الیکشن کمیشن زندہ باد ::ضمني اليکشن کالعدم،وحيدشاہ نااہل

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

الیکشن کمیشن زندہ باد ::ضمني اليکشن کالعدم،وحيدشاہ نااہل

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]
اليکشن کميشن نے ضمني انتخابات ميں انتخابي عملہ کو تھپر مارنے پر وحيدہ شاہ کو دو سال کے ليے نااہل قرار ديتے ہوئے پي ايس 53 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے ديا ہے.اليکشن کميشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلي کے حلقہ پي ايس 53 کے ضمني اليکشن ميں اميدوار وحيدہ شاہ کي طرف سے پولنگ عملے پر تشدد کے خلاف معاملے کي سماعت کي ، اليکشن کميشن نے فيصلہ سناتے ہوئے وحيدہ شاہ کو دو سال کے ليے نااہل قرار دے ديا،وحيدہ شاہ کي نااہلي کي مدت 7 مارچ 2012 سے شروع ہو گي ، چيف اليکشن کمشنر جسٹس ريٹائرڈ حامد علي مرزا اور سندھ سے اليکشن کميشن کے ممبر روشنعيساني نے فيصلے پر اختلافي نوٹ لکھے کہ يہ درخواستيں قابل سماعت نہيں ہيں جب کہ ديگر تين ممبران پنجاب سے جسٹس ريٹائرڈ رياض کياني، بلوچستان سے جسٹس ريٹائرڈ فضل الرحمان، خيبر پختون خوا سے جسٹس ريٹائرڈ شہزاد اکبر نے فيصلے کي حمايت کي ، اليکشن کميشن نے ہدايت کي ہے کہ پي ايس 53 ميں فوري طور پر نئے ضمني انتخابات کرائے جائيں، اليکشن کميشن نے آئي جي سندھ کو ہدايت کي گئي ہے کہ وہ موقع پر موجود ڈي ايس پي عرفان شاہ کے خلاف کارروائي کر کے اليکشن کميشن کو آگاہ کريں، وحيدہ شاہ کيس کا تفصيلي فيصلہ کل جاري کيا جائے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: الیکشن کمیشن زندہ باد ::ضمني اليکشن کالعدم،وحيدشاہ نااہل

Post by افتخار »

اگر ہمارے ملک میں اس طرح سے کوئی قانون کی پاسداری کرنے اور کروانے والا آ جائے تو سارا نظام درست سمت کو چل نکلے گا.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: الیکشن کمیشن زندہ باد ::ضمني اليکشن کالعدم،وحيدشاہ نااہل

Post by بلال احمد »

الیکشن کمیشن کے اقدامات قابل ستائش ہیں، میرا ذاتی خیال ہے مدت کو 5سال تک ہونا چاہیے تاکہ باقیوں کو بھی عبرت حاصل ہوسکے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”