Page 1 of 1

جوتے پکا کر کھانے کی ترکیب

Posted: Mon Dec 12, 2011 10:04 pm
by محمد شعیب

Re: جوتے پکا کر کھانے کی ترکیب

Posted: Tue Dec 13, 2011 7:44 pm
by چاند بابو
بہت خوب

اگرچہ یہ ویڈیو ایک مزاحیہ ویڈیو ہے مگر اسے دیکھ کر مجھے تاریخ کا ایک واقعہ یاد آ گیا.
سن 614عیسوی کا واقعہ ہے ، قریش مکہ نے ہر حربہ آزما کے دیکھ لیا مگر حضور نبی کریم کو اسلام کی دعوت سے روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے بالاخر انہوں نے آپ کے خاندان بنو ہاشم کے سماجی بائیکاٹ (مقاطعی ) کا متفقہ فیصلہ کیا اور یہ قرار داد کعبہ میں لٹکا دی ، دوسری طرف آپ کے چچا ابو طالب نے خاندان کے افراد کو اس پر قائل کر لیا کہ ہر قیمت پر آپ کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائی جائے گی۔ ابو لہب اس سے متفق نہ ہوا چنانچہ ہجرت سے تقریبا سات سال پہلے بنو ہاشم کے افراد کو ساتھ لیکر ابو طالب مکہ سے نکلے اور ایک گھاٹی میں پناہ گزیں ہوئے تاریخ کی کتب میں اس جگہ کو شعبِ ابی طالب “ کا نام دیا گیا قریش کی طرف سے بنو ہاشم کے بائیکاٹ کا یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہا ، تین سالوں کا یہ عرصہ بنو ہاشم کی سخت آزمائش کا تھا حتی کہ جنگلی گھاس ، بوٹیوں کی جڑیں اور بدمزہ و خشک چمڑے ابال کر گزارہ کرنے کی نوبت بھی آئی ابو لہب کے سوا بنو ہاشم کے سوا بنو ہاشم کے تمام لوگ اس ظلم کا شکار رہے تین سال بعد مکہ کے بعض نیک دل افراد نے ابو جہل کی تمام تر مخالفت کے باوجود مقاطعہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا اس طرح سن10نبوی میں بنو ہاشم کے دیگر افراد کیساتھ رسول کریم شعبِ ابی طالب سے واپس اپنے گھر مکہ تشریف لائے

Re: جوتے پکا کر کھانے کی ترکیب

Posted: Tue Dec 13, 2011 11:40 pm
by محمد شعیب
واہ چاند بابو
کمال کا ذہن ہے آپ کا.
ایک مزاحیہ ویڈیو سے تاریخی واقعے کی جانب ذہن کا جانا بھی آپ کی کمال ذہانت کی دلیل ہے.