Page 1 of 1

لوڈ شیڈنگ اور غزل گوئی

Posted: Tue May 03, 2011 2:11 am
by عطاء رفیع
فجر ہو، دوپہرہو، پھر عصر ہو یا اور کوئی وقت!
غزل گوئی مناسب، کس گھڑی ہے سوچتا ہوں میں!

فجر تو وقت ہے یارو، فقط نیکی کمانے کا
غزل کہنا کوئی نیکی نہیں، تب سوچتا ہوں میں

چلو دوپہر کو فرصت ملی، مشقِ سخن کرلوں!
مگر گرمی کی شدت سے کہیں لیٹا پڑا ہوں میں

پڑی میری نظر جب عصر کی ٹھنڈی ہواؤں پر!
غزل تو کہہ نہیں پایا، فضا میں گُم ہوا ہوں میں

کوئی لحظہ تو ہو، میری غزل کے واسطے یارب!
نہیں بجلی، سنو! اب تین غزلیں کہہ چکا ہوں میں!

Re: لوڈ شیڈنگ اور غزل گوئی

Posted: Tue May 03, 2011 8:16 am
by محمد شعیب
h.a.h.a

بہت خوب.
لیکن اگر یو پی ایس ہوتا تو اس وقت بھی کوئی مصروفیت نکل آتی ..

Re: لوڈ شیڈنگ اور غزل گوئی

Posted: Tue May 03, 2011 9:51 am
by پپو
مصروفیت تو لوگ موبائل پر بھی نکال لیتے ہیں بجلی نہ ہونے کی صورت میں

Re: لوڈ شیڈنگ اور غزل گوئی

Posted: Thu May 05, 2011 3:30 am
by اضواء
:clap: :clap:

اگر بجلی رہتی تب کتنی غزلیں ہوگی !!!!

آپ کا شکریہ

Re: لوڈ شیڈنگ اور غزل گوئی

Posted: Thu May 05, 2011 9:10 am
by عطاء رفیع
پپو wrote:مصروفیت تو لوگ موبائل پر بھی نکال لیتے ہیں بجلی نہ ہونے کی صورت میں
یہ مصروفیت بھی موبائل ہی پر نکالی تھی... ;)