محبت کے ٹھیکیدار

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

محبت کے ٹھیکیدار

Post by شازل »

عمران خان کے فینز کےایک فورم پرآئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے اور لگے گالیوں اور دھمکیوں سے میری تواضع. آپ بھی پڑھیں کہ میں نے کیا کہا.
ہوگا تیس مار خان جس کے لیے تم لوگ کچھ بھی بول دیتے ہو کسی کے منہ پر پیشاب کرتے ہو اور کسی کی مریم کی بات کرتے ہو، کچھ تو خدا کا خوف کرو ایک دن مرنا بھی ہے اگر کسی نے اس ملک کا بیڑا غرق کیا ہے تواسے ووٹ نہ دو لیکن یوں کسی کی ماں بہن ایک نہ کرو، خدا کرے کہ تمھارا لیڈر اس ملک پر حکمرانی کرے لیکن تم لوگ اپنی زبان کیوں گندی کرتے ہو کیوں برا سوچتے ہو اور کیوں برا کہتے ہو، یہ طریقہ تم نے کس سے سیکھا ہے اگر آپ کسی سے اچھا سلوک کریں گے تو وہ تمھاری پارٹی جوائن کرے گا یہ دلوں کے سودے ہوتے ہیں کسی کو ووٹ دیں نہ دیں تم کیا دیکھ رہے ہوگے کہ وہ کسے ووٹ دے رہا ہے ، ارے تم جس کے لیے پاگل ہورہے ہو وہ بھی سبھی کی طرح ایک مغرور ،عیاش اور بے شرم شخص ہے کیا آپ کو اس کے کسی کرتوت کا پتا نہیں ہے کہ اس نے کیسی زندگی گزاری ہے، اب اگر وہ سب کچھ بھول گیا ہے اور ایک اچھی اور صاف ستھری زندگی گزارناچاہتا ہے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے ۔ وہ امیرالمومنین ہو سکتا ہے لیکن جس طرح کی زبان ہم استعمال کررہے ہیں وہ کسی امیرالمومنین کی حمایت میں نہیں بولی جاسکتی، تم لوگ پتہ نہیں کس دنیا میں رہ رہے ہو ہر وقت کسی نہ کسی کو کوس رہے ہوتے ہو ، کوئی اچھا کام کرے تو اس کی برائی کرتے ہو اور برا کرے تو اس کی حمایت ، کیونکہ وہ آپ کی پارٹی کا لیڈر ہوتا ہے اس کی بھول چوک کو تم غلطی مانتے ہی نہیں بلکہ اس کا حق سمجھتے ہو، اگر کوئی حق بات کرے تو تمھاری نظر میں وہ بکاؤ مال ہوجاتا ہے کسی کو لیپ ٹاپ کا طعنہ دیتے ہو اور کسی کو کسی چمک کا کرشمہ۔
یاد رکھو ہر ایک کو اپنی اپنی قبر میں جانا ہے نہ تمھیں کوئی لیڈر بچا سکے گا نہ تم کسی امیر المونین کو، ہر ایک نے اپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔ اگر تم لوگ پاکستان کے خیر خواہ ہو تو بدمعاشوں کا سا رویہ کیوں اپناتے ہو، محبت کیوں نہیں بانٹتے۔ ایک تم ہی پاکستان سے محبت کے دعوے دار نہیں ہو، ہر ایک کو اس کا وطن عزیز ہوتاہے یہ کسی کے باپ کی جائیداد نہیں جو تم دعویٰ جتاتے ہو، ہم بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں لیکن آپ کی طرح کسی کو گالی یا کسی کے منہ پر پیشاب نہیں کرتے۔ بلکہ پیار سے اپنی بات کرتے ہیں۔ اگر آج میں آپ کی پارٹی سے محبت جتانے لگوں تو آپ میری ہربات پر واہ واہ کریں گے ، کسی کی بے عزتی یا کسی کی مریم کے بارے میں ریمارکس پاس کروں تو آپ کو میں فرشتہ لگوں گااور میری ہر بھول چوک معاف ہو گی۔ واہ صاحب وا کیا انصاف ہے اور کیا محبت ہے ۔
نہ میں نواز شریف کو امیر المونین مانتا ہوں نہ کسی پھنے خان کو ، سارے ہی اپنے مطلب کےلیے سیاست کرتے ہیں ، لیکن ہو سکتا ہے کہ کسی کے دل میں ملک سے محبت ہو لیکن جو رویہ آپ یا آپ کا لیڈر اپنا رہے ہو وہ کسی طور قابل تحسین نہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: محبت کے ٹھیکیدار

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
اس پر گالیاں تو بنتی ہی تھیں شازل بھیا.
جب ان کے منہ پر اتنا کڑوا سچ ان الفاظ میں بولو گے تو طیش تو آئے گا ہی.
بہرحال جو لکھا ہے سو فیصد سچ لکھا ہے.
اللہ انہیں سمجھ عطا فرمائے.
آپ دل چھوٹا مت کیجئے حق بات کہنا بھی جہاد ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: محبت کے ٹھیکیدار

Post by شازل »

یقین کریں میں نے بڑا صبر کیا کہ کوئی موڈ پوسٹ کو ایڈٹ کرے گا. مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی. ایک دوسری پوسٹ میں کسی مشہور بزرگ کا قول نقل کیا تو پھر بھی وہ گالیوں پر اترآئے.
پتہ نہیں کیسے لوگ ہیں.
ایک کو تھک ہار کر ایسا جواب دیا ہے کہ کئی دنوں تک زخم چاٹتا رہے گا. کاش میں ایسا نہ کہتا. مگر ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: محبت کے ٹھیکیدار

Post by بلال احمد »

یار کل میں نے شازل بھائی کی شیئرنگ میں پوسٹ لگائی تھی لیکن اب نظر ہی نہیں‌آرہی ;( ;( ;(
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: محبت کے ٹھیکیدار

Post by اعجازالحسینی »

شازل بھیا بہت خؤب یہ لوگ ہیں ہی اس قابل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے آپ سمجھدار ہیں ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: محبت کے ٹھیکیدار

Post by شازل »

بلال احمد wrote:یار کل میں نے شازل بھائی کی شیئرنگ میں پوسٹ لگائی تھی لیکن اب نظر ہی نہیں‌آرہی ;( ;( ;(
کسی کی نظر لگ گئی ہوگی بلال بھائی a;n;g;e;r;y
Post Reply

Return to “سیاست”