وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

Post by چاند بابو »

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت برخاست ہونے تک چند سیکنڈز کی انتہائی مختصر ترین سزا سنادی ہے۔مقدمہ کی سماعت کرنے والے سات رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس ناصرالملک نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا اور صرف اتنی سزا سنائی کہ جب تک یہ سات رکنی بنچ اس مقدمہ میں موجود ہے ، تب تک یہ سزا ہوگی، فیصلہ سناتے ہی عدالت برخاست ہوئی تو وزیراعظم کو سنائی گئی سزا مکمل ہوگئی۔ عدالتی فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ وزیراعظم جان بوجھ کر عدالتی حکم کی نافرمانی کے مرتکب ہوئے، عدالت کا مذاق اڑایا گیا، ان کو سزا کے سنجیدہ اثرات ہوسکتے ہیں، آرڈر میں لکھاگیاکہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، وزیراعظم کا اقدام قانون کی پیروی میں واضح خلاف ورزی ہے۔ سزا سنانے کے بعد ججز تو اٹھ کر چلے گئے لیکن وزیراعظم کچھ دیر تک وہاں موجود رہے۔ سپریم کورٹ نے قومی مفاہمتی آرڈیننس ، این آر او کو کالعدم قرار دے کر حکومت کو صدر آصف علی زرداری سے تعلق رکھنے والے سوئس کیسز کو بحال کرانے کا حکم دیا تھا ، اس پر عمل نہ ہونے کیخلاف عدالت نے وزیراعظم گیلانی کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ بنایا ، وزیراعظم کا کہناتھاکہ صدرمملکت کو حاصل آئینی استثنیٰ کی وجہ سے خط نہیں لکھا ، عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت دو روز قبل مکمل کرلی تھی ، آج فیصلہ سنانے کیلئے وزیراعظم کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

سزا یا قوم کے ساتھ مزاق؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

Post by افتخار »

سراسر مزاق کیا ھے
واہ رے پاکستان
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

Post by علی خان »

مذاق نہیں بچپنا کہنا چاہیئے، ہم لوگوں کو یہ لوگ بچے سمجھتے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

Post by علی عامر »

امیر اور غریب میں انصاف کا فرق ۔۔۔۔ be;a
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

Post by میاں محمد اشفاق »

یار سچ میں ہم پاکستان سے باہر رہنے والے لوگ تو دوسرے ملک کے لوگو ں کے سامنے مزاق بنے ہوئے ہیں ۔۔۔۔
آج ہم فخر کریں تو کس بات پہ کریں ۔
پاکستان میں
روٹی ختم
بجلی ختم
ریلوے ختم
پانی ختم
پی آئی اے۔۔ اللہ رحم کرے
پاکستان سٹیل مل۔۔۔کبھی ہوتی تھی
پاکستان کی پولیس۔۔ اللہ ہی بچائے ان سے
گیس کبھی نام سنتے تھے۔
مگر مجھے لگتا ہے کہ ابھی ہم پاکستان کی عوام کو اور مار پڑنی چاہئے اب بھی ان ہی سیاستدانوں کے پیچھے نعرے لگاتے ہیں مرنے تک کو تیار ہیں ۔۔۔۔۔۔
اب تو ساری دعائیں بھی قبول ہوتی دیکھائی نہیں دیتی
میں نے تو حج پر بھی پاکستان کی سربلندی کے لئے ہر جگہ دعا مانگی مگر رونا آتا ہے شائد ہماری دعاوں میں وہ قبولیت ہی نہیں رہی۔۔۔

شائد یہ ہمارے گناہوں ہی کی سزا ہے جو ہم پر ایسے حکمران مسلط کر دیے گئے ہیں۔
کاش یہ لوگ پاکستان بنتے ہوے دیکھ لیتے۔۔۔۔۔

میں الفاظوں کی کمی محسوس کر رہا ہوں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

Post by چاند بابو »

میاں صاحب ان لوگوں نے تو نہیں لیکن ان کے بڑوں نے پاکستان بنتے دیکھا تھا.
اور سچ تو یہ ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے نظریہ پاکستان ہائی جیک کیا تھا.
ان لوگوں نے پاکستان بنتے ہی اس میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر دیا تھا.
پاکستان بننے کے ساتھ ہی یہ میرجعفر میرصادق کی اولادیں اسے لوٹنے لگ پڑی تھیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

Post by میاں محمد اشفاق »

مگر اس میں سارا قصور ہم عوام کا ہی تو ہے ۔۔۔
کیا ہم اپنے گریبان میں نہیں جانکتے ؟
لڑائی جھگڑا،چوری،جھوٹ ،بدکاری،قتل و غارت،ہم جیسے لوگ ہی تو کرتے ہیں جس کا فائدہ وہ لو گ اُٹھاتے ہیں ۔
ان کو ٹھیک کرنا ہے یا ہمیں خود کو ؟

فیصلہ ہمیں خود ہی کرنا ہے؟ ;(
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

Post by چاند بابو »

جی میں آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں.
ہم سب اپنی اپنی میں پڑے ہوئے ہیں.
ہم چاہتے ہیں دوسرے ٹھیک ہو جائیں اور ہمیں کوئی کچھ نا پوچھے.
ہم اپنے آپ کو عقل کل سمجھنا شروع ہو چکے ہیں.
یہ جو عناصر ہمیں تباہ کر رہے ہیں ان کا تو ایجنڈا ہی یہی ہے کہ ہمیں نفسانفسی میں مبتلا کر دیا جائے.
ہمیں اپنی اپنی فکر میں ڈال دیا جائے تاکہ ہماری توجہ ان کی طرف جا ہی نا سکے.
اور ہماری مجموعی حالت یہ ہو چکی ہے کہ ہم سب کا جہاں داؤ چلتا ہے وہاں ہم معاف نہیں کرتے.
ہم رشوت بھی لیتے ہیں، چور بازاری بھی کرتے ہیں، چوری بھی کرتے ہیں ، حق تلفی بھی کرتے ہیں، دوسروں کا حق بھی چھینتے ہیں، ملاوٹ بھی کرتے ہیں، جھوٹ ایسے بولتے ہیں جیسے ہمیں اس کا احساس ہی نا ہو. پھر کہتے ہیں کہ معاشرہ تباہی کی طرف جا رہا ہے، ہمارے حکمران ہمیں تباہ کر رہے ہیں. ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ وہ تمام خرابیاں جو ہمارے حکمرانو‌ں میں پائی جاتی ہیں وہ سب کی سب ہم سب میں بدرجہ اتم موجود ہیں.


آج ہی فیس بک پر ایک پوسٹ پڑھی تو لرز گیا.

ایک آدمی فروٹ کی دکان پر گیا اور دکان والے سے کہا مجھے اللہ کے نام پر پھل دے دو.
دکاندار نے ایک گلاسڑا آم اٹھا کر اسے دے دیا.
تھوڑی دیر بعد اس آدمی نے جیب سے بیس روپے دیئے اور کہا ایک اور آم دے دو.
دکاندار نے اب کی بار اسے ایک بہترین قسم کا آم دے دیا.
آدمی نے آسمان کی طرف منہ اٹھایا اور بولا.
یا اللہ دیکھ لے اس نے تمہیں کیا دیا اور مجھے کیا دیا.


ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی، فی الحال اجتماعی اصلاح کی ضرورت نہیں ہے انفرادی اصلاح کی ضرورت ہے ہم سب کو اپنی اپنی کوتاہیوں پر قابو پانا ہو گا اور یقین کیجئے جب ہم انفرادی طور پر ٹھیک ہو جائیں کے تو کسی کو یہ جرات بھی نا ہو گی کہ ہم پر حکومت کرتے ہوئے بے ایمانی کا مظاہرہ کرے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

Post by میاں محمد اشفاق »

میں نے کچھ دن پہلے ورلڈ موسٹ وانٹینڈ افراد کی فہرست دیکھی تو میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ وہ سب کہ سب مسلمان کیوں ہیں ؟
شائد کوئی مجھے اس کا جواب دے؟

میں تو نہیں سمجھ سکا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “پاک وطن”