سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

سر ِ شہر ِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا
اگر تُو اپنا انداز ِ نظر تبدیل کر سکتا

مجھے طوفان کا رُخ موڑتے رہنے کی عادت ھے
مری کشتی کا رُخ کیسے بھنور تبدیل کر سکتا

بھٹکتا کیوں سر ِ راہِ طلب صبح و مسا تنہا
اگر میں اِس مسافت کی ڈگر تبدیل کر سکتا

حق ِ تحریف جو حاصل کبھی ہوتا زمانے کو
زبور ِ وقت کی زیر و زبر تبدیل کر سکتا

مرے جینے کا یہ انداز پھر کُچھ اور ہی ہوتا
کسی صورت اگر شام و سحر تبدیل کر سکتا

ترے کہنے پہ جیسے خود کو پہلی بار بدلا تھا
میں اپنے آپ کو بار ِ دگر تبدیل کر سکتا

محبت کے شجر کو اِس طرح ہم سینچتے یاور
کوئی موسم نہ مقدار ِ ثمر تبدیل کر سکتا

یاور عظیم[/center][center][/center]
Last edited by یاور عظیم on Thu Nov 24, 2011 3:34 am, edited 1 time in total.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by چاند بابو »

بہت خوب، بہت بڑھیا۔
یاور بھیا کیا یہ آپ کی اپنی غزل ہے۔
اگر ہاں تو پھر تو آپ نے اور بھی بہت کچھ لکھا ہو گا۔
اور اگر ہاں تو پھر ابھی تک اردونامہ پر یہی کیوں؟

دوسری تیسری بیسویں سویں اور ہزارویں پوسٹ بھی شئیر کریں نا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by بلال احمد »

بہت خوب بلکہ خوبست
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by پپو »

v;g v;g
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by افتخار »

v;g

کیا بات ھے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by اضواء »

:clap: :clap: بہترین ہے
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by یاور عظیم »

چاند بابو ، بلال احمد ، پپو ، افتخار اور اًُضوا صاحب!
آپ تمام کا بے حد ممنون ہوں کہ مجھہ مبتدی کے کلام کو سراہا-
جی چاند بابو یہ میرا ہی کلام ہے اور انشا ء اللہ پوسٹنگ کا سلسلہ جاری رکھوں گا-
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by بلال احمد »

ہمیں انتظار ہے گا یاور عظیم بھائی
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ یاور عظیم صاحب آپ کی بہترین شاعری کا ہمیشہ انتظار رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by زین »

یاور عظیم wrote:[center]غزل
مجھے طوفان کا رُخ موڑتے رہنے کی عادت ھے
مری کشتی کا رُخ کیسے بھنور تبدیل کر سکتا

ترے کہنے پہ جیسے خود کو پہلی بار بدلا تھا
میں اپنے آپ کو بار ِ دگر تبدیل کر سکتا

یاور عظیم[/center][center][/center]

بہت اچھے
;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by یاور عظیم »

شکریہ زین..
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by فاروق درویش »

یاور عظیم wrote:[center]غزل

سر ِ شہر ِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا
اگر تُو اپنا انداز ِ نظر تبدیل کر سکتا

مجھے طوفان کا رُخ موڑتے رہنے کی عادت ھے
مری کشتی کا رُخ کیسے بھنور تبدیل کر سکتا

بھٹکتا کیوں سر ِ راہِ طلب صبح و مسا تنہا
اگر میں اِس مسافت کی ڈگر تبدیل کر سکتا

حق ِ تحریف جو حاصل کبھی ہوتا زمانے کو
زبور ِ وقت کی زیر و زبر تبدیل کر سکتا

مرے جینے کا یہ انداز پھر کُچھ اور ہی ہوتا
کسی صورت اگر شام و سحر تبدیل کر سکتا

ترے کہنے پہ جیسے خود کو پہلی بار بدلا تھا
میں اپنے آپ کو بار ِ دگر تبدیل کر سکتا

محبت کے شجر کو اِس طرح ہم سینچتے یاور
کوئی موسم نہ مقدار ِ ثمر تبدیل کر سکتا

یاور عظیم[/center][center][/center]
واہ صاحب ! کمال ہنراورخوبصورتی سے اس مشکل ردیف سے بھرپورانصاف کیا ہے ، بہت خوب برادرمحترم یاور صاحب ............ خوش آباد
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: سرِ شہرِ ہُنر ، رنگِ ہُنر تبدیل کر سکتا

Post by یاور عظیم »

بہت شکریہ درویش جی ، بے حد ممنون ہوں آپ کا
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”