حُسن کا اِنتخاب قاتل ھے

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

حُسن کا اِنتخاب قاتل ھے

Post by فاروق درویش »

حُسن کا اِنتخاب قاتل ھے
عشق کا اِضطراب قاتل ھے

زندگی میں شباب قتل کرے
آخرت کا عذاب قاتل ھے

جان لیوا ہے ہر ادا جس کی
موت وہ بے نقاب قاتل ھے

لکھ دیا ہم نے حال فرقت کا
اُن کا چُپ سا جواب قاتل ھے

مارا یوسف کو خود نمائی نے
اور زلیخا کا خواب قاتل ھے

مارا مجنوں کو شوق ِ لیلیٰ نے
دشت ِ غم کا سراب قاتل ھے

مفلسی بِک رہی ہے بے پردہ
بھوک اِک بے حجاب قاتل ھے

ننگِ ملت ہیں قوم کے رھبر
ننگِ دیں ھر نواب قاتل ھے

جو دیا زھر عاشقی نے دیا
عشق خانہ خراب قاتل ھے

پیاسی بنجر زمیں ہے کربل سی
ھائے دریا بے آب قاتل ھے

صبح مسجد میں رات مندر میں
شاہ کا اِنقلاب قاتل ھے

شہر ڈوبے ہیں خونِ ناحق میں
ڈھونڈتا کیا ثواب قاتل ھے

خوف ھے روز ِ حشر کا طاری
فکر ِ روز ِ حساب قاتل ھے

شہد سے شیریں میری باتیں ہیں
میرا طرز ِ خطاب قاتل ھے

شہر ِ درویش ظلمتوں کا نگر
میرا عالی جناب قاتل ھے

فاروق درویش
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: حُسن کا اِنتخاب قاتل ھے

Post by اضواء »

فاروق درویش wrote:حُسن کا اِنتخاب قاتل ھے
عشق کا اِضطراب قاتل ھے

زندگی میں شباب قتل کرے
آخرت کا عذاب قاتل ھے

جان لیوا ہے ہر ادا جس کی
موت وہ بے نقاب قاتل ھے

لکھ دیا ہم نے حال فرقت کا
اُن کا چُپ سا جواب قاتل ھے

مارا یوسف کو خود نمائی نے
اور زلیخا کا خواب قاتل ھے

مارا مجنوں کو شوق ِ لیلیٰ نے
دشت ِ غم کا سراب قاتل ھے

مفلسی بِک رہی ہے بے پردہ
بھوک اِک بے حجاب قاتل ھے

ننگِ ملت ہیں قوم کے رھبر
ننگِ دیں ھر نواب قاتل ھے

جو دیا زھر عاشقی نے دیا
عشق خانہ خراب قاتل ھے

پیاسی بنجر زمیں ہے کربل سی
ھائے دریا بے آب قاتل ھے

صبح مسجد میں رات مندر میں
شاہ کا اِنقلاب قاتل ھے

شہر ڈوبے ہیں خونِ ناحق میں
ڈھونڈتا کیا ثواب قاتل ھے

خوف ھے روز ِ حشر کا طاری
فکر ِ روز ِ حساب قاتل ھے

شہد سے شیریں میری باتیں ہیں
میرا طرز ِ خطاب قاتل ھے

شہر ِ درویش ظلمتوں کا نگر
میرا عالی جناب قاتل ھے

فاروق درویش


:clap: :clap: :clap:

بہت ہی خوب ....

آپ کا بہت بہت شکریہ ..
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: حُسن کا اِنتخاب قاتل ھے

Post by یاور عظیم »

جان لیوا ہے ہر ادا جس کی
موت وہ بے نقاب قاتل ھے


واہ جناب ، خوب کہا ہے
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”