کل تک ریچھ تھا، آج ٹیڈی بیئر کیوں بن گیا؟

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
سید شاہ رُخ کمال
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Fri Dec 03, 2010 11:04 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستانی
Contact:

کل تک ریچھ تھا، آج ٹیڈی بیئر کیوں بن گیا؟

Post by سید شاہ رُخ کمال »

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

اس پوسٹ کو بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں. یہ پوسٹ 24 فروری کو لکھا گیا تھا.

ابھی غالباً آدھا گھنٹہ قبل (تقریباً 5:30)، میں نانی اماں کے گھر سے واپس آ رہا تھا کہ دروازے میں ماموں کی بیٹی ملی۔ اُس نے بھالو پکڑا ہوا تھا۔ میں نے اُس سے پوچھا "او ٹیڈی! یہ ہاتھ میں کیا پکڑا ہوا ہے؟” وہ بولی: “ٹیڈی بیئر (Teddy Bear)”۔ میں نے اُس سے سوال کیا: “بیئر کا کیا مطلب ہے؟” ہلکا سا سوچ کے بولی: “بھالو”۔ میں نے کہا: “یہ تو اتنا بڑا ہے۔ یہ ٹیڈی کہاں سے ہے؟” پھر میں نے پوچھا: “ٹیڈی کا کیا مطلب ہے؟” تھوڑا سوچ کر خاموش ہو گئی۔ میں نے کہا: “ٹیڈی کا مطلب ہے چھوٹا”۔ اُس نے سر ہلا کر ہاں میں ہاں ملائی۔ پھر میں نے اُس سے کہا: “یہ تو اتنا بڑا ہے۔” پھر میں نے اُس سے پوچھا: “کیا تم نے کبھی اصلی بھالو دیکھا ہے؟” وہ بولی نہیں۔ میں نے اُسے بتایا کہ جب ہم چھوٹے ہوا کرتے تھے تو تب یہاں بھالو والا آیا کرتا تھا۔ وہ اپنے ساتھ ریچھ یعنی بھالو لے کر آتا ہے۔ پھر اُسے ریچھ کا قد بتایا تو وہ حیران ہو گئی۔ پھر اُسے بتایا کہ ہم ریچھ والے کو پیسے دیا کرتے تھے اور پھر جب ہم ریچھ کو پیسے دیتے تو ڈرتے ڈرتے دیا کرتے تھے۔ پھر میں وہاں سے اپنے گھر آ گیا اور اسے لکھنے سے پہلے مجھے اور کوئی چھوٹا بچہ نہیں ملا کہ جس سے پوچھتا کہ بھائی! آپ نے کبھی اصلی بھالو دیکھا ہے؟

آج میرا سوال یہ ہے کہ جو کل ریچھ تھا وہ آج ٹیڈی بیئر کیوں بن گیا؟ آسان الفاظ میں یوں کہیں کہ ہمارے زمانہ کے بچے اصل ریچھ کا تماشا دیکھتے تھے اور لطف اندوز ہوتے تھے جبکہ آج کل کے بچے اصل بھالو سے بالکل ناواقف ہیں اور ٹیڈی بیئر سے ہی کھیلتے ہیں؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیا ہمارے ملک میں بھالو ختم ہو چکے ہیں یا پھر دن بہ دن بڑھتی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور، غریب لوگوں کو اس پیشہ میں نقصان ہی نظر آتا اور جہاں ان لوگوں کو اپنا اور بچوں کا پیٹ بھرنا مشکل ہوتا ہے وہاں وہ ریچھ کے پیٹ کا بوجھ کیوں اٹھائیں گے؟

اب بس آپ لوگوں کے تبصرات کا انتظار ہے۔ اب آپ لوگ بتائیں یہ اس کی وجہ کیا ہے۔
سیّد شاہ رُخ کمال
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کل تک ریچھ تھا، آج ٹیڈی بیئر کیوں بن گیا؟

Post by میاں محمد اشفاق »

بھائی بھالو تو ہوں گے مگر آج کل موبائیل انٹر نیٹ اور ڈش نے سب ختم کر دیا ہے۔؟
کس کے پاس اتنا ٹائم ہے کہ وہ کسی بھالو کا تماشہ دیکھے ۔
معزرت کے ساتھ کہ ہم اپنا کلچر بھول چکے ہیں کیا کسی بھی نئی نسل کو پتہ ہے کہ سون ، ہاڑ جیٹھ کس کو کہتے ہیں یقیناء نہیں؟
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: کل تک ریچھ تھا، آج ٹیڈی بیئر کیوں بن گیا؟

Post by شاہنواز »

السلام علیکم
جی محترم بھائی آپ نے بجا فرمایا ہے لیکن کہیں کہیں کچھ دور دراز کی کچی آبادیوں میں آجاتے ہیں لیکن بندر کا تماشا دیکھانے والے تو شہر میں آج بھی مل جاتے ہیں ریچھ غائب ہیں واقعئی اس ہوشربا مہنگائی نے انسان کا جینا دو بھر کردیا ہے تو پھر جانور وہ بھی ریچھ جیسے دیو ہیکل جانور کا پیٹ کیسے بھرے باقی رہی کسر وہی بات کہ کمپیوٹر اور کیبل نے پوری کردی ہے کہ بچوں کو ان سے فرصت ملتی ہی نہیں ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کل تک ریچھ تھا، آج ٹیڈی بیئر کیوں بن گیا؟

Post by چاند بابو »

وقت گزرنے کے ساتھ صرف نام تبدیل نہیں ہوئے ہماری اقدار بھی تبدیل ہو گئی ہیں.
ہماری زندگیوں سے سادگی کیا اٹھ گئی ہمارا اخلاق بھی جاتا رہا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کل تک ریچھ تھا، آج ٹیڈی بیئر کیوں بن گیا؟

Post by بلال احمد »

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


محترم،

آج کے دور میں اور ہمارے چھوٹے ہوتے کے دور میں بہت ہی زیادہ فرق ہے،

ہمارے پاس تفریح کے اصل مواقع ہوا کرتے تھے، ہم اپنے والدین سے بہت ڈرا کرتے تھے، ان کی ایک آواز ہمیں گہری نیند سے بیدار کردینے کیلئے کافی ہواکرتی تھی، لیکن آج کے دور میں بچے اپنے والدین سے ڈرتے ہی نہیں بلکہ ماں اپنے بچوں کو بلی، کتے، یا پھر کارٹونز وغیرہ سے ڈرارہی ہوتی ہیں، کیا یہ سب کچھ ہمارے وقت میں تھا؟ کیبل اور موبائلز نے ہماری نوجوان نسل کو تو تباہ کیا ہی کیا ہے لیکن ان موذی چیزوں سے چھوٹے چھوٹے بچے بھی محفوظ نہ ہیں، اگر کسی کو منع کیا جائے تو ان کے والدین کہتے ہیں، "آپ کا کیا جاتا ہے ہمارا بچہ ہے"

جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اگر محلے میں ہم کوئی شرارت کر کے آتے تو اپنے گھر سے ہی مار کھاتے تھے، لیکن آج کے بچے جب کوئی شرارت تو بہت دور کی بات ہے کسی کا سر بھی پھاڑ آئیں تو والدین کہتے ہیں ہمارا بچہ ہی ٹھیک کہتا ہے، وہی سچا ہے اور ہم دوسرے کو برا بھلا کہنے کے ساتھ ساتھ اس کی ساری عزت کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیتے ہیں،

جہاں تک ٹیڈی بیئراور ریچھ کی بات ہے، تو آپ یہ بات بھی جانتے ہیں کہ اس وقت ہم صرف دو وقت کارٹون دیکھتے تھے، اور ہمارے پاس اور بھی بہت سے مشاغل تھے، لیکن آجکل کے والدین کہتے ہیں ہم نے گھر میں کیبل لگوائی ہی بچوں کو گھرمیں مقید رکھنے کیلئے ہے، کیا یہ ایک اچھا عمل ہے؟ کیا اس طرح ہم بچوں کو مقید کرنے کیساتھ ساتھ کسی اور طرف نہیں‌لے جارہے ؟

محترم اگر ایسی باتیں شروع ہوجائیں تو کئی صفحے کالے ہوسکتے ہیں لکھائی کیساتھ لیکن یہ ٹاپک اتنا چھوٹا نہ ہے کہ دو چار لائینوں میں اس کو سمیٹا جاسکے،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “اردو کالم”