نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین ہلاک

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین ہلاک

Post by چاند بابو »

[center]نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر اور 9 عملے کے اراکین ہلاک[/center]

[center]Image[/center]

راولپنڈی…راولپنڈی میں چکلالہ کے علاقے بحریہ ٹاوٴن کے قریب نجی ایئر لائن کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، وزارت دفاع نے طیارہ حادثے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق 118 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ، طیارے میں 127 مسافر سوار تھے، طیارہ کراچی سے اسلام آباد کیلئے شام 5 بجے روانہ ہوا تھا۔ فضائی حادثے کی متضاد اطلاعات کے بعد سول ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طیارہ بھوجا ایئر لائن کا ہے جس میں 118 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے۔ وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 کلو میٹر دور رہائشی علاقے میں گرا، حادثے کے مقام پر اب بھی کئی جگہ آگ لگی ہوئی ہے اور طیارے کا ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا ہے، سول اور فوجی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز بی فور۔ 213 شام 5 بجے کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی تاہم ٹریفک کنٹرول سے 6 بج کر 40 منٹ سے طیارے کا کوئی رابطہ نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق کنٹرول ٹاور سے طیارے کو لینڈنگ کیلئے کلیئر کردیا گیا تھاتاہم موسم کی خرابی کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ وزیر دفاع نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو راولپنڈی میں طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by چاند بابو »

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=-DD7wVTGKrc[/utvid][/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by چاند بابو »

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=uAqpQ3-goKI[/utvid][/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by چاند بابو »

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=cLVMoqfHJu8[/utvid][/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by محمد شعیب »

انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے.
جامعہ بنوریہ کے استاد "مولانا عطاء الرحمن" بھی اس حادثے میں شہید ہو گئے.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by اضواء »

انا لله وانا اليه راجعون.....

اللہ سبحانه و تعالٰی ان سبکی مغفرت فرمائے۔
آمین يارب العالمين ...!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by فہیم »

جس حکومت کے لیے عوام کے مال و جان کی کوئی قیمت نا ہو وہیں ایسا ہوتا ہے۔ بھوجا ائیر کئی سال پہلے بہت ہی برے جہاز یاک-42 کے ساتھ مارکیٹ میں تھی جسے اڑانا خود کشی تھی اسوقت پھر قرضے اور ناقص سروس پر آؤٹ ہو گئی تھی اب جب لائسنس رنیو کا وقت آیا تو پھر سے کئی سال بعد 27 -30 سال پرانے بوینگ-200-737 3 عدد اور ایک 400-737 کرائے پر لے کر آ دھمکی ۔ پاکستان اسوقت 200-737 جہازوں کی جنت ہے یہ جہاز 1960 سے 80 کے عشرے میں بنائے گئے جنہیں ہر میجر ائیر لائن نکال کر پھینک چکی ہے اور تیسری دنیا کے بزنس مین ان سے کھیل رہے ہیں اب ۔ شاھین کی بھی ویسئ حالت ہے آگے سے انڈس ائیر کا یہی پلان ہے جہاں سے کھٹارا 200-737 یا ڈی سی-10 ڈی سی-9 اور 727 ملیں لے کر پیسہ کماؤ ۔ اسوقت پاکستان میں صرف ائیر بلو کے جہاز نئے اور انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے ہیں بس ۔ اے320 اور اے321 ٹائپ کے یہ جہاز بالکل نئے اور عالمی معیار کے ہیں ۔ بوجا کا اض گرنے والا بد قسمت جہاز AP-BKD کو 1984 میں بنایا گیا تھا برٹش ائیر ویز میں 15 سال سروس کے بعد کئی ہاتھوں سے ہوتا ہوا یہ بھوجا ائیر کو زندگی کے آخری دنوں میں ملا ۔اور اسے دیکھتے ہی ایوی ایشن کی ذرا سی سوجھ بوجھ والا آدمی اسے جنک ہی کہتا ۔ ان جہازوں کو یورپین یونین نے noise emissions یعینی حد سے زیادہ شور کی وجہ سے بین کر رکھا ہے ۔ لیوری نئی لگانے سے جہاز نیا نہیں ہو جاتا ۔ اس کے انجن کب کی عمر پوری کر چکے ہیں ۔ سٹرکچر کمزور ہو چکا ہے ۔ اندازہ کریں اس سے نئے 300-737 پی آئی اے ان سے زچ آ چکی ہے ۔اور یہ ہیں کہ اڑائی پھر رہے ہیں200-737 ۔ اوپر سے ہمارے ائیر پورٹس 2 کو چھوڑ کر باقی سارے کے سارے بس گزارہ ہیں ۔ دنیا میں کئی ائیر پورٹ ہیں جن پر روز بارش ہوتی ہے برف گرتی ہے پر ان کا نظام بالکل ٹھیک کام کرتا ہے ۔ کیا کبھی سنا سوئزرلینڈ فرانس میں جہاز گرا موسم کی وجہ سے ؟ انہوں نے دنیا کا سب سے جدید نظام - راڈار اور راستوں کو جگمگا رکھا ہے کہ اندھا پائلٹ بھی جہاز اتار لے ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں ہم ایسے ہی مرتے رہیں گے کیونکہ اسلام آباد میں بیٹھے اپنے خزانے بھریں دشمنیاں نبھائیں یا ہماری سوچیں ؟ اوپر سے ہمارے ملک کے بے چارے مسافروں کو بالکل نہیں پتا کہ وہ جس چیز میں بیٹھ رہے ہیں اور ہزاروں فٹ بلندی پر جا رہے ہیں وہ ہے کیا چیز کس حالت میں ہے اور اس کی کیا خامیاں ہیں انہیں بس پتہ ہے جہاز میں جا رہے ہیں چاہے وہ اڑن کھٹولا کیوں نا ہو ۔ اگر مسافر چاہیں تو ائیر لائن ایک مہینے میں بند ہو سکتی ہیں خاص کر چھوٹی ائیر لائنز ۔ اب بھی پاکستانی مسافر ائیر بلو کو ترجیح دیں اور پی آئی اے کو نمبر-2 پر رکھیں اور باقیوں سے دور رہیں تو یہ لوگ مجبور ہو کر بھاگ جائیں گے یا بہتر جہاز بہتر سروس دیں گے


یہ دیکھیں اعمال نامہ سٹور کیا ہوا کچرا


Registration: AP-BKC
Aircraft Type: Boeing 737-236
Construction Number: 23167
Year Built: 1984
Brief History: Registered in Great Britain as G-BKYI and delivered brand new to British Airways in January 1985. Registered in South Africa as ZS-OLB in 1999 and operated by Comair Limited. Aircraft stored in Johannesburg, South Africa, in January 2011. Registered in Pakistan as AP-BKC for Bhoja Air, January 2012
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by رضی الدین قاضی »

انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ سبحانہ و تعالٰی سب کی مغفرت فرمائے. آمین
[center]Image[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by اعجازالحسینی »

انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by محمد شعیب »

حادثہ میں شہید ہونے والوں کی تصاویر

Image

Image
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by افتخار »

انا للہ وانا الیہ راجعون
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نجی ایئر لائن کا طیارہ گرگیا، 118مسافر،9 عملے کے اراکین

Post by اضواء »

"لا حول ولا قوة إلا بالله "

انا لله وانا اليه راجعون.....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”