آج نقد کل ادھار،!!!!!!!!!!

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
عبدالرحمن سید
کارکن
کارکن
Posts: 193
Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
جنس:: مرد
Location: Riyadh, Saudi Arabia.
Contact:

آج نقد کل ادھار،!!!!!!!!!!

Post by عبدالرحمن سید »

آج ھم 14 اگست کو اپنا یوم آزادی خوب جوش و جذبہ کے ساتھ منا رھے ھیں لیکن کل ھم یہ سب کچھ بھول جائیں گے، اور پھر ایک سال بعد صرف اسی دن ھی ھم اپنے جوش اور جذبات کا اظہار کریں گے،!!!!!!!

آخر کیوں،؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ آج ھم کچھ اور جذبات رکھتے ھیں اور کل بالکل کسی اور رنگ میں رنگ جاتے ھیں،!!!!!!

آج کسی کی حکومت ھوتی ھے جو ملک کو مستقبل کو سنوارنے کی بات کرتی ھے تو کل کوئی اور حکومت آئے گی، وہ بھی یہی باتیں کرتی ھوئی چلی جائے گی، اور ھمارا پیارا ملک اور معصوم عوام ان کے بھروسے پر سہانے خواب دیکھتی رہ جائے گی،!!!!!

ملک کا مستقبل تو کیا وہ سنواریں گے، اپنے اور صرف اپنے گھر کو سنوارتے میں لگ جاتے ھیں اور عوام کا دھیان کسی اور طرف لگائے رکھتے ھیں،!!!!!!


میں تو یہ کہتا ھوں کہ اگر ھر سیاست دان اور صاحب حیثیت لوگ جس جس نے بھی ھمارے ملک سے جو بھی لوٹ کھسوٹ کر باھر کے ملکوں میں اپنی جائیدادیں بنائی ھیں، اور دوسرے پہلے سے ھی ترقی یافتہ ممالک کے خزانوں کو بھر کر اپنے پیارے وطن کے بجائے دوسرے ملکوں کو خوشحال بنایا ھے،!!!!!!

وہ سب اگر اپنی اپنی باھر کی دولت میں سے صرف آدھا حصہ ھی اپنے وطن واپس لے آئیں، اور ترقیاتی کاموں ‌میں لگا دیں، تو میرا یہ دعویٰ ھے کہ ھمارا پیارا وطن کہاں سے کہاں‌ پہنچ جائے گا، اور ھمیں کسی بھی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی لینے کی بھی نوبت نہیں آئے گی،!!!!!!

کاش جو ھم آج اپنا اور اپنے ملک کا بھلا سوچتے ھیں اور خوب اچھی اچھی باتیں کرتے ھیں، کل بھی اسی طرح اگر ھم اس پر ثابت قدمی سے عمل کریں تو کیا بات ھے،!!!!!

ھمارا وطن پیارا وطن،!!!!! اسے کسی کی نظر نہ لگے،!!!! اب امید تو ھم اپنے اللٌہ تعالیٰ سے لگائے ھوئے ھیں،!!!!!!!

آج بھی ھمارے پاس وقت ھے گر ھم آنے والے کل کے بارے میں کچھ تو سونچ لیں،!!!!! آج بھی ھم اپنے آنے والی نسلوں کے لئے کچھ تو اچھی اور مضبوط بنیادوں کے پائیدان بنا کر چھوڑ سکتے ھیں جو ان پائیدان کے توسط سے اپنے اور اپنے پیارے وطن کے لئے خوش آئین مستقبل کے کارواں کو آگے لے کر بڑھ سکتے ھیں،!!!!!

آج باغبان جو پھل اور پھلواری کی کیاریوں کی حفاظت کرتا ھوا انہیں پروان چڑھاتا ھے، تو کل آنے والی نسلیں ھی اس سے فائدہ اٹھاتی ھیں،!!!!!!

یہ ھمیں ھمیشہ سوچنا چاھئے کہ آج ھمارا ھی کیا دھرا کل ھمارے سامنے آئے گا،!!!!!!! ھمیں اس کی فکر کرنی چاھئے،!!!!!

آئیں ھم سب ملکر آج اپنے پیارے وطن کو اپنی اپنی حیثیت کے مطابق سنوارنے کیلئے کوئی ثابت قدم اٹھائیں‌ جو کل کیلئے ھمارے لئے باعث فخر ثابت ھو،!!!!!

خوش رھیں،!!!!!
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آج نقد کل ادھار،!!!!!!!!!!

Post by شازل »

آپ کا پیغام اس یادگار دن کے حوالے سے بہت اہم ہے
اللہ ہمارے پاک وطن کو سلامت رکھے اور تاقیامت رکھے
واقعی یہ دن گزر جائے گا لیکن ہم مڑ کر نہیں‌دیکھیں‌گے کہ کل کیا ہوا تھا
پچھلی یوم آزادی سے لیکر اس دن تک، کئی لوگ ہم میں‌نہیں‌ہونگے
کوئی کسی بم کا نشانہ بن گیا ہوگا اور کوئی اپنے ہمسائے کی درندگی کا نشانہ
پاکستان ہم نے اس سوچ کے لیے تو حاصل نہیں کیا تھا
انشاءاللہ ایک دن ہم نشاط ثانیہ حاصل کرکے رہیں گے،
Post Reply

Return to “پاک وطن”