Page 1 of 1

Free EPS Viewer :: فری ای پی ایس ویور

Posted: Fri Jan 13, 2012 8:40 am
by عطاء رفیع
ای پی ایس فائل فارمیٹ گرافکس ڈیزائننگ سوفٹویئرز میں استعمال ہوتا ہے۔ ای پی ایس فائل بٹ میپ اور ویکٹر دونوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ اسے تب استعمال کرتے ہیں جب ایک پروگرام کی فائل دوسرے پروگرام میں نہیں کھل سکیں تو پھر ای پی ایس کا سہا را لیا جاتا ہے۔ مثلاً میری معلومات کی حد تک کوریل ڈرا ”السٹریٹر“ کی فائل کو سپورٹ کرتا ہے، اور السٹریٹر کی فائلیں امپورٹ بھی کرلیتا ہے۔ (اگر زِپڈ نہ ہوں) لیکن السٹریٹر ”کورل“ کی فائل کو سپورٹ نہیں کرتا۔ ایسی صورت میں ہم ای پی ایس فائل کو استعمال کرتے ہین۔

ای پی ایس فائل فارمیٹ کو ویکٹر ڈیزائننگ کے تقریباً تمام بڑے سوفٹویئرز سپورٹ کرتے ہیں۔ مثلاً کوریل ڈرا اور السٹریٹر۔ ایڈوبی فوٹو شاپ اس کو سپورٹ نہیں کرتا۔ لیکن اس کو JPG میں امپورٹ کردیتا ہے۔ وہ حضرات جو ویکٹر ڈیزائننگ کرتے ہیں، ان کا ای پی ایس فائل فورمیٹ کے ساتھ بہت لینا دینا رہتا ہے۔ اور انٹرنیٹ سے بڑی تعداد میں مفت ای پی ایس فائلز مل جاتی ہیں۔ جنہیں آپ اپنے ڈیزائن میں استعمال کرسکتے ہیں۔ ای پی ایس فائل کو سرچ کرنے کے لیے آپ vector کا کی ورڈ استعمال کریں تو بہت سے مل جائیں گے۔

اگر آپ نے بہت ساری ای پی ایس فائلز ڈاؤن لوڈ کرلی ہیں تو بجائے اس کے کہ آپ السٹریٹر/کوریل ڈرا کھولیں اور اس میں امپورٹ کرکے ای پی ایس کو دیکھیں، آپ اس ٹول کو استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ صرف آپ کو یہ دکھا تا ہے کہ اس ای پی ایس فائل کے اندر ہے کیا۔

اس سوفٹویئر کو استعمال کرکے آپ بار بار کوریل/السٹریٹر اوپن کرنے کی کوفت سے بچ جائیں گے۔

سکرین شاٹ

ویب سائٹ دیکھیے۔

براہ راست ڈاؤن لوڈ۔ (سائز: 9 ایم بی تقریباً)

نوٹ: یہ سافٹویئراستعمال کے لیے مفت دستیاب ہے۔

Re: Free EPS Viewer :: فری ای پی ایس ویور

Posted: Wed Jan 18, 2012 9:01 pm
by چاند بابو
شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ بھیا جی.

Re: Free EPS Viewer :: فری ای پی ایس ویور

Posted: Thu Jan 19, 2012 11:49 am
by محمد شعیب
بہت خوب
ای پی ایس کو چیک کرنے کے لئے میں اسے فوٹو شاپ میں کھولتا تھا...
جزاک اللہ

Re: Free EPS Viewer :: فری ای پی ایس ویور

Posted: Thu Jan 19, 2012 12:19 pm
by محمد شعیب
لیکن سوفٹ وئر صحیح کام نہیں کر رہا ....

Re: Free EPS Viewer :: فری ای پی ایس ویور

Posted: Mon Jan 23, 2012 2:50 pm
by عطاء رفیع
لیکن سوفٹ وئر صحیح کام نہیں کر رہا ....
لیکن میرے پاس تو بالکل صحیح ہے۔