ہنسی علاج غم ہے

روزمرہ زندگی میں ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات جو آپ کے چہرے پر تبسم بکھیر دیں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

ہنسی علاج غم ہے

Post by شازل »

بارش کی وجہ سے لیٹ آنےوالے طالبعلم سے استاد نے تاخیر کی وجہ پوچھی تو اس نے یوں بیان کیا
کہ
بارش کی وجہ سے پھسلن بہت زیادہ تھی
وہ ایک قدم آگے بڑہاتا تو دو قدم پیچھے چلا جاتا ـ
لیکن
پھر وہ سکول کیسے پہنچا ؟
استاد نے حیرانی سے پوچھا
تنگ آکے سر جی میں نے منہ گھر کی طرف کر لیا تھا ـ ٴ
شاگرد نے اطمینان سے جواب دیا
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛


ایک آدمی نظر والے ڈاکٹر سے: ڈاکٹر صاحب کیا اب میں اس عینک کے ساتھ اخبار تو پڑھ سکوں گا۔

ڈاکٹر: ہاں ہاں کیوں نہیں اب تم اخبار پڑھ سکو گے
مریض: بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب...!!! ویسے بھی ان پڑھ کی کوئی زندگی ہے....!

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

لڑکی لڑکے سے: تمھیں کیسی لڑکی چاہیے
لڑکا: ایک ایسی لڑکی جو پیار دے
ایک ایسی لڑکی جو اچھا کھانا بنائے
ایک ایسی لڑکی جو خوب خدمت کرے
لڑکی: اور
لڑکا: اور یہ تینوں مل جل کر رہیں



::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ایک شخص نے فوج سے اپنی محبوبہ کو خط لکھا۔جس میں
اس کےآخری الفاظ یہ تھے۔
"میں تمہیں اور بھی بہت سی باتیں لکھنا چاہتا تھا۔لیکن
مشکل یہ ہے کہ سنسر آفس خطوط کھول لیتا ہے۔"
تیسرے دن اس شخص کو سنسر آفس کی طرف سے ایک
خط ملا جس میں لکھا تھا۔
ہم خط نہیں کھولا کر تے،یہ ہم پر غلط الزام ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::


’’میں نے تم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر تم ایف ایس سی میں پاس ہوگئے تو تم کو موٹر سائیکل خرید کر دوں گا۔مگر تم فیل ہوگئے ۔ آخر سارا سال تم کیا کرتے رہے ؟‘‘۔
باپ نے غصے سے اپنے بیٹے سے پوچھا ۔
’’افوہ! ابو جان میں موٹر سائیکل چلانا سیکھتا رہا ‘‘ ۔
بیٹےنے جواب دیا

 ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
لڑکا اور لڑکی مولوی کے پاس گئے اور بولے: جلدی سے ہمارا نکاح پڑھاو
مولوی نے نکاح پڑھا دیا
لڑکا: آپکی فیس...؟؟؟
مولوی: لڑکی کی خوبصورتی کےمطابق فیس دے دو...!!
لڑکے نے اپنی جیب سے ایک روپیہ نکالا اور مولوی کو دے دیا۔
اچانک ہوا چلی اور لڑکی کے منہ سے نقاب اُٹھ گیا
مولوی نے دیکھا تو بولا: بیٹا بقایا تو لیتے جاو۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::


ایک بچہ اپنے باپ سے: ابو... باپ زہین ہوتا ہے یا بیٹا........؟؟؟

باپ: باپ زیادہ زہین ہوتا ہے۔

بچہ: ابو پاکستان کس نے بنایا؟

باپ: بیٹا پاکستان قائد اعظم نے بنایا!

بچہ: اُس کے باپ نے کیوں نہیں بنایا........ 
:::::::::::::::::::::: ::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::


وکیل ڈاکٹر سے

آپکی زرا سی غلطی مجھے 6فٹ زمین کے اندر دفنا سکتی تھی ـ
ڈاکٹر نے اطمینان سے جواب دیا اسی طرح

آپکی ایک چھوٹی سی غلطی مجھے 6 فٹ اوپر لٹکا سکتی تھی ـ

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
شوہر آج پھر تمہارے بیٹے نے میری جیب سے دس روپے نکال لئے سمجھاؤ اسے

کیون اس پر الزام لگاتے ہو میں بھی تو لے سکتی ھوں ـ

نہی تم لیتی تو ساری جیب خالی ہوتی

شوہر نے اطمینان سے جواب دیا
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

شادی میں کھانا کھانے کے دو گولڈن رُولز

رُول نمبر 1: پہلی بار اس طرح کھاو کہ دوسری بار ملے گا ہی نہیں،،،،،!!!

رُول نمبر 2: دوسری بار اس طرح کھاو کہ پہلی بار کھایا ہی نہیں،،،،،،،
 
؛::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

نئی تحقیق

سردار سائینٹسٹ (Scientist) نے ایک مکھی کے پر کاٹ دئیے اور کہا
اُڑ جا،،،،،،!
مکھی نہیں اُڑی!
سردار نے لکھا: کہ تجربہ سے ثابت ہوا کہ اگر مکھی کے پَر کاٹ دیئے جائیں تو
وہ سُن نہیں سکتی!

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 
؎؎ایک لڑکا لڑکی سے: مجھ سے شادی کرو گی؟؟

لڑکی : نہیں

لڑکا: کیوں نہیں؟

لڑکی میرے گھر والے نہیں مانیں گے!

لڑکا: گھر میں کون ھے
میرا شوہر اور دو بچے

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
نہلے پہ دہلا

پٹھان ڈاکٹر سے : مجھے بیماری ہے کہ کھانے کے بعد بھوک نہیں لگتی!
سونے کے بعد نیند نہیں آتی!
کام کروں تو تھک جاتا ہوں!
پانی پی لوں تو پیاس نہیں لگتی!
ڈاکٹر: کوئی بات نہیں آپ کا مرض قابلِ علاج ہے ایسا کرو کہ
ساری رات دھوپ میں بیٹھو انشااللہ ٹھیک ہو جاو گے!
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہنسی علاج غم ہے

Post by چاند بابو »

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :lol: :D :D :D :mrgreen: :mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ہنسی علاج غم ہے

Post by رضی الدین قاضی »

ہاہاہا
لاجواب لطیفے شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ شازل بھائی۔
ڦلپوٽو فقير
کارکن
کارکن
Posts: 45
Joined: Fri Aug 14, 2009 2:17 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہنسی علاج غم ہے

Post by ڦلپوٽو فقير »

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
[center]ڦلپوٽو فقير کی ہر تہریڈ پر نظر[/center]
Post Reply

Return to “لطائف”