پاکستان میں شیل گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

پاکستان میں شیل گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

Post by عبیداللہ عبید »

شہ رگ…ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ


31 اکتوبر 2011

موجودہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور صنعت کو اس کے پیداواری نقصانات سے ہمارا صنعتکار سخت پریشان ہے۔ ٹیکسٹائل کی زیادہ تر بڑی صنعتوں کے قدرتی گیس سے چلنے والے اپنے پاور پلانٹس ہیں لیکن گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ان کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہورہی ہے جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے کے علاوہ کئی ایکسپورٹ آرڈرزکی وقت پر ڈلیوری نہیں ہوپارہی۔ ان مسائل پر بات چیت کے لئے میں نے اپنے قریبی دوست اور وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ توانائی کے بحران کی وجہ سے نہ صرف نئی سرمایہ کاری رک گئی ہے بلکہ ملازمتوں کے مواقع بھی محدود ہوتے جارہے ہیں۔ ایکسپو کے دوران ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ کانفرنس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے مندوبین اور سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی لیتے ہوئے بار بار میری توجہ ملک میں توانائی کے بحران پر دلائی۔ میں چاہتا تھا کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر پیٹرولیم سے براہ راست مجھے حکومت کی شارٹ، میڈیم اور طویل المیعاد حکمت عملی معلوم ہو تاکہ نئی صنعتکاری کے لئے سرمایہ کاروں کو مطمئن کیا جاسکے۔ ڈاکٹر عاصم ملک کے ایک نامور میڈیکل ڈاکٹر ہیں لیکن نہایت کم عرصے میں انہوں نے پیٹرولیم سیکٹر میں بے انتہا معلومات حاصل کی ہیں اور ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے مفید حل کے لئے بہت محنت کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ یہ بات صحیح ہے کہ ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں۔ حکومت کی نئی پالیسی کے تحت 2009کی پالیسی کے مقابلے میں تیل نکالنے والی کمپنیوں کو 40%سے 50% زائد نرخ پرگیس خریدنے کی پیشکش کی ہے لیکن آنے والے وقت میں پاکستان کی توانائی کے بحران کا حل شیل گیس ہے۔ خوش قسمتی سے اللہ تعالیٰ نے قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہمیں شیل گیس کے 100 ٹریلین کیوبک فٹ ذخائر عطا کئے ہیں جس سے پاکستان کی گیس کی پیداوار آئندہ 5 سے 10 سال میں چار گنا بڑھ جائے گی۔گیس کمپنیوں کو زائد نرخ اداکرنے کے باوجود پاکستان کو یہ گیس 6.50 ڈالر فی ملین BTU کی قیمت پردستیاب ہوگی جبکہ اگر ہم عالمی مارکیٹ سے اسے درآمد کریں تو یہ ہمیں 12.30ڈالر فی بی ٹی یو میں پڑے گی لیکن ہم نے اب تک اس گیس کو نکالنے کے لئے عملی اقدامات نہیں کئے ہیں۔ گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایران اور ترکمانستان گیس پائپ لائن طویل المیعاد منصوبے ہیں جس میں بڑی سرمایہ کاری درکار ہے۔ ڈاکٹر عاصم شیل گیس کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لئے حال ہی میں پولینڈ بھی گئے تھے۔

شیل گیس قدرتی گیس کی ایک قسم ہے جو زیر زمین باریک ریت کے ذرّوں اور مٹی سے بننے والی تہہ دار چٹانوں سے حاصل کی جاتی ہے جسے Mudstone کہاجاتاہے۔ بلیک شیل میں پائے جانے والے نامیاتی اجزاء کو توڑ کر گیس اور تیل حاصل کیاجاتاہے۔ امریکی انرجی ڈپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 32ممالک میں شیل گیس کے 5760 ٹریلین کیوبک فٹ (TCF) کے ذخائر ہیں جو امریکہ میں شیل گیس کے موجود ذخائر کا 7 گناہے۔ دنیا میں شیل گیس کے سب سے بڑے ذخائر 1275 TCF چین میں، شمالی امریکہ 1931 TCF، جنوبی امریکہ میں1225 TCF، یورپ میں 639 TCF، جنوبی افریقہ میں 485 TCF اور بھارت میں 63 TCF ہیں۔ اس کے علاوہ لیبیا، الجزائر، پولینڈ، ارجنٹائن، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور کینیڈا میں بھی شیل گیس کے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں۔ شیل گیس کو زمین سے نکالنے کی جدید ٹیکنالوجی Hydrofracing صرف امریکہ کے پاس ہے، اس لئے امریکہ میں شیل گیس کی پیداوار میں گزشتہ 5 سال کے دوران 20% اضافہ ہواجو انکی مجموعی قدرتی گیس کی پیداوار کا 25% ہے جبکہ2030ء تک شیل گیس امریکہ کی مجموعی قدرتی گیس کی پیداوار کا 50% فیصد ہوجائے گی۔ امریکہ میں اس گیس کی پیداوار میں اضافے سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہورہی ہیں بلکہ مستقبل قریب میں امریکہ اس کا ایک بڑا برآمدکنندہ بن کرسامنے آئے گا۔ توانائی کے بین الاقوامی ماہرین کاکہناہے کہ توانائی کے ان نئے ذخائر کی دریافت سے عالمی سیاست ، معیشت اور جیواسٹرٹیجک توازن کا کھیل مکمل طورپر تبدیل ہوجائے گا۔ امریکہ میں شیل گیس کی پیداوار میں اضافے سے عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جو 13ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ سے کم ہوکر 4.23 ڈالر فی ملین BTU ہوگئی ہیں۔ امریکی نیو بیکر انسٹی ٹیوٹ کی اسٹڈی کے مطابق امریکہ میں شیل گیس کی پیداوار میں اضافے سے یورپی ممالک کے لئے روس کی گیس کی فراہمی میں کمی آئے گی۔ 2040ء تک یورپ کے لئے روسی گیس کی فراہمی27%سے کم ہوکر صرف 13% تک رہ جائے گی۔ حال ہی میں پاکستان پیٹرولیم (PPL)اور غیر ملکی کمپنی ENI نے شیل گیس کی دریافت کے لئے کنوؤں کی کھدائی کی۔ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ کے 45,000 مربع کلومیٹر وسطی رقبے میں شیل گیس کے 364کنویں کھودے گئے اور 155کنوؤں سے حاصل کی گئی گیس کے نمونوں کاتجزیہ کیاگیا۔ تینوں پائلٹ پروجیکٹس کے تحت کھودے گئے کنووٴں سے 4سے 5 ٹریلین کیوبک فٹ غیر مضر شیل گیس کے ذخائر کا تخمینہ لگایاگیاہے۔ ایک TCF قدرتی اور شیل گیس کا موازنہ کریں تو قدرتی گیس کی مالیت 530 ملین ڈالر جبکہ شیل گیس کی مالیت 3800 ملین ڈالر ہوگی، قدرتی گیس کے کنویں کی کھدائی پر 12 ملین ڈالر جبکہ شیل گیس کے کنویں پر 17.5ملین ڈالر لاگت آتی ہے۔ قدرتی گیس کے ایک کنویں سے 15 سے 20 ملین جبکہ شیل گیس کے کنویں سے 3 سے 4 ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ ایک سے دوسال تک حاصل ہوتی ہے۔ قدرتی گیس کے کنویں کی پیداواری مدت 25سے 30سال جبکہ شیل گیس کے کنویں کی لائف 40سال ہوتی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL)ڈیرہ اسماعیل خان، بدین، نوشہروفیروز اور جنگ شاہی میں شیل گیس کے کنووٴں کی کھدائی جس پرتقریباً 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی کے لائسنس دینے کے لئے ٹینڈرز جاری کرنے کا پروگرام ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ شیل گیس نکالنے کی جدید ٹیکنالوجی میں امریکہ سے تعاون حاصل کرکے پاکستان میں جلد از جلد شیل گیس کے نئے ذخائر دریافت کرے تاکہ ملک میں توانائی کے بحران کاخاتمہ کیاجاسکے۔

جنگ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پاکستان میں شیل گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

Post by اضواء »

خبر کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستان میں شیل گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

Post by افتخار »

حکومت نہیں چاہتی کہ یہ بحران ختم ہو کیونکہ اس سے ان کو مزا آتا ھے ،
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان میں شیل گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

Post by چاند بابو »

مزہ انہیں نہیں بلکہ ان کے آقاؤں کو آتا ہے.
شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: پاکستان میں شیل گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

Post by عبیداللہ عبید »

آپ سب کی پذیرائی کا شکریہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستان میں شیل گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

Post by بلال احمد »

اللہ پاک ہمیں اچھا بننے اور ہمارے اوپر اچھے حاکم مسلط کرے آمین
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: پاکستان میں شیل گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

Post by عبیداللہ عبید »

آمین ..........................................................................................................................................
Post Reply

Return to “اردو کالم”