Page 1 of 1

فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

Posted: Sun May 01, 2011 1:53 pm
by یاسر عمران مرزا
ایڈوبی فوٹو شاپ کا ورژن 7 اگرچہ نیا نہیں ہے۔ اس کے بعد مزید کئی ورژن آ چکے ہیں جن میں فوٹو شاپ 7 کی نسبت کافی زیادہ فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔فوٹو شاپ کے ورژن 8 کو سی ایس کا نام دیا گیا۔ جس کے بعد فوٹو شاپ بالترتیب CS2, CS3, CS4 اور CS5 کے ناموں سے ریلیز ہوتی رہی۔ تاہم فوٹو شاپ 7 بھی بہترین ورژنز میں سے ایک تھا اور اس میں تصاویر پر کئی اقسام کے ایفیکٹ ڈالے جا سکتے ہیں۔ ویب گرافکس بنائی جا سکتی ہیں اور پرنٹنگ کا کافی کام اس میں‌ممکن ہے۔ کیوں کہ سافٹ وئر کا بنیادی ڈھانچہ وہی ہے۔ یہاں میں آپ کے لیے فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن پیش کر رہا ہوں۔ جسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسے اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں‌محفوظ رکھیں تو کسی بھی وقت اسے براہ راست چلایا جا سکتا ہے۔ دوسری صورت میں اگر اسے اپنی یو ایس بھی ڈرائیو میں محفوظ کر لیں تو کسی بھی کمپیوٹر پر یو ایس بی لگا کر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر اسے چلانا ممکن ہے۔

یہ ورژن بہت ہلکا پھلکا اور تیز رفتار ہے۔ ڈاؤن لوڈ کا سائز فقط 30 میگا بائیٹ ہے اور کوئی سیریل نمبر بھی درکار نہیں ہے۔ یہ بھی دیگر ڈاؤن لوڈز کی طرح زپ فارمیٹ میں ہے جسے کھولنے کے لیے آپکو WinRar کی ضرورت پڑے گی۔ ایکسٹریکٹ ہونے کے بعد کا سائز 53 میگا بائیٹ ہو گا۔

ڈاؤن لوڈ کا ربط یہ رہا۔

http://www.mediafire.com/?67ugrm85cpyd0ni

Re: فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

Posted: Sun May 01, 2011 1:58 pm
by علی عامر
شیئرنگ کے لئے مشکور ہوں. r:o:s:e

Re: فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

Posted: Sun May 01, 2011 8:50 pm
by رضی الدین قاضی
شیئرنگ کے لیئے بہت بہت شکریہ یاسر بھائی۔

Re: فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

Posted: Sun May 01, 2011 10:01 pm
by یاسر عمران مرزا
علی عامر بھائی اور قاضی بھائی. پسند کرنے کےلیے شکریہ......

Re: فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

Posted: Mon May 02, 2011 6:12 am
by علی عامر
فائل ایکسٹریکٹ کرتے وقت ایرر آ رہا ہے ... ایک بار آپ بھی چیک کر لیجئے. شکریہ!

Re: فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

Posted: Mon May 02, 2011 11:45 am
by یاسر عمران مرزا
علی بھائی، میں نے دوبارہ سے ڈاؤن لوڈ کر کے ابھی ایکسٹریکٹ کی ہے. یہ بالکل درست طریقے سے ایکسٹریکٹ ہوئی ہے اور کوئی ایرر نہیں آیا. آپ دوبارہ سے دآؤن لوڈ کر لیں.

Re: فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

Posted: Mon May 02, 2011 1:57 pm
by علی عامر
جی شکریہ،

میں دوبارہ سے کوشش کرتا ہوں.

Re: فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

Posted: Mon May 02, 2011 9:59 pm
by عتیق
شکریہ بھیا بہت بہت شکریہ

Re: فوٹو شاپ 7 کا پورٹیبل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

Posted: Sat May 14, 2011 2:16 pm
by یاسر عمران مرزا
پسند کرنے کا شکریہ عتیق بھائی.......