بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے

Post by فاروق درویش »

فیض احمد فیض کی غزل '' دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے'' کی زمین میں میری طرحی غزل، سخن اور علم العروض میں دلچسبی رکھنے والے احباب اور نئے لکھنے والوں کی راھنمائی کیلئے اس غزل کی بحر، ھندسی اوزان اور تقطیع ساتھ دے رھا ھوں۔ امید ھے احباب کو یہ سلسلہ پسند آئے گا ۔

بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے
صحرائے غم میں ورد ہیں پروردگار کے

مسند نشیں نے بھیجے ہیں پھرجام زہر کے
لکھیں گے سوئے دار ستم تاجدار کے

آفت رسیدہ بستیوں کے لٹ گئے مکیں
دریا میں خواب ڈوب گئے ہونہار کے

رقصاں ہیں آج خلق کے چہرے پہ وحشتیں
دیکھے ہیں ہم نے رنگِ فتن اقتدار کے

اس شہر بے چراغ کی صبحیں بھی ہیں سیاہ
پڑھتی ہے شام نوحے شبِ اشک بار کے

آب ِ حیات مانگ کے لائے خضر سے کون
پیاسے ہیں لب فرات پہ ہر شیر خوار کے

تاریخ لکھ رہی ہے چمن کی جو داستاں
دیں گے گواہی سوختہ گل مرغزار کے

دشت ِ جہاں سے امرت ِ خوباں تلاش کی
درویش ہم فقیر ہوئے کوئے یار کے

بحر - بحر مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف

ارکان ۔۔۔۔۔ مَفعُولُ ۔۔۔۔۔ فاعِلاتُ ۔۔۔۔۔۔ مَفاعِیل ۔۔۔۔۔ فاعِلُن
۔نوٹ ۔۔۔۔ آخری رکن میں‌ فاعلن ۔۔۔ ۲۱۲ ۔۔۔۔ کی جگہ فاعلان یا فاعلات ۔۔۔ ۱۲۱۲۔۔۔۔ استعمال کرنا بھی عین درست ہے جیسا کہ پانچویں شعر میں ’’ سیاہ’’ کا ، ہ اور اور چھٹے شعر میں کون کا نون اضافی اسی اصول کے تحت باندھا گیا ھے ۔۔۔۔۔۔

ھندسی اوزان ۔۔۔۔۔۔ 122 ۔۔۔۔۔۔۔ 1212 ۔۔۔۔۔۔ 1221۔۔۔۔۔۔۔۔ 212 یا 1212

نئے لکنے والوں کی راھنمایی کیلئے تقطیع کے اشارات

بلبل نہ ۔۔۔۔۔ ۱۲۲
گل نہ حسن۔۔۔۔۔۔ ۱۲۱۲
ہیں باغو ب ۔۔۔۔۔۔ ۱۲۲۱
ہار کے۔۔۔۔۔۔ ۲۱۲

صحرائے۔۔۔۔۔۔۱۲۲
غم میں ورد۔۔۔۔ ۱۲۱۲
ہیں پرورد۔۔۔۔۔۱۲۲۱
گار کے ۔۔۔۔۔ ۲۱۲

فاروق درویش
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
سیما
کارکن
کارکن
Posts: 133
Joined: Thu Nov 17, 2011 5:08 am
جنس:: عورت

Re: بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے

Post by سیما »

v;g
رقصاں ہیں آج خلق کے چہرے پہ وحشتیں
دیکھے ہیں ہم نے رنگِ فتن اقتدار کے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم فاروق درویش صاحب.
شاعری کی اصطلاحات سے شاید ہم سب ہی ناواقف ہیں
وزن اوزان کی تمیز ہمیں تو صرف یہی ہے کہ جو شعر پڑھنے میں اچھا لگے تو ہم وزن شعر ہے.
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری رہنمائی اتنی اچھی غزل سے فرمائی.
آپ اردونامہ پر شاعری کی کلاس کیوں نہیں شروع کر لیتے؟
تاکہ ہم جیسے جاہلوں کو بھی کچھ سمجھ آ جائے کہ شاعری کس بلا کا نام ہے.
امید ہے آپ اس پر غور ضرور فرمائیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے

Post by اضواء »

چاند بابو wrote:بہت خوب محترم فاروق درویش صاحب.
شاعری کی اصطلاحات سے شاید ہم سب ہی ناواقف ہیں
وزن اوزان کی تمیز ہمیں تو صرف یہی ہے کہ جو شعر پڑھنے میں اچھا لگے تو ہم وزن شعر ہے.
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری رہنمائی اتنی اچھی غزل سے فرمائی.
آپ اردونامہ پر شاعری کی کلاس کیوں نہیں شروع کر لیتے؟
تاکہ ہم جیسے جاہلوں کو بھی کچھ سمجھ آ جائے کہ شاعری کس بلا کا نام ہے.
امید ہے آپ اس پر غور ضرور فرمائیں گے.

:clap: :clap: محترم فاروق درویش صاحب

بہت ہی بہترین سلسلہ شروع کرنے پر آپ کا بیحد شکریہ ....
کوشش جاری ہے :P
ان شاء اللہ ہم سب مستفید رہینگے ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے

Post by فاروق درویش »

سیما wrote:v;g
رقصاں ہیں آج خلق کے چہرے پہ وحشتیں
دیکھے ہیں ہم نے رنگِ فتن اقتدار کے
خوش آباد بیٹا جی ............. جگ جگ جئیں
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے

Post by فاروق درویش »

چاند بابو wrote:بہت خوب محترم فاروق درویش صاحب.
شاعری کی اصطلاحات سے شاید ہم سب ہی ناواقف ہیں
وزن اوزان کی تمیز ہمیں تو صرف یہی ہے کہ جو شعر پڑھنے میں اچھا لگے تو ہم وزن شعر ہے.
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری رہنمائی اتنی اچھی غزل سے فرمائی.
آپ اردونامہ پر شاعری کی کلاس کیوں نہیں شروع کر لیتے؟
تاکہ ہم جیسے جاہلوں کو بھی کچھ سمجھ آ جائے کہ شاعری کس بلا کا نام ہے.
امید ہے آپ اس پر غور ضرور فرمائیں گے.
برادر محترم ممنون ھوں آپکی حوصلہ افزائی کیلئے ........ انشاللہ .......... جتنا بھی محدود اور ناقص علم رکھنا ھوں، جو کچھ جانتا ھوں اسے احباب سے شئیر کرتا رھوں گا ............
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: بلبل نہ گل نہ حسن ہیں باغ و بہار کے

Post by فاروق درویش »

{أضواء} wrote:
چاند بابو wrote:بہت خوب محترم فاروق درویش صاحب.
شاعری کی اصطلاحات سے شاید ہم سب ہی ناواقف ہیں
وزن اوزان کی تمیز ہمیں تو صرف یہی ہے کہ جو شعر پڑھنے میں اچھا لگے تو ہم وزن شعر ہے.
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری رہنمائی اتنی اچھی غزل سے فرمائی.
آپ اردونامہ پر شاعری کی کلاس کیوں نہیں شروع کر لیتے؟
تاکہ ہم جیسے جاہلوں کو بھی کچھ سمجھ آ جائے کہ شاعری کس بلا کا نام ہے.
امید ہے آپ اس پر غور ضرور فرمائیں گے.

:clap: :clap: محترم فاروق درویش صاحب

بہت ہی بہترین سلسلہ شروع کرنے پر آپ کا بیحد شکریہ ....
کوشش جاری ہے :P
ان شاء اللہ ہم سب مستفید رہینگے ...
جزاک اللہ بیٹا جی .................. سدا سلامت رھیں ، جگ جگ جئیں
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”