میوزک ڈاؤن لوڈ پر پہلی باقاعدہ سزا

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

میوزک ڈاؤن لوڈ پر پہلی باقاعدہ سزا

Post by چاند بابو »

[center]میوزک ڈاؤن لوڈ پر پہلی باقاعدہ سزا[/center]

ایک امریکی عدالت نے ایک خاتون کو غیر قانونی طور پر گانے ڈاؤن لوڈ کرنے کے جرم میں دو لاکھ بائیس ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ریاست مِنیسوٹا کی رہائشی بتیس سالہ جیمی تھامس کو یہ جرمانہ چوبیس مختلف نغمے انٹرنیٹ پر صارفین کو مہیا کرنے کے الزام میں ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں انہیں فی گانا نو ہزار دو سو پچاس ڈالر کے جرمانے کی سزا ہوئی ہے۔
مختلف ریکارڈ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اصل میں جیمی تھامس کو اس سے کہیں زیادہ جرمانہ ہونا چاہیئے تھا کیونکہ انہوں نے کل ایک ہزار سات سو دو گانے انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے ہیں۔
جیمی تھامس وہ پہلی شخص ہیں جنہیں انٹرنیٹ پر ’فائل شئرنگ‘ کے الزام کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے عدالت میں اس کے دفاع کا فیصلہ کیا۔
ہر سال لاکھوں لوگ میوزک فائل ایک دوسرے سے شئر کرنے کے مرتکب ہوتے ہیں جس کے بارے میں ریکارڈ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں شدید مالی نقصان ہو رہا ہے۔
غیر قانونی طور پر میوزک شئر کرنے کے جرم میں امریکہ میں اب تک چھبیس ہزار لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہو چکی ہے لیکن زیادہ تر لوگ چند ہزار ڈالر کا جرمانہ دیکر ایسے معاملات عدالت سے باہر ہی طے کر لیتے ہیں۔
تاہم جیمی تھامس اگر اس سزا کے خلاف اپیل کرتی ہیں تو ماہرین کے مطابق انہیں دو سو پچاس ہزار ڈالر تک کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔
جیمی تھامس کے وکیل برائن ٹوڈر نے خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ جیمی تھامس عدالت کا فیصلہ سن کر رو پڑیں۔
دوسری جانب امریکی ریکارڈ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لوگوں کو معلوم ہوگا کہ غیر قانونی میوزک ڈاؤن کرنے اور اسے دوسرے لوگوں کو مہیا کرنے کی سزا کتنی سخت ہو سکتی ہے۔
[hr]Image
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چوری کی سزا تو ملنی ہی چاہیئے۔
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”