امریکی ڈرون فلیٹ میں وائرس

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

امریکی ڈرون فلیٹ میں وائرس

Post by عتیق »

امریکی ڈرون فلیٹ میں وائرس


نیوز ذرائع
http://www.wired.com/dangerroom/2011...ts-drone-fleet

امریکی ڈرون کو چلانے والے کمپیوٹر میں وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ ان ڈرونز کے اپنے مشن کے دوران یہ (وائرس) طیاروں کو چلانے والے پائلٹ کی طرف سے مشین پر دبائے گئے ہر بٹن(Key) کو ریکارڈ کر رہے ہیں....
....نیٹ ورک سیکیورٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ کمپیوٹر سے اسے رفع کرنے کی کئی کوششوں کو وائرس نے ناکام بنا دیا ہے۔ وائرس کے اس حملے نے امریکہ کے سب سے اہم ہتھیاری نظام میں سیکیورٹی کے خدشات پیدا کر دیئے ہیں....
....ایک ذرائع نے ہمیں اس وائرس پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ” ہم اسے بار بار کمپیوٹر سے صاف کر رہے ہیں مگر وہ پھر واپس آجاتا ہے“....
....نیٹ ورک سیکیورٹی کے ماہرین ابھی پُر یقین نہیں ہیں کہ یہ وائرس خود ڈالا گیا ہے یا حادثاتی طور پر آگیا ہے۔ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ یہ کمپیوٹر میں کس حد تک پھیل چکا ہے۔ مگر وہ یہ پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس وائرس نے ہر قسم کی مشینوں کو متاثر کیا ہے۔ اس واقع سے اس بات کا امکان جنم لیتا ہے کہ حساس ڈیٹا دبائی گئی کیز کے ریکارڈ سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور پھر پبلک انٹرنیٹ کے ذریعے اسے ملڑی حدود سے باہر پہنچایا جا سکتا ہے....
....ان ڈرونز کے وسیع پیمانے پر استعمال کے باوجود، ان میں سیکیورٹی خامیاں پائی جاتی ہیں۔ بہت سارے ڈرون طیارے زمین پر امریکی فوج کو ویڈیو بھجواتے وقت اُسے اینکرپٹ(encrypt) نہیں کرتے۔ 2009 کے موسم گرما میں امریکی افواج کو عراقی مزاہمت کاروں کے لیپ ٹاپ (laptop) سے ڈرون سے بنائی گئی ویڈیو ملی تھیں۔ محض $26 کے سافٹ ویئر نے ان جنگجووں کیلئے ان ویڈیو کے حصول کو ممکن بنا دیا....
....یوں تو ان میں سے کوئی بھی کمپیوٹر پبلک انٹرنیٹ سے جڑا نہیں ہوتا، جس کا مطلب ہے کہ یہ کمپیوٹر وائرس اور نیٹ ورک سیکیورٹی سے متعلق دیگر خطرات سے محفوظ رہتا ہے۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ دیکھنے میں آیا ہے کہ کمپیوٹر اور پبلک انٹرنیٹ کے یہ فاصلے کم ہوئے ہیں۔ اور زیادہ تر یہ سب کچھ disc یا removable drives کی وجہ سے ہو پایا ہے۔2008ء کے اواخر میں انہی drives کی وجہ سے امریکی دفاعی ادارے کے کمپیوٹرز میں لاکھوں وائرس داخل ہو گئے تھے۔ اور پینٹاگون تو آج، تین سال بعد، بھی مشینوں کو اُن وائرس سے صاف کر رہا ہے....


کاپی رائٹ (باب الاسلام)
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: امریکی ڈرون فلیٹ میں وائرس

Post by اعجازالحسینی »

بہت شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: امریکی ڈرون فلیٹ میں وائرس

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: امریکی ڈرون فلیٹ میں وائرس

Post by افتخار »

:lol:
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”