصی پروگرام میں‘ دھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے‘ اُن کے لئے دُعا کریں گے؟ اگر ڈاکٹرصاحب کی قیادت میں ” انقلاب“ آجاتا ہے تو میں سِیدھا ‘ جناب مظفر وارثی کی قبر پر جا کرکہوں گا.... اے شاعرِ انقلاب‘ مظفر وارثی سُنو....!” شیخ اُلاسلام“ ڈاکٹر طاہر اُلقادری اپنی ”روحانی قوت“سے ”انقلاب“ لے آئے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

Post by علی خان »

بہت ہی زبردست.

میں ذاتی طور پر اس شخص کو اسلام میں فتنے کی نظر سے دیکھتا ہوں. کیونکہ یہ بندہ ہر ایک خواب اور ہر ایک فعل کو اپنی طرف موڑنے کی کوشش کرتا رہتا ہے.
اس بندے کی نظر میں ذاتی فائدہ ہی سب کچھ ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

Post by چاند بابو »

جی بالکل اشفاق بھیا مجھے بھی ذاتی طور پر یہ بندہ انتہائی غلط لگتا ہے.
بلاشبہ اس کے پاس علم کا ایک وسیع ذخیرہ ہے مگر یہ بندہ اسے استعمال اپنے انداز میں کرنا چاہتا ہے.
اسلام میں موسیقی اور تصویر دونوں بالکل منع ہیں‌ مگر یہ موصوف دونوں کو درست ثابت کرنے کی سعی لاحاصل کر چکے ہیں.
ان کے خوابوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا آنا اور ان سے بس کا کرایہ طلب کرنا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں یوٹیوب پر اس تقریر کی کاپیاں موجود ہیں.
جسے یہ پسند کرے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف سے بشارت دینا اور جو اس کے خلاف ہے اسے ان کی طرف سے وعید کرنا اس کے لئے معمول کا کام ہے.
جھوٹ کا پلندہ یہ شخص اسلام کی خدمت نہیں بلکہ اسے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہا ہے.


یہاں میں معذرت خواہ ہوں اس کے پیروکاروں سے جنہیں یہ تحریر پڑھ کر شاید افسوس کے ساتھ ساتھ غصہ بھی آ رہا ہو گا مگر ان سے میری التجاء ہے کہ خدارا ٹھنڈے دماغ سے اس کی باتوں پر غور فرمائیں اور اگر میری رائے سے متفق ہیں تو اسے چھوڑ دیں وگرنہ میری تصحیح فرمادیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

Post by علی خان »

ماجد بھائی. بھابی کا اثر آج کل کچھ زیادہ ہی ہورہا ہے. میرا نام بلال نہیں ہے. اشفاق علی ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

Post by اضواء »

اشفاق علی wrote:ماجد بھائی. بھابی کا اثر آج کل کچھ زیادہ ہی ہورہا ہے. میرا نام بلال نہیں ہے. اشفاق علی ہے.

مشکل نہیں اشفاق بھیا ایسا تو ہوتے ہی رہتا ہے چاند بھیا کے ساتھہ اب کی بار بھی ایسے ہی اثر ہواہے
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شاہین اعوان
دوست
Posts: 292
Joined: Sat May 12, 2012 11:08 pm
جنس:: عورت

Re: انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

Post by شاہین اعوان »

جی ھاں اگر ان لوگوں کے ایسے منافقانہ رویے ھیں - تو انھیں منظر عام پر لانا بہت ضروری ھے -
کیوںکہ پاکستانی عوام عقل اور ھوش سے کم اور جوش و جزبات سے زیادہ کام لیتی ھے- ایک لحاظ سے یہ اس قوم کی بہت بڑی خوبی ھے-مگر صد افسوس کہ اس قوم کی اس خوبی سے سارے مفاد پرست اپنے زاتی مقاصد اور مفادات حاصل کرتے ھیں- اللہ تعالیٰ ھمیں منافقت کرنے والے مفاد پرستوں سے بچائے -آمین
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

Post by علی خان »

v;g آمین.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

Post by اعجازالحسینی »

چاند بابو بھیا یہ بندہ انتہا درجے کا فراڈیا ہے اسکا اپنا ایک اسلام ہے اور اپنی تشریح ہے کتابیں تو بڑی لکھ رہا ہے لیکن عمل نہیں ہے ایک دور میں اسے بھی تیسری طاقت بننے کا دورہ پڑا تھا لیکن پھر برا حشر ہوا تیسری طاقت کا ۔ اپنے اوپر خود قاتلانہ حملہ کروایا تاکہ شہرت ہو ۔۔۔۔۔۔۔ وہ تو بھلا ہو لاہور ہائیکورٹ کا کہ اسنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا اور اپنے فیصلے میں اسے ذہنی مریض لکھا۔ یہ قادری نہیں پادری ہے
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: انگریزی لوٹا، پاکستان لوٹا ... تحریر اثر چوہان

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “پاک وطن”