دل قلندر ہے جگر عشق میں تندور میاں

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

دل قلندر ہے جگر عشق میں تندور میاں

Post by فاروق درویش »

دل قلندر ہے جگر عشق میں تندور میاں
شوق ِ دیدار روانہ ھے سوئے طور میاں

گل بدن شعلہ ء افلاس میں جل جاتے ہیں
جسم بازار میں بک جاتے ہیں مجبور میاں

دل کے زندانوں سے آئے گی انالحق کی صدا
شہر ِ آشوب سے اٹھے کوئی منصور میاں

شب کی زنجیر ہےآزادی ء گل رنگ مری
صبح ِ خوں رنگ لکھے شام کے دستور میاں

مر گیے شاہ سدا جینے کی حسرت لے کر
ہم فقیروں نے لکھا مرنے کا منشور میاں

چاند اترا جو مرے شہر مسافر بن کر
کوفہ ء دہر میں مر جائے گا بے نور میاں

رات درویش کی تربت پہ تھے گریاں تارے
صبح چھیڑے گی صبا نغمہ ء عاشور میاں

فاروق درویش
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: دل قلندر ہے جگر عشق میں تندور میاں

Post by اضواء »

:clap: :clap:

v;g

آپ کا شکریہ ........
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دل قلندر ہے جگر عشق میں تندور میاں

Post by چاند بابو »

بہت خوب بہت عمدہ شاعری شئیر کرنے پر فاروق درویش صاحب کا ممنون ہوں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: دل قلندر ہے جگر عشق میں تندور میاں

Post by زین »

فاروق درویش wrote:
گل بدن شعلہ ء افلاس میں جل جاتے ہیں
جسم بازار میں بک جاتے ہیں مجبور میاں

دل کے زندانوں سے آئے گی انالحق کی صدا
شہر ِ آشوب سے اٹھے کوئی منصور میاں

چاند اترا جو مرے شہر مسافر بن کر
کوفہ ء دہر میں مر جائے گا بے نور میاں

فاروق درویش

بہت خوب اور زبردست شاعری ہے آپ کی
شکریہ
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: دل قلندر ہے جگر عشق میں تندور میاں

Post by فاروق درویش »

{أضواء} wrote::clap: :clap:

v;g

آپ کا شکریہ ........
جزاک اللہ بیٹا جی .......... سدا خوش آباد
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: دل قلندر ہے جگر عشق میں تندور میاں

Post by فاروق درویش »

چاند بابو wrote:بہت خوب بہت عمدہ شاعری شئیر کرنے پر فاروق درویش صاحب کا ممنون ہوں.
ممنون ہوںبرادرم چاند صاحب .............سدا خوش آباد و خوش مراد
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: دل قلندر ہے جگر عشق میں تندور میاں

Post by فاروق درویش »

زین wrote:
فاروق درویش wrote:
گل بدن شعلہ ء افلاس میں جل جاتے ہیں
جسم بازار میں بک جاتے ہیں مجبور میاں

دل کے زندانوں سے آئے گی انالحق کی صدا
شہر ِ آشوب سے اٹھے کوئی منصور میاں

چاند اترا جو مرے شہر مسافر بن کر
کوفہ ء دہر میں مر جائے گا بے نور میاں

فاروق درویش

بہت خوب اور زبردست شاعری ہے آپ کی
شکریہ
برادر محترم زین صاحب ..حوصلہ افزائی کیلئے مشکور ہوں ..... جگ جگ جئیں
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”