عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

Post by فاروق درویش »

عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے
پھر زمانے کے کہاں زیر ِ نگیں رہتا ہے

آج خوابوں کے طلسمات میں کھوئی ہے حیات
کل ہی مل جایے گی تعبیر یقیں رہتا ہے

روشنی ڈھونڈنے نکلا تھا جو میخانوں میں
قصر ِ ظلمت میں وہ اب تخت نشیں رہتا ہے

منزل عشق کی راہوں کے مسافر ہم لوگ
دشت لیلی میں ہی ہر قیس مکیں رہتا ہے

بے حجابی ہے تری مہر ِ منور کی طرح
چاند بدلی سے جو نکلے تو حسیں رہتا ہے

جب سے اترا ہے وہ نظروں میں حسین ماہ ِجبیں
دل کے پردوں میں کہیں پردہ نشیں رہتا ہے

میں گدائے شہہ لولاک ، دو عالم ہیں مرے
میری نظروں میں یہاں خلدِ بریں رہتا ہے

رات درویش کی آنکھوں میں چمکتے ہیں نجوم
دل میں اک چاند حسیں سجدہ نشیں رہتا ہے

فاروق درویش
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

Post by یاور عظیم »

ماشا ء اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

Post by اضواء »

[color=#0000FF]فاروق درویش wrote:عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے
پھر زمانے کے کہاں زیر ِ نگیں رہتا ہے


رات درویش کی آنکھوں میں چمکتے ہیں نجوم
دل میں اک چاند حسیں سجدہ نشیں رہتا ہے

فاروق درویش
[/color]


بہترین کلمات اور خوب صورت شاعری پئش کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ

جاری رکھئیے ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

Post by زین »

فاروق درویش wrote:
جب سے اترا ہے وہ نظروں میں حسین ماہ ِجبیں
دل کے پردوں میں کہیں پردہ نشیں رہتا ہے

:clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap:

فاروق درویش
بہت خوب زبردست
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

Post by فاروق درویش »

محترم و معزز برادر یاور عظیم صاحب، پیاری بیٹی اضواء صاحبہ اور برادرم زین صاحب کی پزیرائی اور محبتوں کیلئے ممنون ہوں، اللہ سبحان تعالیٰ سدا با مراد ، سدا خوش آباد رکھے . الہی آمین
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”