نعت... فخرِ کون و مکاں‌آپ کی ذات ہے

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
ذیشان نصر
کارکن
کارکن
Posts: 66
Joined: Thu Apr 12, 2012 10:42 am
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

نعت... فخرِ کون و مکاں‌آپ کی ذات ہے

Post by ذیشان نصر »

[center]فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے
سرورِ دو جہاں آپ کی ذات ہے

عرش سے فرش تک گونجتی ہے صدا
رونق ِ کہکشاں ، آپ کی ذات ہے

خاتم الانبیاء آپ خیر الانام
رحمتِ دوجہاں آپ کی ذات ہے

مل گیاجن کو معراج کا معجزہ
واقفِ لامکاں آپ کی ذات ہے

جس کی آمد سے عالم اٹھے جگمگا
نور ہر دو جہاں آپ کی ذات ہے

بے کسوں کے یتیموں کے والی ہیں آپ
حامی ء بے کساں آپ کی ذات ہے

با وفا سے وفا بھی نبھاتے ہیں آپ
شافعِ عاشقاں آپ کی ذات ہے

مدح انکی بیاں کیا کرے گی زباں
ماورائے بیاں آپ کی ذات ہے

آرزو ہے نصر کو حضور آپ کی
خواجہ ء خواجگاں ، آپ کی ذات ہے

محمد ذیشان نصر[/center]
[center]اندازِ بیاں گرچہ بہت خاص نہیں
کہتے ہیں کہ ذیشاں کے ہیں اشعار الگ[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نعت... فخرِ کون و مکاں‌آپ کی ذات ہے

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم زیشان نصر صاحب بہترین نعتیہ کلام شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نعت... فخرِ کون و مکاں‌آپ کی ذات ہے

Post by اضواء »

مدح انکی بیاں کیا کرے گی زباں
ماورائے بیاں آپ کی ذات ہے

آرزو ہے نصر کو حضور آپ کی
خواجہ ء خواجگاں ، آپ کی ذات ہے

محمد ذیشان نصر


:clap: :clap: zub;ar v;g آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نعت... فخرِ کون و مکاں‌آپ کی ذات ہے

Post by افتخار »

zub;ar
ذیشان نصر
کارکن
کارکن
Posts: 66
Joined: Thu Apr 12, 2012 10:42 am
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: نعت... فخرِ کون و مکاں‌آپ کی ذات ہے

Post by ذیشان نصر »

سب احباب کا پسندیدگی کے لئے شکریہ...
[center]اندازِ بیاں گرچہ بہت خاص نہیں
کہتے ہیں کہ ذیشاں کے ہیں اشعار الگ[/center]
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”