Page 1 of 1

اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Wed Feb 22, 2012 1:12 pm
by محمد شعیب
اردو نامہ پر "کمپیوٹر کی دنیا" کے عنوان سے جو زمرہ بنایا گیا ہے. میری رائے ہے اس میں ویب سائٹ ڈیزائننگ، گرافکس، آفس، اینیمیشن وغیرہ کے زمرہ جات بنائے جائیں. اور پھر ویب ڈیزائننگ کے تحت ایچ ٹی ایم ایل، پی ایچ پی، اے ایس پی ڈاٹ نیٹ، جوملہ سی ایم ایس، ورڈ پریس، ڈروپال، پی ایچ پی بی بی وغیرہ کے ذیلی زمرہ جات بھی بنائے جائیں.
میں نے آج دیکھا کہ جوملہ سی ایم ایس، ورڈ پریس وغیرہ کی بہت سی پوسٹس کی گئی ہیں. اگر ان سب کوایک زمرہ کے تحت یکجا کر دیا جائے، اور ان پوسٹس کو ایک کتابی شکل دے دی جائے تو یہ اردو سمجھنے والوں کے لئے ایک بہترین کتاب بن سکتی ہے.
آپ سب ساتھیوں کی کیا رائے ہے ؟

اور ہاں !!
اسپورٹس کا بھی ایک زمرہ ہونا چاہئیے.

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Wed Feb 22, 2012 3:25 pm
by علی خان
میں آپکے مشورے کی تائید کرتا ہوں.

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Sat Feb 25, 2012 9:57 am
by نورمحمد
میں بھی !!!!!!!!

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Sat Feb 25, 2012 10:39 pm
by محمد شعیب
چاند بابو !!!!

|( |( |( |( |( |( |(

کہاں ہیں ؟؟؟

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Sun Feb 26, 2012 7:02 pm
by چاند بابو
یار شعیب بھیا میں ہوں تو یہیں مگر کیا کروں پہلے بھی ہر بار ایسا ہی ہوتا ہے کوئی یوزر کہتا ہے کہ فلاں زمرہ بنا دیں اور میں بنادیتا ہوں مگر بعد میں وہاں دو تین پوسٹس لگانے کے بعد وہ یوزر حوصلہ ہار جاتا ہے اور وہ زمرہ پھر ہمیشہ خالی ہی رہتا ہے۔

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Mon Feb 27, 2012 12:20 pm
by بلال احمد
چاند بھائی کی بات درست ہے

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Tue Feb 28, 2012 6:20 pm
by محمد شعیب
لیکن ان زمرہ جات سے متعلق سینکڑوں پوسٹس پہلے سے ہی اردو نامہ پر موجود ہیں.
صرف انہیں اکٹھا کرنا پڑے گا.

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Wed Feb 29, 2012 11:28 am
by چاند بابو
بات آپ کی بھی درست ہے.
چلئے میں ایسا کرتا ہوں کہ ورڈپریس اور پی ایچ پی بی بی وغیرہ کا الگ سے زمرہ کھول کر ان پوسٹوں کو ان میں یکجا کرنے کی کوشش کرتا ہوں.پھر جیسا آپ کہیں گے.

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Wed Feb 29, 2012 5:23 pm
by محمد شعیب
چلیں ابتداء میں یہ بھی کافی ہے

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Thu Mar 01, 2012 9:46 pm
by بلال احمد
جب ابتدا ہوگئی ہے تو باقی کام بھی ہوجائیں گے :rock: :rock: :rock:

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Thu Mar 01, 2012 10:55 pm
by شازل
آپ سے چاند بابو کی فرصت نہیں دیکھی جاتی
اب ایک ماہ کے لیے آپنے انہیں غائب کردیا be;at;in;g;

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Fri Mar 02, 2012 9:04 am
by چاند بابو
ارے نہیں شازل بھیا اب ایسا تو نا کہیں میں تو روز یہاں موجود ہوتا ہوں.
آپ ہی غائب رہتے ہیں ہمیشہ.

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Fri Mar 02, 2012 4:27 pm
by بلال احمد
اب فیصلہ بھی ہوہی جائے کہ کون غائب ہے اور کون حاضر be;at;in;g; be;at;in;g;

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Fri Mar 02, 2012 7:26 pm
by علی خان
بلال فیصلے کی بات نہ کروں، ورنہ اپکی بھی کلاس لی جا سکتی ہے. کیونکہ آپکی لڑی بھی 7 ہزار میں کافی وقت سے رُکی ہوئی سی ہے.

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Fri Mar 02, 2012 9:26 pm
by شازل
اب میں دو وقت آنے کا وعدہ کرتا ہوں.
  بشرط زندگی  

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Sat Mar 03, 2012 7:15 pm
by چاند بابو
بہت خوب میں شازل بھیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
شکریہ شازل بھیا۔

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Sat Mar 03, 2012 8:58 pm
by شازل
ارے شکریہ کس بات کا
یہ ہم سب کا فورم ہے یعنی اپنا گھر ہے اور گھر میں اس قسم کے الفاظ اچھے نہیں لگتے بلکہ ان سے اجنبیت کااحساس ہوتا ہے

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Sun Mar 04, 2012 9:22 pm
by چاند بابو
چلئے خیر کچھ بھی ہے مجھے یہی بہت خوشی ہے کہ آپ اردونامہ پر آیا کریں گے بلکہ دو، دو بار آیا کریں گے۔

Re: اردو نامہ پر آئی ٹی سیکشن

Posted: Mon Mar 05, 2012 12:48 pm
by بلال احمد
اشفاق علی wrote:بلال فیصلے کی بات نہ کروں، ورنہ اپکی بھی کلاس لی جا سکتی ہے. کیونکہ آپکی لڑی بھی 7 ہزار میں کافی وقت سے رُکی ہوئی سی ہے.
اشفاق بھائی میرا موازنہ آپ صاحب لوگوں سے مت کریں،

وہ وہ ہیں اور میں میں :lol: :lol: