Page 1 of 1

جب سے سر تُو نے دوانہ یہ بنا رکھا ہے

Posted: Wed Feb 29, 2012 7:31 am
by جعفر بشیر
جب سے سر تُو نے دوانہ یہ بنا رکھا ہے
سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اُٹھا رکھا ہے

چَپتیں کھا کر تو کَڑی ٹِنڈ پہ بھی گزری ہو گی
منہ کو یونہی تو نہیں تُو نے پُھلا رکھا ہے

لوگ یہ آج تری ٹِنڈ پہ ہنستے کیوں ہیں
سر پہ کیا تُو نے لطیفے کو لکھا رکھا ہے

اب تری ٹِنڈ کی دُنیا بھی تماشائی ہے
سر کو کیوں تُو نے یہ کپڑے سے چُھپا رکھا ہے

پی جا حجّام کی غلطی کو بھی ہنس کے جعفرؔ
جس نے ٹک سر پہ یہ تیرے جو لگا رکھا ہے

Re: جب سے تُو نے سَر دَوانہ بنا رکھا ہے

Posted: Wed Feb 29, 2012 11:15 am
by چاند بابو
ہاہاہاہا

بہت خوب جعفر بشیر صاحب.

Re: جب سے تُو نے سَر دَوانہ بنا رکھا ہے

Posted: Wed Feb 29, 2012 12:30 pm
by اضواء
:clap: :clap: :lol: :lol: :lol:

آپ کا شکریہ

Re: جب سے تُو نے سَر دَوانہ بنا رکھا ہے

Posted: Thu Mar 01, 2012 9:48 pm
by بلال احمد
h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a