Page 1 of 1

شاہد آفریدی کا پاکستانی میڈیا ٹرائل

Posted: Sun Mar 25, 2012 7:29 pm
by بہرام
تین برس کی بیٹی کو بھیڑ میں کچلے جانے سے بچانے پر سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا پاکستانی میڈیا ٹرائل کر دیا۔
جمعے کی رات جب ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے شاہد آفریدی وطن واپس پہنچے تو ائر پورٹ پر انہوں نے صحافیوں سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ ایسے تھا جیسے وہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کے بعد آفریدی اپنی کار کی طرف بڑھے تو وہاں موجود لوگ ان کے گرد جمع ہو گئے اور جیسا کہ پاکستان میں ایسے موقعوں پر دیکھا گیا ہے کہ اس طرح کی بھیڑ میں دھکم پیل شروع ہو جاتی ہے اور ایسا ہی ہوا جس کے سبب شاہد آفریدی کی تین برس کی بیٹی اجوا دھکا لگنے سے گر پڑی۔
اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے آفریدی اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور ایک شخص کو دھکا دیا اور ایسا کرنا ایک باپ کا فطری عمل تھا لیکن کیمرے کی آنکھ اصل وجہ تو نہ دیکھ سکی اور صرف دیکھا کہ شاہد آفریدی اپنے گرد کھڑے لوگوں سے لڑ رہے ہیں۔
اس منظر کو ایکشن ریپلے کی تکنیک سے اتنی بار ٹیلی وژن پر چلایا گیا کہ لگتا تھا کہ شاہد آفریدی مسلسل کسی شخص کو مار رہے ہیں۔
یہ منظر تقریباً تمام ٹی وی چینل پر دکھایا گیا لیکن پاکستان کے ایک ٹی وی چینل نے تو انتہا کر دی اور اس منظر کو بار بار نشر کرنے کے ساتھ خبریں پڑھنے والے اس طرح کی کمنٹری کر رہے تھے جس میں شاہد آفریدی کو ولن بنا کر پیش کیا گیا اور لگتا تھا کہ اس چینل والوں کو ان سے کوئی خاص دشمنی ہے۔
شاہد آفریدی نے بعد ازاں انکسار کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا چاہیے تھا لیکن اس وقت اپنی بیٹی کو گرا ہوا دیکھ کر وہ کر بھی کیا سکتے تھے۔

[link]http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2012/03 ... _sen.shtml[/link]
a.a
درجہ ذیل وڈیو میں ایسی کوئی وجہ نظر ہیں آ رہی جو بیان کی جارہی ہے کہ شاھد آفریدی اپنی بیٹی کو بچانے کےلیے غصے میں آگئے جب کہ اس وڈیو میں ان کی بیٹی کہیں نظر نہیں آرہی پھر ان کے غصے کی وجہ کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

وڈیو لنک
[link]http://www.youtube.com/watch?feature=en ... PCx19eAwoE[/link]

Re: شاہد آفریدی کا پاکستانی میڈیا ٹرائل

Posted: Mon Mar 26, 2012 3:03 pm
by چاند بابو
میرے خیال میں میرے محترم بھائی نے کبھی ان جیسے لوگوں کا استقبال نا کیا ہے اور نا دیکھا ہے.
جیسے عوام انہیں زچ کرتے ہیں وہ میں جانتا ہوں. وہ بھی آخر انسان ہے اگر اسے غصہ آ گیا تو اتنا واویلہ کس بات کا. اس نے کونسا کسی کو مار دیا یا کسی کے منہ پر تیزاب پھینک دیا.
قابلِ مذمت وہ ہیں جو یہ سب کام کرتے ہیں، ان کے خلاف بھی کبھی میڈیا ٹرائل ہونا چاہئے نا.

Re: شاہد آفریدی کا پاکستانی میڈیا ٹرائل

Posted: Mon Mar 26, 2012 3:11 pm
by محمد شعیب
جی ہاں چاند بابو
آفریدی کا یہ عمل فطری تھا. غصہ آنا ایک فطری بات ہے. رش، دھکم پیل، بد نظمی جیسی چیزیں غصہ دلا دیتی ہیں. اور ابھی تک مجھے یہ علم نہیں ہو سکا کہ آفریدی نے یہ کیوں کیا.
ہو سکتا ہے اس کی بچی والی بات صحیح ہو.
اور ہو سکتا ہے کوئی اور مسئلہ ہو. جس شخص سے جھگڑا ہوا اس نے کوئی غلط بات تو نہیں کہی ؟
میڈیا کو تو اپنی خبر چلانے کے لئے بس کوئی اشو بنا نا ہوتا ہے.
ہماری میڈیا کا تو کام ہی سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ کہنا ہے ..

Re: شاہد آفریدی کا پاکستانی میڈیا ٹرائل

Posted: Mon Mar 26, 2012 7:41 pm
by چاند بابو
جب مادر پدر آزاد میڈیا کو کوئی خبر نا ملے تو پھر ایسے ہی بات کا بتنگڑ بناتے ہیں.
اسے پنجابی میں کہتے ہیں چور نالوں پنڈ کالی.
یعنی شکایت کنندہ موجود نہیں اور منصف پھانسی لگانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں.

Re: شاہد آفریدی کا پاکستانی میڈیا ٹرائل

Posted: Tue Mar 27, 2012 12:46 pm
by محمد شعیب
دوسرے الفاظ میں مدعی سست، گواہ چست ...

Re: شاہد آفریدی کا پاکستانی میڈیا ٹرائل

Posted: Tue Mar 27, 2012 7:12 pm
by چاند بابو
جی بالکل ایسے ہی ہے.

Re: شاہد آفریدی کا پاکستانی میڈیا ٹرائل

Posted: Sat Mar 31, 2012 11:02 am
by بلال احمد
میڈیا کو بلاوجہ کی آزادی نے اسے چوڑ کردیا ہے