میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by مجیب منصور »

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرے عزیز دوستو میں کچھ دنوں سے بہت پریشان ہوں یقین کریں میرے کافی سارے کام رکے ہوئے ہیں
وجہ یہ ہے کہ میرا کمپیوٹر وائرس کا عالمی مرکز بن گیا ہے رفتہ رفتہ اسپیڈ بلل سلو ہوگئی ہے،بہت سارے آپشن اور پروگرام
وغیرہ کام چھوڑ چکے ہیں، یہاں سے دوری کی ایک وجہ بھی یہی ہے جب پی سی صحیح نہیں چلے گا تو کھولنے کو بھی دل نہیں کرے گا
اب میں ایک جامع حل چاہتاہوں،پلیز کوئی ماہر میری ارجنٹ مدد کرے میں نہایت احسان مند رہوں گا.لیکن حل کامیابی والا ہو.جزاکم اللہ.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by محمد شعیب »

آپ سب سے پہلے اپنے یہ انٹی وائرس ڈاؤن لوڈ کریں.

مائیکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشل

پھر یہ سوفٹ وئر ڈاؤن لوڈ کریں

ونڈوز انسٹا لیشن اپڈیٹ

ان دونوں فائلز کو زپ کر کے "ڈی ڈرائیو" میں سیو کر دیں.
اب نئی ونڈوز ایکس پی انسٹال کریں. اور انسٹالیشن کے وقت "ونڈوز پروڈکٹ کی" یہ انٹر کریں.

Q667B-99YYG-XH2YP-89R2P-2F98B

ونڈوز انسٹال ہونے کے بعد کسی بھی ڈرائیو کو ڈبل کلک سے نہ کھولیں. اگر آپ کا انٹرنیٹ لین کارڈ کی مدد سے چلتا ہے تو لین کارڈ انسٹال کریں. نیٹ کنیکٹ کریں. پھر مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے ایکسپلور کے ذریعے ڈی اوپن کر کے زپ کی ہوئی فائل کو ان زپ کریں اور پہلے وہ سوفٹ وئرانسٹال کریں جو دوسرے لنک سے آپ نے ڈاؤن لوڈ‌کیا تھا.
پھر انٹی وائرس انسٹال کریں اور اپڈیٹ کریں. پھر اپنا پورا سسٹم اسکین کریں.
اس کے بعد اپنے مریض (کمپیوٹر) کی صورت حال بتلائیں.
اگر مکمل افاقہ نہ ہوا تو مزید نسخے تجویز کرینگے .

از: آئی ٹی حکیم بابا
Last edited by محمد شعیب on Thu Mar 22, 2012 12:11 am, edited 3 times in total.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by چاند بابو »

مجیب بھیا اس سب سے پہلے کمپیوٹر کی Specification بتا دیں کیونکہ یہ نہ ہو کہ کمپیوٹر کوئی پرانا ہو اور ان سب اپڈیٹس سے اس کی جان ہی نکل جائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by مجیب منصور »

ماجد‌ بھائی‌ اور‌ شعیب‌ بھائی‌ آپ دونوں کا شکریہ
میرے کمپیوٹر ڈیل کی تفصیل کچھ اس طرح ہے
پروسیسر.2.40
ریم. 1.GB
ہارڈرائیو.80.GB
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by محمد شعیب »

زبردست
پھر آپ میرا بتلایا ہوا نسخہ استعمال کریں.
میں اسے مکمل کر دیتا ہوں.
آپ "پروڈکٹ کی" پہلے سے کسی کاغذ پر لکھ لینا. تاکہ انسٹالیشن کے وقت پریشانی نہ ہو.
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by مجیب منصور »

اس سلسلے میں ماجد بھائی کی رہنمائی بھی ضروری ہے ، اس لیے کہ میں نے جب بھی ان کی ہدایت پر عمل کیا ہے تو مسئلہ حل ہی ہوا ہے
پر آپ یہ بتادیں کہ ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 یا کیا بہتر ہے؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہاہا
ارے مجیب بھیا آپ نے تو شعیب بھیا کی واٹ ہی لگا دی.

بہرحال شعیب بھیا کا بتایا ہوا مسئلہ کا حل بالکل درست ہے.آپ وہی کیجئے جو انہوں نے بتایا ہے انشااللہ مسئلہ حل ہو جائے گا.

اور اگر یہ سب نہیں کرنا چاہتے ہیں تو پھر صرف ونڈوز دوبارہ کیجئے.
سروس پیک 3 بہتر ہے.
اور اس کے بعد سب سے پہلے کوئی اچھا انٹی وائرس انسٹال کر کے اپنے کمپیوٹر کو سکین کیجئے.
جتنے وائرس ملیں انہیں حذف کر دیجئے.
لیجئے انشااللہ آپ کا کمپیوٹر درست چلنے لگے گا.
ویسے شعیب بھیا والا حل دیرپا اور درست ترین ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by بلال احمد »

اگر سروس پیک 3 ہے تو مستقبل میں بھی ساف ویئر اپڈیٹس کا مسئلہ نہیں‌رہے گا
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by عبیداللہ عبید »

بیمار کی حالت اب کیسی ہے ؟ڈیجیٹل حکیم بابا کے نسخے سے کچھ افاقہ ہوا ہے یا تکلیف بدستور ہے ؟

پرہیز اور کچھ پرہیزی غذا بھی ان سے پوچھ لیتے ۔

مکمل آرام یا سیر سپاٹے کی اجازت ہے ؟؟ یہ بھی پوچھ لیں منصور بھیا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by محمد شعیب »

بھائی میں نے جو "پروڈکٹ کی" دی ہے اگر آپ یہ استعمال کریں تو اس کے بہت سے فوائد ہیں.

1. آپ اپنی ونڈوز کو مکمل اپڈیٹ کر سکتے ہیں. اگر ونڈوز سروس پیک 2 ہو گی تو اپڈیٹ ہونے کے بعد 3 ہو جائے گی.

2. ونڈوز اپڈیٹ ہونے کے بعد جینون بھی ہو جائے گی.

3. مائیکروسوفٹ کا اپنا اینٹی وائرس "مائیکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشل" بھی انسٹال ہو گا.

یہ "پروڈکٹ کی" بہت اہم ہے جناب ...
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by مجیب منصور »

شعیب بھائی
زبردست
پھر آپ میرا بتلایا ہوا نسخہ استعمال کریں.
میں اسے مکمل کر دیتا ہوں.
آپ "پروڈکٹ کی" پہلے سے کسی کاغذ پر لکھ لینا. تاکہ انسٹالیشن کے وقت پریشانی نہ ہو.
شعیب بھائی میں تو 3 کرنا چاہتاہوں اس میں تو کی مانگتاہی نہیں،پھر کی کریے؟
....................
چاند بابو بھائی
..................
ہاہاہاہاہاہا
ارے مجیب بھیا آپ نے تو شعیب بھیا کی واٹ ہی لگا دی.

بہرحال شعیب بھیا کا بتایا ہوا مسئلہ کا حل بالکل درست ہے.آپ وہی کیجئے جو انہوں نے بتایا ہے انشااللہ مسئلہ حل ہو جائے گا.

اور اگر یہ سب نہیں کرنا چاہتے ہیں تو پھر صرف ونڈوز دوبارہ کیجئے.
سروس پیک 3 بہتر ہے.
اور اس کے بعد سب سے پہلے کوئی اچھا انٹی وائرس انسٹال کر کے اپنے کمپیوٹر کو سکین کیجئے.
جتنے وائرس ملیں انہیں حذف کر دیجئے.
لیجئے انشااللہ آپ کا کمپیوٹر درست چلنے لگے گا.
ویسے شعیب بھیا والا حل دیرپا اور درست ترین ہے.
واٹ یا باٹ؟؟؟؟
ویسے ہی کرلیتے ہیں
لیکن اس اچھے سے اینٹی وائرس کا نام بھی ہوگا جو آپ کے تجربے میں بھی ہوگا،وہ بتادیں
نیز یہ کہ کوئی کوئی ایسا اینٹی وائرس بھی ہوتاہے جو ہم سے حذف کرنے کا مطالبہ نہیں کرتا. ایا وہ خود ہی وائرس حذف کرتاہے کیا؟
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by بلال احمد »

نوڈ32اوراویرا یہ دونوں اچھے سافٹ ویئر ہیں.

نوڈ32 خودبخود وائرس کو حذف تو کرتا ہے لیکن اس بات کا خاص خیال رہے کہ اگر آپ یوایس بی(usb) استعمال کرتے ہیں تو اسے لگانے کے فوری بعد اپنے اینٹی وائرس سے اسے مکمل سکین کروائیں اور وائرس کو حذف کریں، جو وائرس نیٹ سے آتا ہے اسے یہ خود بخود بلاک یا ریموکردیتا ہے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by مجیب منصور »

السلام علیکم
بس جی ابھی شعیب بھائی اور ماجد بھائی کی ٹپ پر عمل کرتے ہوئے نیو ونڈو انسٹال کرتاہوں
لیکن اس میں کی کی تو ضرورت نہیں ہوتی ہے
اور وہ دو لنک والے بھی ڈاؤن لوڈ کردیے ہیں
دعا کریں افاقہ ہوجائے
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by مجیب منصور »

حکیم صاحب نیو ونڈو کرلی ہے لیکن آپ کا یہ سوفٹ WindowsInstaller-KB893803-v2-x86.exeکام نہیں کررہا گوگل سے بھی یہ ڈاؤن لوڈ‌کرکے ٹرائی کیا لیکن انسٹال نہیں ہورہا ایرر دے رہاہے ایرر یہ ہے
setup has detected that thi service pack version of this system
is newer than update you are applying
thers is no need to install this update
نیم یا مکمل حیکم صاحب اب کیا کیا جائے
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by بلال احمد »

مجیب بھائی کیا آپ نے مائیکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشل انسٹال کرلیا ہے؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by مجیب منصور »

بلال بھائی پہلے تو یہ ایرر والاانسٹال کیا جب یہ نہ چلا تو پھرمائیکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشل کیا لیکن ابھی اس میں چھیڑ چھاڑ نہیں‌کی ہے
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by بلال احمد »

آپ کے مطابق آپ اپنے سسٹم میں مائیکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشل انسٹال کرچکے ہیں تو برائے کرم اسے اپڈیٹ کر کے پورے سسٹم کو سکین کروالیں تاکہ کمپیوٹر میں موجود وائرس وغیرہ ختم ہوجائیں. جہاں تک ونڈوز انسٹالر کی بات ہے تو میرے خیال کے مطابق آپ نے جو ونڈو کی ہے اس میں لیٹیسٹ ونڈوز انسٹالر موجود تھا جو کہ آپ کے سسٹم میں انسٹال ہوچکا ہے لہذا آپ اس کی ٹینشن چھوڑ کر سیکورٹی ایسنشل کو اپڈیٹ کر کے سسٹم سکین کروالیں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by مجیب منصور »

لیکن اس کا کوئی آئی کون نظر نہیں آرہا،پھرجبکہ انسٹال تو ہوگیاہے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by محمد شعیب »

مجیب منصور wrote:حکیم صاحب نیو ونڈو کرلی ہے لیکن آپ کا یہ سوفٹ WindowsInstaller-KB893803-v2-x86.exeکام نہیں کررہا گوگل سے بھی یہ ڈاؤن لوڈ‌کرکے ٹرائی کیا لیکن انسٹال نہیں ہورہا ایرر دے رہاہے ایرر یہ ہے
setup has detected that thi service pack version of this system
is newer than update you are applying
thers is no need to install this update
نیم یا مکمل حیکم صاحب اب کیا کیا جائے
ہاہاہاہاہا

ارے بھائی جب آپ نے سروس پیک تھری انسٹال کی ہے تو آپ کو انسٹالر اپڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں.
آپ کی انسٹال کی ہوئی ونڈو کا انسٹالر پہلے سے ہی اپڈیٹڈ ہے. آپ مائیکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشل انسٹال کریں (اگر وہ انسٹال ہوتا ہے تو) اور اسے اپڈیٹ بھی کریں. پھر اپنا سسٹم اسکین کریں.
لیکن ہو سکتا ہے مائیکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشل آپ کے پاس انسٹال نہ ہو. کیونکہ یہ جینون ونڈو پر انسٹال ہوتا ہے. اور میں نے ونڈو کو جینون بنانے کے لئے جو "پروڈکٹ کی" دی تھی، وہ آپ نے استعمال ہی نہیں کی. کیونکہ بقول آپ کے "پروڈکٹ کی" پوچھی ہی نہیں گئی. اگر ایسا ہی ہے تو شاید آپ کے پاس مائیکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشل انسٹال نہ ہو.
آپ پہلے یہ بتلائیں کہ کیا "مائیکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشل" انسٹال ہو گیا یا نہیں ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا کمپیوٹر وائرس کا گڑھ ہوگیا.پلیز ہیلپ می

Post by چاند بابو »

مبارک ہو مجیب بھیا آپ کامیابی کے نزدیک ترین ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”