میں اپنے آئینہ ء دل کے روبرو بیٹھا

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
بہزاد حسن شہاب
کارکن
کارکن
Posts: 6
Joined: Sun Mar 04, 2012 8:33 pm
جنس:: مرد

میں اپنے آئینہ ء دل کے روبرو بیٹھا

Post by بہزاد حسن شہاب »

میں اپنے آئینہ ء دل کے روبرو بیٹھا
خود اپنی شکل کو تکتا ہوں ہوبہو بیٹھا

مئے نظارہ کی خاطر اس انجمن میں تری
لئے ہوئے میں رہا آنکھ کا سبو بیٹھا

اب آنسوؤں کی رواں نہر پر دل ِ خستہ
شب ِ فراق میں اٹھ کر کرے وضو بیٹھا

کوئی نہیں ہے سزا وار ِ خلوت ِ غم ِ جاں
میں اپنے آپ سے کرتا ہوں گفتگو بیٹھا

افق میں ڈوب کے سورج جگر سے ابھرا ہے
چراغ ِزخم کے درپن میں آ لہو بیٹھا

نگارخانہ ء عالم پہ کیوں نظر رکھوں
شہاب خانہ ء دل میں جو میرے ہُو بیٹھا

بہزاد حسن شہاب

معزز حضرات گذشتہ دو برس مختلف ماہرین کے بلاگز ، سخنوروں سے شاعری اور اصول شاعری کے بارے جتنا پڑھا فاروق درویش جیسے اساتذہ سے جو کچھ سیکھا اس کے بعد چند نظمیں اور اب یہ ایک غزل لکھ سکا ہوں اور یہ میری پہلی غزل ہے ۔ آپ حضرات کی سچی اور کھری رائے میرے لئے بہت اہم اور مدد گار ہو گی ۔ شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میں اپنے آئینہ ء دل کے روبرو بیٹھا

Post by اضواء »

بہترین کاوش ہے .... :clap:

آپ کا شکریہ ...... :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میں اپنے آئینہ ء دل کے روبرو بیٹھا

Post by بلال احمد »

بہت عمدہ شیئرنگ ہے ، بہزاد بھائی کیپ اٹ اپ :clap: :clap: :clap:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”