نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by زین »

السلام علیکم

یہ لڑی نہیں تھی تو سوچا یہ بھی شامل کروں تاکہ کوئی نعت شئر کرنا چاہے تو یہاں کر سکے گا
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by زین »

نعت رسول مقبول




کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
اس کی دولت ہے فقط نقش کفِ پا تیرا

لوگ کہتے ہیں کہ سایہ تیرے پیکر کا نہ تھا
میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ہے سایہ تیرا

شرق اور غرب میں بکھرے ہوئے گلزاروں کو
نکہتیں بانٹتا ہے آج بھی صحراء تیرا

اب بھی ظلمات فروشوں کو گلہ ہے تجھ سے
رات باقی تھی کہ سورج نکل آیا تیرا

پورے قد سے جو کھڑا ہوں تو تیرا ہے کرم
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا

اک بار اور بھی طیبہ سے فلسطین میں آ
راستہ دیکھتی ہے مسجد اقصیٰ تیرا

احمد ندیم قاسمی
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by علی عامر »

جزاک اللہ.

صل اللہ علیہ و آلہ وسلم
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by اضواء »

أحسنت و جزاك الرحمن الجنة .......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by نورمحمد »

سبحان اللہ
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by ھما »

[center]دل کا سر ور خواہش دیدار مصطفٰے
تسکین روح بارش انوار مصطفٰے

دکھلا ئیں گی اپر مئے تو حید ایک دن
سارا جہان ہو گا طلب گار مصطفٰے

اہل عرب بھی ششدرو حیران رہ گئے
جنبش میں آئے جب لبِگفتار مصطفٰے

سارے محقیقن پر یشاں ہیں آج تک
لیکن نہ منکشف ہو ئے اسرار مصطفٰے

ذکرنبی ہو بعد درود و سلام اگر
ہوگی ضرو ربارشِ انوار مصطفٰے

کھلتے رہیں گے دل میں سدا سنیت کے پھول
مہکے گا حشرتک یو نہی گلنر ار مصطفٰے

جاہ وحشم نہ مسند ومنصب کی آرزو
ہم ہیں سراج طلب دیدار مصطفٰے
[/center]
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by نورمحمد »

[center]مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
جبیں افسردہ افسردہ ، قدم لغزیدہ لغزیدہ

چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ
نظر شرمندہ شرمندہ بدن لرزیدہ لرزیدہ

کسی کےہاتھ نے مجھ کو سہارا دے دیا ورنہ
کہاں میں اور کہاں یہ راستے پیچیدہ پیچیدہ

غلامانِ محمّد دور سے پہچانےجاتےہیں
دل گرویدہ گرویدہ، سرِ شوریدہ شوریدہ

کہاں میں اور کہاں اُس روضۂ اقدس کا نظارہ
نظر اُس سمت اٹھتی ہے مگر دُزدیدہ دُزدیدہ

بصارت کھو گئی لیکن بصیرت تو سلامت ہے
مدینہ ہم نےدیکھا ہے مگر نادیدہ نادیدہ

وہی اقبال جس کو ناز تھا کل خوش مزاجی پر
فراق طیبہ میں رہتا ہے اب رنجیدہ رنجیدہ ............
(اقبال عظیم)[/center]
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by ھما »

[center]طیبہ کو جانے والے طیبہ کو جارہے ہیں
ہم اپنی بے کسی پر آنسو بہار ہے ہیں

یہ مثر دہ پسر ت اے عا صیو مبارک
لے کر نو ید بخسس سرکار آرہے ہیں

ہجر نبی میں بھی ہم کو سر ور حاصل
رونے کاذ کر کیا ہے ہم مسکرار ہے ہیں

دونوں جہاں میں‌ہوگی اسلام کی حکومت
سلطانِ دین و دنیا تشریف لا رہے ہیں

پھولے نہیں سما تے گلشن میں غخچہ وگل
یہ بلبلِ مدینہ کیا گیت گا رہی ہے

ہے خوشگوار ایسی موجِ نسیم طیبہ
جھو نکے ہوا کے جیسے جنت سے آرہے ہیں

اے کاش مجھ سے آکے کہہ دے صبا کہ اجمل
سرکارِ دین و دنیا تجھ کو بلا رہے ہیں[/center]
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by چاند بابو »

[center]اے صبا مصطفٰی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں
اللہ (عزوجل) اللہ (عزوجل) حضورکی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں
چاند جن سے بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں
اللہ (عزوجل) اللہ (عزوجل) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
جن سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں
جب محمدکا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام لاتا ہے
لب ہمارے دورود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں
زائر طیبہ تو مدینے میں پیارے آقاسے اتنا کہہ دینا
آپ کی گرد راہ کو آقابے سہارے سلام کہتے ہیں
عاشقوں کا سلام لے جاؤ غم زدوں کا سلام لے جاؤ
یہ تڑپتے ہلکتے دیوانے ان کا بھی کچھ پیام لے جاؤ
ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا
حاجیو مصطفٰی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
آپ عطار کیوں پریشان ہیں
عاصیوں پر وہ بہت مہربان ہیں
ان پہ رحمت وہ خاص کرتے ہیں
جو مسلماں سلام کہتے ہیں[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by زین »

سب نے بہت خوب شئرنگ کی ہے

ماشاءاللہ۔سب کا شکریہ

r:o:s:e r;o;s;e r:o:s:e r;o;s;e r:o:s:e r;o;s;e r:o:s:e r;o;s;e
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by نورمحمد »

بہت اچھا سلسلہ ہے . . . .



بہت اچھا سلسلہ ہے .. سب سے تعاون کی درخواست ہے .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by بلال احمد »

[center]Image[/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by ھما »

[center]اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا
مجھ کو بھی محمد کا دیوانہ بنا دینا

جو رنگ کہ جامی پر رومی پر چڑھا یا تھا
اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پر بھی چڑھا جا نا

قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرے کو تکتی تھیی
اس چہرہ انور کا دیدار کرا جانا

جس خواب میں ہو جائے دیدار نبی حاصل
اے عشو کبھی مجھ کو نیندایسی سلا جانا

دیدار محمد کی حسرت تور ہے باقی
جز اس کے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا

دنیا سے ریاض ہو جب عقبی کی طرف جانا
داغ غم احمد سے سینے کو سجا جا نا[/center]
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by اضواء »

جزاكم الله خير جميعا .......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by بلال احمد »

[center]Image[/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by اضواء »

ماشاء اللہ r:o:s:e r:o:s:e

جزاك الرحمن الجنة .......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by زین »

ہر اك لب پہ ہے گفتگوئے محمد ﷺ
ہر اك دل ميں ہےآرزوئے محمد ﷺ

فرشتوں ميں پائى نہ انساں ميں ديكھی
جہاں سے نرالى ہے خوئے محمد ﷺ

گرفتار جن كى ہے جان دوعالم
وہ ہیں گيسوئے مشكبوئے محمد ﷺ

يہ دل چاہتا ہے وہ لب چوم لوں ميں
كہ جس لب پہ ہو گفتگوئے محمدﷺ

برسنے لگی مجھ پہ رحمت خدا كى
چلا جھوم كر جب ميں سوئے محمد ﷺ

ہو ميدان محشر كہ فردوس اعلى
رہوں ہر گھڑی روبروئے محمد ﷺ

مسلمان سب كٹ مريں غم نہیں ہے
نہ جائے مگر آبروئے محمد ﷺ

ہو مسكن مرا يا الہى مدينہ
ہو مدفن مرا خاك كوئے محمد ﷺ

خدا كى قسم شك نہیں اس ميں عاجز
رہ خلد ہے رہ كوئے محمد ﷺ


______________عبد الرحمن عاجز ماليرکوٹلوی__________
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by اضواء »

أحسنت و جزاك الله خير .......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Post by ھما »

[center]نعت
یاد جب مجھ تو مدینے کی فضا آتی ہے
سانس لیتا ہوں تو جنت کی ہوا آتی ہے

خاک چھانے تو عشق نبی کی چھانے
ذرے ذرے سے یہاں بوئے وفا آتی ہے

غم احمد میں میرے دل سے نکلتا ہے دھواں
یا امنڈ تی ہوئی کعبے سے گھٹا آتی ہے

روضہ پاک پہ سب ضبظ نفس کرتے ہیں
اس گلستاں میں دبے پاوں صبا آتی ہے

یاد جب مجھ کو مدینے کی فضا آتی ہے
سانس لیتا ہوں تو جنت کی ہوا آتی ہے[/center]
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”