اندرونی و بیرونی سبھی دشمنانِ ارضِ پاک کے نام

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
محمد یاسرعلی
کارکن
کارکن
Posts: 12
Joined: Tue Apr 12, 2011 9:58 pm
جنس:: مرد
Location: راولپنڈی
Contact:

اندرونی و بیرونی سبھی دشمنانِ ارضِ پاک کے نام

Post by محمد یاسرعلی »

ہمارا مذہب سلامتی ہے
ہم امن کی خواہش کرتے ہیں
ہم امن کے متوالے ہیں لیکن
امن ہماری کمزوری نہیں
اس لیے بتلائے دیتے ہیں
ہم پہل نہیں کریں گے لیکن
ارضِ پاک کی جانب اٹھنے والی
انگلی کو بھی کاٹ ڈالیں گئے
اے دشمنانِ ارض ِ پاک
یہ بات ذرا پلے باندھیو
ہم شبیر کے ماننے والے ہیں
ہمارا ایک بچہ ہی
ہزاروں سے ٹکرا جائے گا
یاد رکھیو
جو بھی ہم سے ٹکرائے گا
بے نام و نشان ہو جائے گا
اور
اے دشمنانِ ارضِ پاک
اس دھوکھے میں بھی نہ رہیو
کہ ہم ذاتوں میں بٹ چکے ہیں
ایک دوسرے سے کٹ چکے ہیں
آج بھی کوئی ناپاک آنکھ
اگر ارضِ پاک کی جانب اٹھے گی
وہ آنکھ پھوڑ ڈالیں گے
ہم پھر سے ایک ہو جائیں گے
ہوگا نعرہ ہمارا یہی
سندھی ، بلوچی ، پنجابی نہ پٹھان
سب سے پہلے پاکستان
ہم میرجعفر و میر صادق جیسوں کو
چوراہوں پہ لٹکائیں گے
اور
دنیا کو دیکھلائیں گے
کہ
سبز ہلالی پرچم تلے
ہم کل بھی ایک تھے
ہم آج بھی ایک ہیں
رہتی دنیا تک
ہم ایک رہیں گئے
یک جان رہیں گے

از " محمد یاسر علی "
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”