Page 1 of 1

جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ناملا

Posted: Mon Oct 17, 2011 12:52 pm
by چاند بابو
[center]Image[/center]

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Mon Oct 17, 2011 1:08 pm
by پپو
ابھی متحدہ مظلوم ہے

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Mon Oct 17, 2011 5:46 pm
by اعجازالحسینی
متحدہ والے غدار اور اسلام کے دشمن ہیں

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Mon Oct 17, 2011 11:28 pm
by علی عامر
be;a

دکھ کی بات ہے کہ پاک فوج خاموش تماشائی بن کر وطن عزیز کے ساتھ خونی کھلواڑ ہوتے دیکھ رہی ہے ۔۔۔

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Tue Oct 18, 2011 2:30 am
by عتیق
اعجازالحسینی wrote:متحدہ والے غدار اور اسلام کے دشمن ہیں

حق گوئی ہمیشہ حق ہی رہتی ہے............................شکریہ سچ کہنا کا...............




پاک فوج بھی کون سی اسلام کے مفاد کی ہے.بھی افعانستان کے صدر حامد کرزئی جیسی ہے

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Wed Oct 19, 2011 11:08 am
by افتخار
آہستہ آہستہ یہ جماعت بے نقاب ہو رہی ھے اور معلوم تو سب کو ھے لیکن حوصلے سے بولتا کوئی بھی نہیں.

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Wed Oct 19, 2011 7:56 pm
by احتشام محمود صدیقی
بریگیڈیر امتیاز کا بھی مکمل بیان یہاں ھونا چاہئے کیوں کہ اس کا کہنا ہے کہ یہ سب غلط ھے ۔۔ انصاف ہونا چاہئے

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Sat Oct 22, 2011 1:11 am
by ابیز
بہت ہولناک کہانی ہے. 1992 کے حوالے سے میں اتنا جانتا ہوں کہ جنرل نصیر اللہ بابر نے بہت ظلم کیا تھا اور عام شہریوں کہ سخت سردی کے موسم میں سینکڑوں کی تعداد میں علی الصبح گھر سے نکال کار گراؤنڈ میں جمع کیا جاتا تھا ائر ان کے کپڑے اتار دیئے جاتے تھے. یہ سب عام شہری ہوتے تھے.

رہی بات متحدہ کے کارکنوں کی تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جو کچھ اوپر بیان کیا گیا ہے وہ بہت حد تک درست ہے. جبری بھتہ خوری ، عام لوگوں کی معمولات زندگی میں زبردستی عمل دخل، تھانے کی جگہ سیکٹر آفس میں طلبی، جو کمزور ہے اس کی بے دردی سے پٹائی، ائر پٹائی بھی سینکٹروں لوگ کرتے ہیں.

ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی کوئی بھی جماعت دہشت گردی سے پاک نہیں ہے. اور اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ اگر ایجنسیز بے دردی سے لوگوں پر ظلم نہ کرتیں تو آج ایم کیو ایم طاقتور نہ ہوتی. اصل میں متحدہ کو ایک خاص منصوبے کے تحت استعمال کیا گیا اور عوامی حمایت ایجنسیز نے ان کو دلائی اور اس کا انجام آج ہم بھگت رہے ہیں

اور ایک حقیقت یہ بھی آپ سب لوگ دیکھ ہی رہے ہونگے کہ ذوالفقار مرزا صاحب بھی جس قسم کی زبان استعمال کر رہے ہیں اس کا براہ راست فائدہ اب متحدہ ہو رہا ہے اور ایک نا بالغ ذہن کا انسان متحدہ کا ووٹ بنک بنا رہا ہے. . .

یہ ایک بہت وسیع موضوع ہے ساتھیو ! اس ملک سے صرف اللہ پاک مخلص ہے ورنہ باقی سیاستدان تو اس کو برباد کرنا چاہتے ہیں

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Sat Oct 22, 2011 2:21 pm
by چاند بابو
محترم ابیز صاحب معاف کیجئے گا ذوالفقار مرزا کے بیانات متحدہ کے ووٹ بنک میں اضافہ نہیں بلکہ کمی کے باعث بن رہے ہیں۔

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Sat Oct 22, 2011 2:49 pm
by پپو
یہ بھائی صاحب شیر کی طرف ہیں یا شکاری کی طرف

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Sun Oct 23, 2011 5:33 am
by ابیز
چاند بابو wrote:محترم ابیز صاحب معاف کیجئے گا ذوالفقار مرزا کے بیانات متحدہ کے ووٹ بنک میں اضافہ نہیں بلکہ کمی کے باعث بن رہے ہیں۔
محترم چاند بابو بھائی. . . ایک مقولہ مشہور ہے کہ "مرتے کو شہد سے افاقہ نہیں ہوتا". . .. میں کیونکہ کراچی میں رہتا ہوں تو جو کچھ روزمرہ زندگی میں دیکھتا ہوں وہ اس سے کافی مختلف ہے جو میڈیا دکھاتا ہے. ..

متحدہ ایک ایسی جماعت ہے جس نے ایک قلیل عرصے میں اتنی زیادہ کامیابیاں حاصل کی‌ ہیں. . . اب اگر ہم غور کریں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ دنیا میں اتنی تیزی سے کسی جماعت نے ایک خاص سلوگن کو استعمال کرتے ہوئے کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کی. . . سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر وہ کونسی طاقت ہے جو اس کامیابی کے پیچھے ہے. . . صاف اور واضح بات ہے کہ اس تمام کامیابی کے پیچھے ایک منظم اور بہترین پالیسی ساز دماغ کام کر رہا ہے. . .

مغربی طاقتیں کبھی بھی یہ نہیں چاہیں گی کہ پاکستان جس کی جغرافیائی حیثیت سے انکار ممکن نہیں اس کو من حیث القوم ایک جھنڈے کے نیچھے دیکھیں. . . اس کام کے لئے انہوں نے ہمیشہ فوجی آمریت کا سہارا لیا اور ان کے ادوار میں ایسی طاقتوں کو منظم کیا. جونکہ کراچی ایک تجارتی ہب ہے اور پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے اس نے الظاف حسین جیسی ہستی کو ایک ایسے کردار کے روپ میں جنم دیا جس نے انسانوں کی معمولی کمزوری اور محرومی کا اندازہ کرکے اپنے گرد جمع کیا. . .

آپ اگر غور کریں تو متحدہ کو ایک نادیدہ قوت کی ہمیشہ ہمایت حاصل رہی ہے جو ہمارے ملک کی کرتا دھرتا ہے. ورنہ کون نہیں جانتا کہ متحدہ سے اہل کراچی اس حد تک بیزار ہیں کہ اگر آپ فیئر الیکشن کرائیں تو ان کی جیت صرف 12 فیصد ہوسکتی ہے. ..

میں یہ بات اپنے کچھ دوستوں کو اس وقت کہی تھی جب عمران فاروق کا قتل ہوا تھا کہ نہ قاتل پکڑے جائیں گے اور نہ مغربی میڈیا اس کے اچھالے گا لگتا ہے کہ متحدہ کوپھر سے مضبوط کرنے کی ایک بڑی سازش ہورہی ہے اور اب لگتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو زرداری کی طویل المیعاد خدمات کی ضرورت ہے.

اور دیکھ لیجئے کہ وقت نے اس بات کو ثابت بھی کیا ہے. گورا کوئی بھی کام شارٹ ٹرم بنیاد پر نہیں کرتا ہے بلکہ اس کے مقاصد کچھ اور ہیں. وہ ان چھوٹی چھوٹی طاقتوں سے ملکوں کو توڑ رہا ہے اور مسلمانو‌ں کو ٹکڑوں میں بانٹ رہا ہے تاکہ اس کے تسلط کو کوئی خطرہ نہ رہے. اس کی مثال عرب دنیا کے انقلابات ہیں . . . اور میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ابھی یہ لوگ سعودی عرب کو نہیں چھیڑیں گے. . بلکہ سب سے آخر میں چھیڑیں گے.. .

یہ وہ تلخ حقیقیتیں ہیں دوستو کہ ان کو مسلم امہ کے خلاف سازش تصور کیا جائے تو بہتر ہوگا. اور ان سازشی عناصر میں سے ایک مضبوط عنصر متحدہ بھی ہے.

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Sun Oct 23, 2011 8:41 pm
by چاند بابو
بہت بہت شکریہ محترم ابیز صاحب دراصل آپ کی کل کی بات کچھ غیر واضح تھی اس لئے اس کی تردید کی گئی ہے مگر آج آپ کی تفصیلی بحث سے میں ذاتی طور پر متفق ہوں۔

Re: جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ن

Posted: Sun Oct 23, 2011 9:24 pm
by علی عامر
نہایت ہی نپے تلے انداز میں حقیقت کو بیان کیا ہے ... شکریہ ابیز بھائی.


لیکن اس تناظر میں آفاق خان کی رہائی بھی ایک اہم کڑی ثابت ہو گی ... آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟