سید آل احمد کی ایک غزل

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

سید آل احمد کی ایک غزل

Post by علی عامر »

[center]دکھ کی دیوار تلے روح‌ کو سستانے دو
یہ جو طوفاں‌سا امڈ آیا ہے، رک جانے دو

مدتوں بعد پلٹا ہے بدل کر ملبوس
گھر کا دروازہ کھلا رکھو، اسے آنے دو

وقت بیمار مسافر ہے، گزر جائے گا
رائیگاں ایک بھی لمحہ نہ کوئی جانے دو

اک تہی دست ہے اور ایک مقدر کا دھنی
کتنے مقبول ہوئے شہر میں دیوانے دو

عمر بھر کون سا برسا ہے کرم کا بادل
گھر میں‌آتا ہے جو سیلاب بلا ، آنے دو

آئینہ سامنے رہنے دو ابھی ماضی کا
سلوٹین دیکھ کے پیشانی پر پچھتانے دو

محبس ربط سے باہر تو نہیں جا سکتا
قید جتنا بھی رکھو اشک تو تھم جانے دو

زندگی کرب کے سانچے میں‌ڈھلی جاتی ہے
اب تو اس پیکر بے مثل کو گھر آنے دو[/center]
سید آل احمد کے مجموعہ کلام " میں‌اجنبی سہی" سے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سید آل احمد کی ایک غزل

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ عامر بھیا۔

سید آل احمد کے بارے میں‌ کچھ مزید بتائیں کیونکہ ان کے بارے میں کبھی زیادہ پڑھا نہیں ہے صرف یہ جانتا ہوں کے بہاولپور کے رہائشی تھے بس۔
البتہ ان کی غزل بہترین ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سید آل احمد کی ایک غزل

Post by اضواء »

:clap: بہترین غزل پئش کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سید آل احمد کی ایک غزل

Post by افتخار »

zub;ar
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سید آل احمد کی ایک غزل

Post by بلال احمد »

بہت ہی لاجواب اور عمدہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”