Page 1 of 1

الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناکام

Posted: Sat Aug 27, 2011 10:04 pm
by چاند بابو
ایک برطانوی اخبار لندن پوسٹ کی خبر کے مطابق پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ائیر پورٹ پر روک دیا گیا ہے اور فرار کی اس کوشش کو عمران فاروق کیس سے جوڑا جارہا ہے۔

[center]Image[/center]

برطانوی اخبار لندن پوسٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین جنوبی افریقہ جانا چاہتے تھے مگر ہیتھروائرپورٹ کے حکام نے انہیں جانے سے روک دیا۔

اخبار نےلکھا ہے کہ ایئر پورٹ پر حکام نے جب الطاف حسین سے ملک چھوڑنے کی وجوہات معلوم کی تو ان کا کہنا تھاکہ وہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لندن سے جنوبی افریقہ جانا چاہتے ہیں جس پر حکام نے انہیں کہا گیا کہ برطانیہ میں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

لندن پوسٹ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ کے قائد بریکشائر کاونٹی کے قر یب واقع”ریکس ہم“ کے علاقے میں چند روز سے روپوش تھے اور انہیں پرائیوٹ ٹیکسی میں ہیتھرو ائرپورٹ کے پاس روکا گیا جب کہ الطاف حسین نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا کہ وہ برطانیوی شہر ی ہے۔

اخبار نے ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے باہر جانے کی کوشش ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کا کیس ہوسکتاہے کیونکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے چند دن قبل لندن میں ایم کیو ایم کے دفتر سمیت 2 مقامات پر چھاپے مارے تھے جس میں 35 پولیس افسران نے آپریشن میں شرکت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 22 اگست کوکولمبو سری لنکا سےپاکستان آنے والے 2دہشت گردوں کو جنہیں کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ان کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا جو کہ عمران فاروق کے قتل میں ملوث تھے جن کو برطانوی حکام کی جانب سے خبردینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اخبار کو موصول ہونے والی اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار ہونے والے خالد شمیم نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں جن میں جنوبی افریقہ سمیت کئی ملکوں قائم ٹارگٹ کلنگ سیل کے بارے میں بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لندن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا تھا جب کہ ایم کیو ایم کے قائد 1992ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور انہیں وہاں کی شہریت بھی حاصل ہے ۔

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sun Aug 28, 2011 8:43 am
by عتیق
چلو اچھا ہوا

گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگ تا ہے.ممکن ہے اسے بھی موت نے ڈرایا ہوگا.

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sun Aug 28, 2011 9:08 am
by اعجازالحسینی
واہ جی واہ

لگتا ہے اب شکنجا کسا جا رہا ہے

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sun Aug 28, 2011 9:22 am
by اضواء
اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sun Aug 28, 2011 10:48 am
by پپو
ظلم کی یہ رات اب ڈھلنے کو ہے

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sun Aug 28, 2011 6:08 pm
by عتیق
بہت سے لوگوں کا خواب اب پورا ہوگا جب الطاف کے گلے میں پھندا ہوگا اور کراچی کے سب سے کچھی آبادی کے کھمبے سے لٹکا ہوگا.

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sun Aug 28, 2011 6:09 pm
by عتیق
اس ظالم سفاک کو تو اونٹ کی کھال میں لپیٹ کر کراچی کی عوام پھتر مار مار کر ماردیگی اور پھر کسی کھمبے سے لٹکا دیگی.
انشاء اللہ

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Tue Aug 30, 2011 2:07 pm
by اعجازالحسینی
انشاء اللہ

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Wed Sep 07, 2011 9:14 pm
by شازل
میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں‌ ہوگا.
یہ تو خود ان لوگوں کا ایجینٹ ہے
اخبارات اکثر بے پر کی اڑاتے رہتے ہیں.

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Wed Sep 07, 2011 9:19 pm
by علی عامر
الطاف تو خود اسرائیلی ایجنٹ ہے ۔۔۔۔ be;a

اور اگر میں غلطی پر نہیں‌یوں تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ موساد اور راء کا ایجنٹ ہے ۔۔۔

be;a be;a

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Wed Sep 07, 2011 9:57 pm
by شازل
اس کے علاوہ ناسور بھی

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Thu Sep 08, 2011 8:17 am
by چاند بابو
صرف ناسور کا لفظ اس سور کے لئے ناکافی ہے۔

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sat Sep 10, 2011 6:19 pm
by اعجازالحسینی
پکا بے ایمان آدمی ہے

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sat Sep 10, 2011 8:22 pm
by یاسر عمران مرزا
الطاف جو بھی سہی لیکن یہ لندن پوسٹ کوئی قابل اعتبار اخبار نہیں ہے. اس لیے اس سے لنک دینے سے گریز ہی اچھا ہے.

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sun Sep 11, 2011 12:46 pm
by شازل
آج الطاف ظلم کا نشان بن چکا ہے اور جو بھی اسے تنقید کا نشانہ بناتا ہے وہ پاکستانی عوام کے دل میں گھر کر جاتا ہے

Re: الطاف حسین کی لندن سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش ناک

Posted: Sun Sep 11, 2011 6:39 pm
by چاند بابو
بالکل درست کہا آپ نے